• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اہل سنت والجماعت کا تجزیہ سن ۴۰۰ صدی ہجری سے ۱۲۵۰ صدی ہجری تک

شمولیت
اپریل 06، 2013
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
346
پوائنٹ
90
آپ اپنی تحریر کے آئینہ میں​
معذرت كے ساتھ میں نے اس تحریر کا بہت مطالعہ کیا مگر یہ حقیقت مجھ پر کھل کر واضح ہوگئی کہ یہ آپکی تحریر نہیں (ابتسامۃ)
بہر حال جسکی بھی تحریر ہو اسکو میں آئینہ دکھانا چاہ رہا ہوں اگر اجازت ہو

محمد بن موسٰی الحنفی المتوفی ٥٠٢ھ جو دمشق کے منصب قضاء پر فائز تھے کہا کرتے کہ
لو کان لی امر لاخذت الجزیۃ من الشافعیۃ
اگر میری حکومت ہوتی تو میں شافعیوں سے جزیہ وصول کرتا۔(الجواہر المضئیۃ جلد ٢ صفحہ ١٣٦، میزان الاعتدال جلد ٤ صفحہ ٥٢)۔۔۔
فتاویٰ البزازیہ
میں ہے کہ
وقال الامام السفکر دری لاینبغی للحنفی ان یزوج بنتہ من شافعی المذھب ولکن یتزوج منھم
امام السفکردری نے کہا ہے کہ حنفی کیلئے مناسب کہ اپنی بیٹی کا رشتہ کسی شافعی سے کرے لیکن حنفی مرد شافعی لڑکی سے نکاح کرسکتا ہے۔ (بزازیہ علی ھامش الھندیہ، جلد ٢ صفحہ ١١٢، نیز البحر الرائق جلد ٢ صفحہ ٥١)۔
عیسی بن ابی بکر بن ایوب المتوفی ٦٢٤ھ جو بڑے فقہ وادیب شمار ہوتے ہیں اور ٨ سال دمشق کے حاکم رہے ہیں۔۔۔ علامہ علی قاری نے انہیں۔۔۔
الفقیہ الفاضل البارع شرف الدین کے القاب سے یاد کیا یہ وہی بزرگ ہیں جنہوں نے خطیب بغدادی کے رد میں السھم المصیب فی الرد علی الخطیب کتاب لکھی اور سبط ابن الجوزی کو حنفی بنایا ان کے تعصب کے یہ عالم تھا کہ ان کے باپ نے ایک دن انہیں کہا۔۔۔
کیف اخترت مذھب ابی حنیفہ واھلک کلھم شافعیہ فقال اترغبون عن ان یکون فیکم رجل واحد مسلم
تم نے امام ابوحنیفہ کا مذہب کیسے اختیار کیا جب کہ تمہارا سارا قبیلہ شافعی مسلک پر ہے تو اس نے کہا تم یہ پسند نہیں کرتے کہ تم میں ایک آدمی مسلمان ہو (الفوائد البھیہ صفحہ ١٥٢)۔۔۔نعوذ باللہ! گویا شافعی مسلمان ہی نہیں سارے شافعی خاندان میں اکیلے وہی مسلمان ہیں (سبحان اللہ)۔۔۔
اسی قسم کے اکا دُکا واقعات سے تاریخ کے اوراق بھرے پڑے ہیں۔۔۔ جو اسلام کی تاریخ کے بدنما داغ ہیں۔۔۔
جن کتب سے ہم اکا دُکا واقعات پیش کررہے ہیں تو اُن کی سند پر آپ ہم سے تجزیہ کی بات کرتے ہیں۔۔۔
اگر ہم اس طرح سے اسناد پر تجزیہ کی بات کریں تو پھر کچھ بھی نہیں بچے گا۔۔۔
اس حقیقت کو تسلیم کیجئے۔۔۔
بھائی صاحب تو پھر آپ نے اہلحدیث کا فرقہ بناکر کونسا اچھا کام کرلیا ڈیڑھ سو سالوں میں متحدہ ہندوستان کے اندر حنفیوں پر کفر کے جتنے فتوے لگے وہ کام شافعیہ اور حنفیہ ہزار سال میں بھی نہ کرسکے

اصول میں احناف عموما ماتریدی ہیں بلکہ بعض معتزلی، جہمی اور شیعہ بھی ہیں اور شافعی اشعری ہیں کتنی حیرت کی بات ہے کہ فروع میں جس امام کی تقلید کا دعوٰی کیا جاتا ہے اصول میں اسے امام تسلیم کرنے سے ان کے مقلدین حضرات کی طبعیت انکار کرتی ہے پھر اس اصول میں اسی اختلاف کی بنیاد پر اپس کی لڑائیاں اور ایک دوسرے کی تذلیل اس پر مستزاد ہے۔۔
بھائی جان فروع پر تو تقلید ہضم نہیں ہورہی اگر عقائد میں بھی تقلید کرلیتے تو پھر پتہ نہیں کیا حال ہوجاتا (ابتسامہ)

مگر افسوس کے آنکھیں بند کرکے کہا جاتا ہے کہ وہ فرقہ فرقہ نہ تھے ان چاروں کو جانے دیجئے برصغیر میں حنفی کہلانے والوں کے مابین کیا عقائد واعمال میں یگانگت پائی جاتی ہے؟؟؟۔۔۔ دونوں حنفی گروہ مقلد، مگر دونوں کے مسجد جدا ایک دوسرے کی تضلیل وتفسیق حتی کے نامزد طور پر اکابرین دیوبند کو کافر قرار دیا گیا۔۔۔
کیا کہتے ہیں۔۔۔
بھائی ہم تو حق کہتے رہینگے ہماری اندر دوغلی پالیسی نہیں کہ اپنے لوگ غلطی کریں تو چھوڑدو اور دوسرے غلطی کریں تو نصیحت یاد آجائے باقی جس نے کفر کا فتوی دیا انہیں سے پوچھ لیں۔
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
موجودہ دور میں یہ اہل حدیث اور پھر ان کی ذیلی جماعت ’’غرباء اہل حدیث ‘‘دونوں کے نظریات جد اگانہ ہیں کیا کوئی اس پر کچھ روشنی ڈال سکتے ہیں
 

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
بسم اللہ الرحمن الرحیم الحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین وعلی آلہ وصحبہ اجمعین اما بعد

اس فورم پر بہت سارے ساتھیوں نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا اور ہر کوئی حق تک پہونچنے کی لگن میں رہا مگر شاید ریسرچ اور مواد کی کمی کی بنیاد پر راستہ بھٹکتا رہا آج انشاء اللہ میں ایک ایسے موضوع کے ساتھ حاضر ہورہا ہوں جو آپ سبکو ان شاء اللہ بہت پسند آئیگا۔

قصہ مختصر یوں کہ اسلامی نظریہ دو چیزوں سے ملکر مکمل ہوتا ہے۔ ایک تو عقیدہ جسکی بنیاد پر آخرت کی نجات کا دارومدار ہے اور دوسرا فقہ جسکی بنیاد پر انسان اپنے اعمال کو اپنے رب کی مرضی کے مطابق ڈھال کر اخروی درجات کی بلندی حاصل کرتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں عقیدہ کا تعلق دل سے ہے اور فقہ کا تعلق انسانی اعضاء وجوارح سے۔
اسی لئے عقدی اختلاف کی صورت میں ضلالت وہدایت جبکہ فقہی کی اختلاف کی صورت میں خطا وصواب کا اطلاق ہوتا ہے۔
اس مختصر سے مقدمہ کے بعد میں یہ بات کرنے کی کوشش کرونگا کہ امت اسلامیہ کے اندر جہاں فقہی اختلاف کا ظہور ہوا اسی طرح عقدی اختلاف کا ظہور بھی ہوا
چنانچہ عقدی اختلاف کی صورت میں دو جماعتیں سامنے آئیں (۱) اہل سنت والجماعت (۲) اوراہل بدعت۔
جبکہ فقہی اختلاف کی صورت میں کئی مناہج کا ظہور ہوا جیسے (۱) فتاوی ابن عباس (۲) فتاوی ابن مسعود (۳) فتاوی عمر ابن الخطاب (۴) فتاوی علی ابن ابی طالب
اسکے بعد قرن ثانی میں چند مزید مناہج ظہور پذیر ہوئے جیسے مثلا (۱) فقہ حنفی (۲) فقہ ثوری (۳) فقہ جعفری (۴) فقہ مالکی (۵) فقہ اباضی (۶) فقہ شافعی (۷) فقہ اوزاعی
اسکے بعد قرن ثالث میں چند مزید مناہج کا اضافہ ہوا جبکہ چند مناہج کا زوال بھی سامنے آیا چنانچہ جن مناہج کا اضافہ ہوا ان میں مثلا (۱) فقہ حنبلی (۲) فقہ ظاہری جبکہ جو مناہج ختم ہوگئے انکی مثال جیسے (۱) فقہ ثوری (۲) فقہ اوزاعی
چنانچہ قرن رابع کے شروع ہوتی ہی اہل سنت والجماعت کے صرف چار مناہج بچ گئے جبکہ باقی مناہج مثلا (۱) فقہ ظاہری (۲) فقہ ثوری (۳) اور فقہ اوزاعی تقریبا ناپید ہوتے چلے گئے اور انکے ماننے والوں کا وجود اگلی صدی میں تقریبا ختم ہوگیا اسطرح اہل سنت والجماعت کے تمام علماء ان چاروں مناہج میں سے کسی ایک منہج کی پیروی کرنے لگے۔ اسی لئے پانچویں صدی ہجری کے بعد سے تیرہویں صدی کے وسط تک تمام علماء اسلام کے ساتھ ان چار مناہج میں سے کسی ایک منہج کا لاحقہ لگنا ضروری تصور کیا جانے لگا۔
یہاں پر ہر منصف شخص مجھ سے ایک سوال پوچھے گا وہ یہ کہ آپ فقہ اہل الحدیث اور فقہ اہل الرائے کو بالکل ہڑپ ہی کرگئے۔
تو اسکا جواب یہ ہیکہ میں مناہج کی بات کررہا ہوں اور منہج ان اصولوں کی بنیاد کا نام ہے جن پر چلتے ہوئے کوئی بھی عالم قرآن وحدیث سے استنباط کرتا ہے۔ اور فقہ اہل الحدیث کسی منہج کا نام نہیں اسی لئے انکی کوئی اصول فقہ اب تک سامنے نہیں آئی۔ اسی طرح فقہ اہل الرائے بھی کسی منہج کا نام نہیں اور اس کی بھی کوئی اصول فقہ سامنے نہیں آئی۔
بہر کیف یہاں تک اگر کسی کو مجھ سے اختلاف ہو تو ہو میرا اصل مقصد اب شروع ہورہا ہے اور میں آپ حضرات سے گزارش کرتا ہوں کہ باقی باتیں چھوڑکر اگلی باتوں کا حقیقت پسندی سے جواب دیں۔
بات یہ ہورہی تھی کہ سن ۴۰۰ صدی ہجری صدی کے بعد سے سن ۱۲۵۰ صدی ہجری تک دنیا کا ہر عالم (اہل سنت والجماعت) ان چار مناہج میں سے کسی ایک منہج کی پیروی کرنے لگا اس زمانہ میں نہ کوئی اثری ہمیں ملتا ہے نہ سلفی نہ غیر مقلد نہ مدخلی نہ تیمی نہ البانوی نہ غرباء اہلحدیث حتی کہ اہل حدیث جنکا وجود چوتھی صدی کے آخر تک تھا’ انکا وجود بھی ختم ہوگیا اس زمانہ ہمیں صرف حنفی شافعی مالکی اور حنبلی عالم ہی ملتا ہے۔
(۱) بات میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ سن ۱۲۵۰ ہجری یعنی تقریبا ۸۵۰ سال کے بعد دوبارہ اہل حدیث حضرات کو کس نے زندہ کیا؟
(۲) تمام علماء اہل وسنت والجماعت نے فقہی مناہج کے مابین ان چار مناہج کو اختیار کرنا لازمی کیوں سمجھا؟
(۳) کیا اس اتفاق کو اجماع امت شمار کرنا درست نہیں؟
(۴) اور کیا اجماع امت کا توڑنا آپکے نزدیک درست ہے یا نہیں؟
میری بات کی دلیل کیلئے ملاحظہ فرمائیں (۱) طبقات الشافعیۃ الکبری للسبکی (۱) طبقات الشافعیۃ لابن قاضی شہبۃ (۳) الجواہر المضیۃ فی طبقات الحنفیۃ (۴) الطبقات السنیۃ فی تراجم الحنفیۃ (۵) ذیل طبقات الحنابلۃ لابن رجب (۶) طبقات الحنابلۃ لابن ابی یعلی (۷) طبقات الشافعیین لابن کثیر (۸) طبقات الفقہاء لابن الشیرازی (۹) طبقات الفقہاء الشافعیۃ لابن الصلاح
بطور مثال یہ چند کتابیں آپکے سامنے حاضر خدمت ہے ورنہ اس موضوع پر بلکہ مطلق طبقات پر لکھی گئی ہر کتاب اس بات پر دال ہیکہ تمام علماء امت کا اس بات پر اتفاق ہوچکا تھا کہ ان چار مناہج سے نکلنا گمراہی اور راہ راست سے بھٹک جانا ہے۔

یہ میرا ایک سوال ہے جو ہر صاحب تحقیق اور انصاف پسند شخص کیلئے جہاں لمحہ فکریہ ہے وہیں ہر باحث کیلئے راہ ہدایت بھی ہے ان شاء اللہ

اگر میری بات غلط ہے تو اس غلطی کا ثبوت دینے کیلئے چند شرائط ہیں جسکا لحاظ کرنا بہت ضروری ہے۔
(۱) سن ۴۰۰ صدی ہجری کے بعد سے ۱۲۵۰ صدی ہجری تک کسی اہل سنت والجماعت عالم کے بارے میں ثبوت دیں کہ وہ مناہج اربعہ سے ہٹ کر کوئی نیا منہج اختیار کرچکا تھا (یاد رہے کہ ہر مناہج کے اندر رہتے علماء نے جزوی اختلاف تو کیا ہے مثال کے طور پر شیخ الاسلام ابن تیمیہؒ نے حنبلی رہتے ہوئے کچھ اختلاف کیا ہے اسی طرح ابن ابی العز الحنفی اور ابن الہمام الحنفی بھی حنفیت کے اندر رہتے ہوئے کچھ اختلاف کیا ہے مگر کوئی ایسا شخص نہیں ملتا جو اپنے آپکو اہل حدیث یا کسی اور لقب سے یاد کرتا ہو) اور اگر شاذ ونادر کوئی ایسا شخص مل بھی جائے تو الشاذ کالمعدوم کے درجہ میں ہوگا۔
(۲) اس بات کا رد کرنے کیلئے جو بھی ثبوت پیش کیا جائے وہ ان علماء کی کتاب سے پیش کیا جائے جو سن ۴۰۰ صدی ہجری کے بعد سے ۱۲۵۰ ہجری تک انتقال کرگئے اس کے بعد کے علماء ابھی زیر بحث نہیں۔
اگر کوئی منصف تحقیق کرنے کے بعد مجھ سے یہ پوچھے گا کہ پھر اس جماعت کا وجود کیوں اور کس لئے آیا تو اسکا مفصل جواب بعد میں دیا جائیگا۔
شکریہ
برادرم یعقوب صاحب گوناگو ں مصروفیات کی بناپرآپ کوجوابات ارسال کرنےمیں تاخیرہوئی اس کی معذرت کرتاہوں۔میں نےآپ کی عبارت کو بغورپڑھا ہے اس پہ کئی پہلووں کے اعتبار سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔تاہم سردست دوحیثیتوں سےبات کروں گا۔آپ نے فرمایاکہ
یہاں پر ہر منصف شخص مجھ سے ایک سوال پوچھے گا وہ یہ کہ آپ فقہ اہل الحدیث اور فقہ اہل الرائے کو بالکل ہڑپ ہی کرگئے۔
تو اسکا جواب یہ ہےکہ میں مناہج کی بات کررہا ہوں اور منہج ان اصولوں کی بنیاد کا نام ہے جن پر چلتے ہوئے کوئی بھی عالم قرآن وحدیث سے استنباط کرتا ہے۔ اور فقہ اہل الحدیث کسی منہج کا نام نہیں اسی لئے انکی کوئی اصول فقہ اب تک سامنے نہیں آئی۔ اسی طرح فقہ اہل الرائے بھی کسی منہج کا نام نہیں اور اس کی بھی کوئی اصول فقہ سامنے نہیں آئی۔
اس باب میں میرےخیال میں زیادہ علمی رائے یہ ہےکہ فقہ کےحوالے سے امت کےاندربنیادی طور پردوطرح کے مکاتب فکرہیں۔ایک اہل حدیث اور دوسرااہل الرئےباقی رہے شافعی ،حنفی وغیرہ تووہ ایک ذیلی تقسیم ہےان میں سے جس کا منہج استدلال،طریق اجتہاد اور طرزفکر ان بنیادی دو طرزہائے فکر سے ملتاہو اسے اسی نام کےساتھ منسوب کردیاجاتاہے۔مثلا احناف کا طریقہءغوروفکر اہل الرئے کا سا ہے تو انہیں اہل الرئے کہہ دیاجاتاہےاور شوافع کا اہل حدیث سے ملتاہےانہیں اسی نام کےساتھ منسوب کردیاجاتاہے۔پتانہیں کیوں شبہ ہوتاہےکہ آپ اس سے آگاہ ہیں اور دانستااحتراز کررہےہیں اگرایسے نہیں تو آپ کی اس عبارت کاکیامقصدہے؟
بہر کیف یہاں تک اگر کسی کو مجھ سے اختلاف ہو تو ہو میرا اصل مقصد اب شروع ہورہا ہے اور میں آپ حضرات سے گزارش کرتا ہوں کہ باقی باتیں چھوڑکر اگلی باتوں کا حقیقت پسندی سے جواب دیں۔
تاہم پھر بھی ہم اپنی مذکورہ رائےکیلے ایک دو اقتباس پراکتفاکرتاہوں۔
ائمہ ءمجتہدین کی دوقسمیں ہیں۔اصحاب الحدیث اوراصحاب الرئے۔اصحاب الحدیث کامسکن حجاز ہے۔امام مالک اور ان کےتلامذہ ، امام شافعی اور ان کے شاگرد ،سفیان ثوری اور ان کے رفقا،امام احمد کےساتھی اور امام دؤد ظاہری کےخدام ۔انہیں اہل حدیث اس لئے کہاجاتاہےکہ ان کی توجہ حدیث اوراخبار کی طرف ہے اوراحکام کی بنیاد نصوص پررکھتےہیں جبتک حدیث موجود ہو وہ قیاس جلی اور خفی کی پرواہ نہیں کرتے۔
(تحریک آزادئ فکراور شاہ ولی اللہ کی تجدیدی مساعی ،مولانا اسماعیل سلفی بحوالہ ص45،ج2،کتاب الفصل لابن حزم )
اہل عراق کو اصحاب الرئے کہاجاتاہے ۔یہ امام ابوحنیفہ ،اور ان کے تلامذہ ہیں ۔انہی میں امام محمد،امام ابویوسف قاضی زفرحسن بن زیاد،ابن سماعہ قاضی عافیہ ابومطیع بلخی اور بشر مریسی وغیرہ شمار ہوتےہیں۔انہیں اصحاب الرئے اس لئے کہاجاتاہے کہ ان کی زیادہ تر توجہ قیاس اور معانی کےاستنباط کی طرف ہےاو راحکام کی بناان قیاس پر رکھتے ہیں اور بسا اوقات قیاس جلی کے سامنے خبر واحد کی بھی پرواہ نہیں کرتے۔
(ایضابحوالہ شہرستانی ص42،ج2)
فقہ کی دوقسمیں ہوگئیں ۔فقہ اہل الرئےجن کامرکز عراق ہے اور فقہ اہل حدیث جن کا مرکز حجاز ہے اہل عراق میں حدیث کا چرچا کم تھا اوروہ قیاس میں ماہر تھے ان کے امام حضرت امام ابوحنیفہ ہیں۔
(ایضابحوالہ مقدمہ ابن خلدون ص289)
ویسے تویہاں پرہی آپ کےسوالات کا جواب مل جاتاہےلیکن تشفی کی خاطر مزید وضاحت کردیتےہیں۔
مولانا اسماعیل سلفی نے تحریک آزائ فکر میں تحقیق وتفحص کے بعد ان مجتہدین کےنام لکھے ہیں جو خود مجتہد تھے اورکسی مسلک کےبھی پیروکارنہیں تھے۔ہم چند ایک کاذکرکرتے ہیں۔حافظ محمدبن علی ساحلی (441ھ)امام حمیدی(488ھ)محمدبن طاہر مقدسی(507ھ)امام عبدری(544ھ)ابوزرعہ بن محمد(566ھ) حافظ ابن الردمیہ(637ھ)شیخ السلام ابن تیمہ (728ھ)الحافظ مجددالدین فیرزآبادی صاحب قاموس (817ھ)محمد یوسف ابوحیان اندلسی(745ھ) شیخ شہاب الدین (951ھ)سیدیحی بن حسین (1080ھ)صالح بن محمد حمیری مقبل(1108)عبدالقادربن علی البدری(1160ھ)سید محمدبن اسماعیل امیر یمانی (1182ھ)
آپ نے امام ابن تیمیہ کو بحثیت مجموع حنبلی قرار دیاہے۔حالنکہ وہ صرف ایک نسبت کی حد تک حنبلی تھے وگرنہ اصل میں تو وہ مجتہد مطلق تھے۔امام ابن تیمیہ کابیسیوں مسائل میں حنابلہ سے احتلاف ہے۔اور ویسے بھی حنبلی طریق اجتہاد تو اہل الحدیث کا سا طریق اجتہاد ہےجناب۔اس کےبعد ان شاءاللہ ہم اہل حدیث اور اہل الرئے کے طرزفکر پربات کرنےکی کوشش کریں گے۔
 
شمولیت
اپریل 06، 2013
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
346
پوائنٹ
90
ائمہ ءمجتہدین کی دوقسمیں ہیں۔اصحاب الحدیث اوراصحاب الرئے۔اصحاب الحدیث کامسکن حجاز ہے۔امام مالک اور ان کےتلامذہ ، امام شافعی اور ان کے شاگرد ،سفیان ثوری اور ان کے رفقا،امام احمد کےساتھی اور امام دؤد ظاہری کےخدام
انہیں اہل حدیث اس لئے کہاجاتاہےکہ ان کی توجہ حدیث اوراخبار کی طرف ہے اوراحکام کی بنیاد نصوص پررکھتےہیں جبتک حدیث موجود ہو وہ قیاس جلی اور خفی کی پرواہ نہیں کرتے۔

(تحریک آزادئ فکراور شاہ ولی اللہ کی تجدیدی مساعی ،مولانا اسماعیل سلفی بحوالہ ص45،ج2،کتاب الفصل لابن حزم )
اہل عراق کو اصحاب الرئے کہاجاتاہے ۔یہ امام ابوحنیفہ ،اور ان کے تلامذہ ہیں ۔انہی میں امام محمد،امام ابویوسف قاضی زفرحسن بن زیاد،ابن سماعہ قاضی عافیہ ابومطیع بلخی اور بشر مریسی وغیرہ شمار ہوتےہیں۔انہیں اصحاب الرئے اس لئے کہاجاتاہے کہ ان کی زیادہ تر توجہ قیاس اور معانی کےاستنباط کی طرف ہےاو راحکام کی بناان قیاس پر رکھتے ہیں
پہلی بات تو یہ ہیکہ اہل حدیث اور اہل رائے کا وجود صرف قرون ثلاثۃ اولی میں تھا بعد میں یہ چار مذاہب کے اندر منقسم ہوگئے میری بحث اس سے نہیں کہ وہ تھے یا نہ تھے لیکن اہل حدیث اور اہل رائے کسی منہج کا نام نہیں تھا۔ لہذا ہر محدث جسکو جو حدیث پہونچتی تھی اس پر عمل کرلیتا تھا انکا مرتبہ کوئی اصول فقہ واستنباط بنام اصول فقہ واستنباط اہل الحدیث نہ تھا۔
لہذا محدثین کے اندر جتنے فقہاء پیدا ہوئے وہ کسی نہ کسی اصول کے تابع رہ کر مجتہد کے مناصب تک پہونچے اور اس زمانے میں مجتہدین بکثرت موجود تھے۔
مجتہد کی تعریف کے اندر ایک شرط یہ بھی ہیکہ اسکے اپنے وضع کردہ ایسے اصول ہوں جنکو علماء کے اندر پذیرائی حاصل ہو۔ میں نے پذیرائی کی شرط کا اضافہ اس لئے کیا کہ اگر کوئی شخص ایسے اصول وضع کرے جسے علماء رد کردیں تو وہ شخص مجتہد تو کیا مقلد کہلانے کا بھی اہل نہیں۔
بہرکیف آپ نے اتنے سارے صفحے صرف ان بحثوں پر سیاہ کردئے جسکا میں نے تذکرہ بطور تاریخ کے کردیا تھا۔ اور اہل حدیث اور اہل رائے کی تعریف بھی بیان کرنا مقصود بحث نہ تھا مگر چونکہ اہل الرائے کی تعریف میں آنجناب نے ایک ایسا اضافہ فرمادیا ہے جو حقیقت سے مختلف ہے اس لئے تھوڑی آپکی گرفت کررہا ہوں آپ نے فرمایا ہے
اور بسا اوقات قیاس جلی کے سامنے خبر واحد کی بھی پرواہ نہیں کرتے۔
(ایضابحوالہ شہرستانی ص42،ج2)
کسی کتاب کے اندر یہ بات لکھی ہوئی ہو تو وہ حقیقت نہیں بن جاتی امام ابو حنیفہؒ کو آپ نے اہل الرائے میں شمار کیا اور یقینا وہ اہل الرائے تھے مگر اس تعریف میں آپ خطا کھاگئے’ آپ نے اگر موضوع پور پڑھا ہوگا تو یہ بات میں نے پوری وضاحت کے ساتھ لکھ دی ہیکہ امام ابوحنیفہؒ کے نزدیک حدیث ضعیف بھی قیاس سے برتر ہے اور یہ حنفیہ کا مسلمہ اصول ہے۔ اگر آپکو شک ہو میں حنفیہ کے اصول سے ثابت کردونگا۔
پھر یہ بات کہنا کہ خبر واحد کو رد کردیتے ہیں بالکل غلط ہے۔ ہاں اگر کسی دوسرے اصول کی بنیاد پر خبر واحد کو چھوڑا جائے جیساکہ اگر دلائل قرآن سےاسکا تعارض معلوم ہورہا ہو تو یہ الگ بحث ہے جو علماء کے نزدیک مسلمہ اصول کے موافق ہے۔ اگر اس مسئلہ میں مزید وضاحت چاہتے ہوں تو الگ تھریڈ کھول لیتے ہیں۔

فقہ کی دوقسمیں ہوگئیں ۔فقہ اہل الرئےجن کامرکز عراق ہے اور فقہ اہل حدیث جن کا مرکز حجاز ہے اہل عراق میں حدیث کا چرچا کم تھا اوروہ قیاس میں ماہر تھے ان کے امام حضرت امام ابوحنیفہ ہیں۔
(ایضابحوالہ مقدمہ ابن خلدون ص289)
ویسے تویہاں پرہی آپ کےسوالات کا جواب مل جاتاہےلیکن تشفی کی خاطر مزید وضاحت کردیتےہیں۔
میں آپکی بات سمجھنے سے قاصر ہوں!!!
مولانا اسماعیل سلفی نے تحریک آزائ فکر میں تحقیق وتفحص کے بعد ان مجتہدین کےنام لکھے ہیں جو خود مجتہد تھے اورکسی مسلک کےبھی پیروکارنہیں تھے۔ہم چند ایک کاذکرکرتے ہیں۔حافظ محمدبن علی ساحلی (441ھ)امام حمیدی(488ھ)محمدبن طاہر مقدسی(507ھ)امام عبدری(544ھ)ابوزرعہ بن محمد(566ھ) حافظ ابن الردمیہ(637ھ)شیخ السلام ابن تیمہ (728ھ)الحافظ مجددالدین فیرزآبادی صاحب قاموس (817ھ)محمد یوسف ابوحیان اندلسی(745ھ) شیخ شہاب الدین (951ھ)سیدیحی بن حسین (1080ھ)صالح بن محمد حمیری مقبل(1108)عبدالقادربن علی البدری(1160ھ)سید محمدبن اسماعیل امیر یمانی (1182ھ)
آپ نے امام ابن تیمیہ کو بحثیت مجموع حنبلی قرار دیاہے۔حالنکہ وہ صرف ایک نسبت کی حد تک حنبلی تھے وگرنہ اصل میں تو وہ مجتہد مطلق تھے۔امام ابن تیمیہ کابیسیوں مسائل میں حنابلہ سے احتلاف ہے۔
یہاں پر آپ نے جتنے نام ذکر فرمائے وہ مختلف فیہ ہیں کیونکہ حنابلہ متفق ہیں کہ شیخ الاسلام ابن تیمیۃؒ حنابلہ کے امام تھے۔ اور پھر اگر بالفرض آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ بھی اہلحدیث تھے تو انہوں نے اپنی حنبلی کہلوانا کیوں پسند کیا؟ صرف نسبت کی بنیاد پر؟ حالانکہ انکا علم اتنا تھا کہ وہ خود پہچان بن سکتے تھے علم کی!!
بالاخر وہ کیا وجوہات تھیں جو انکو پانچواں مذہب بنانے سے مانع رہیں؟ اور اس میں کیا راز تھا کہ انکے علاوہ بہت سے علماء اپنے ائمہ سے اختلاف رکھنے کے باوجود انہیں کیطرف انتساب کرتے رہے!! مگر جب اہلحدیث نے اختلاف کیا تو انہیں اپنی الگ پہچان بنانی پڑی؟!
ان سب کا جواب میں شروع میں دے چکا ہوں کہ مجتہد بننے کی ایک شرط یہ بھی ہیکہ اسکے ایسے اصول ہوں جو خود اس نے وضع کئے ہوں یا ائمہ سابقین کے طرز استدلال سے استنباط کئے ہوں اور علماء کے درمیان اسے پذیرائی مل جائے۔ لہذا جب شیخ الاسلامؒ کے اپنے وضع کردہ اصول نہ تھے تو انہوں نے امام احمد کی پیروی کرتے ہوئے انکے اصول کو اختیار کرلیا۔ اور بایں معنی حنبلی کہلائے۔ رہا اختلاف کا مسئلہ تو انکا حنابلہ سے اکثر اختلاف ان مسائل میں تھا جن میں امام احمد کے دو قول تھے اکثر حنابلہ کے نزدیک جو قول مرجوح تھا اسے شیخ الاسلامؒ نے راجح قرار دیا اور یہ مقلد کا حق ہے وہ مذہب کے اندر ترجیح اقوال کرسکتا ہے۔
اسکے علاوہ بھی انکے اقوال ہیں مگر اسکی بھی یہی صورتحال ہیکہ کبھی امام شافعیؒ کے مذہب کو کبھی امام مالکؒ کے مذہب اور کبھی کبھار امام ابو حنیفہؒ کے مسلک کو راجح قرار دیا سو یہ شان مجتہد نہیں۔ مقلد کے کئی مراتب ہیں بلکہ بعض علماء کو مجتہد فی المذہب بھی قرار دیا گیا ہے۔
مذاہب اربعہ سے نکل کر انکی تحقیق بہت کم ہے سو وہ مجتہد کیسے رہے؟!
باقی جتنے علماء کا تذکرہ آپ نے فرمایا وہ تقریبا گمنام ہیں۔ انکے بارے بہتر یہی کہ تحقیق کرلیجئے تو اکثر علماء کا طرز طریقہ ایسا ہی رہیگا جیساکہ شیخ الاسلام حنبلیؒ کا تھا۔

اور ویسے بھی حنبلی طریق اجتہاد تو اہل الحدیث کا سا طریق اجتہاد ہےجناب۔
بھائی صاف صاف کہدو کہ حنفیت چھوڑ کر حنبلیت اختیار کرلی ہے ہم بھی برا نہیں منائینگے (ابتسامۃ)

اس کےبعد ان شاءاللہ ہم اہل حدیث اور اہل الرئے کے طرزفکر پربات کرنےکی کوشش کریں گے۔
شوق ہے کرلیں ہمارا موضوع بحث نہیں۔
والسلام
اگر کسی کو لکھنا ہے کیلانی صاحب کیطرح محنت کرکے لکھے تاکہ پڑھنے میں تھوڑا لطف بھی آئے۔
 

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
برادرم آپ کی عبارت کے درج ذیل حصے علمی پیچیدگی اور ابہام کی طرف اشارہ کررہےہیں۔اپنی بحث کو مزیدآگےچلانے کی بجائےیہی بہترمحسوس ہواکہ بس ان کی نشاندہی کردوں۔میں حتی الوسع کوشش کرتارہتاہوں کہ علمی سنجیدگی اوروقارکادامن ہاتھ سے نہ چھوٹنےپائے۔آپ نےفرمایاکہ:
لہذا ہر محدث جسکو جو حدیث پہونچتی تھی اس پر عمل کرلیتا تھا انکا مرتبہ کوئی اصول فقہ واستنباط بنام اصول فقہ واستنباط اہل الحدیث نہ تھا۔
یہ درست ہےکہ امام شافعی سے پہلے اصول فقہ کی تدوین بقاعدہ طور پرنہیں ہوئی تھی۔لیکن ان اصولوں کا استعمال توحضور ﷺ نےبھی کیاہے۔احادیث سے اس کی بہت زیادہ مثالیں ملتی ہیں۔اسی طرح صحابہ اورمحدثین نےبھی ان اصولوں کو بکثرت استعمال کیا۔ اصول فقہ کی کتابوں میں اس کی کئی ایک مثالیں مل جاتی ہیں۔جیسے جمع القرآن وغیرہ
لیکن اہل حدیث اور اہل رائے کسی منہج کا نام نہیں تھا
میرخیال ہے اس باب میں علمی رائے یہ ہےکہ اصل مناہج ہےہی یہ دوہیں باقی سب تو اس کےذیلی مناہج ہیں ۔کؤئی فقیہ ان میں سے کسی ایک طریقے کےمطابق سوچتاہے اسے اسی کی طرف منسوب کردیاجاتاہے۔
مجتہد کی تعریف کے اندر ایک شرط یہ بھی ہیکہ اسکے اپنے وضع کردہ ایسے اصول ہوں جنکو علماء کے اندر پذیرائی حاصل ہو۔
یہ ایک ڈھکوسلےکےسوا کچھ نہیں۔مجتہد ،مجتہد ہی ہوتاہےچاہےاس کےاصولوں کو پذیرائی ملے یانہ ملے کیاآج ہم یہ کہہ سکتےہیں کہ سفیان ثوری اور وزاعی وغیرہ مجتہد نہیں تھے۔حقیقت ،حقیقت ہوتی ہےبھائی۔
ہ امام ابوحنیفہؒ کے نزدیک حدیث ضعیف بھی قیاس سے برتر ہے اور یہ حنفیہ کا مسلمہ اصول ہے۔ اگر آپکو شک ہو میں حنفیہ کے اصول سے ثابت کردونگا۔
صحیح بخاری کی اعرابی والی روایت جس میں اسےآپ ﷺنےباربارنمازلوٹانےکافرمایااس سے ثابت ہوتاہےکہ رکوع اورسجدے میں طمانیت ضروری ہےجبکہ احناف ایک قاعدےکی بناپرکہتےہیں یہ ضروری نہیں۔اورحدیث کےبارےمیں کہتےہیں کہ یہ خبر واحد ہےلہذا اس سے قرآن پر اضافہ نہیں ہوسکتا۔
پھر یہ بات کہنا کہ خبر واحد کو رد کردیتے ہیں بالکل غلط ہے۔ ہاں اگر کسی دوسرے اصول کی بنیاد پر خبر واحد کو چھوڑا جائے جیساکہ اگر دلائل قرآن سےاسکا تعارض معلوم ہورہا ہو تو یہ الگ بحث ہے جو علماء کے نزدیک مسلمہ اصول کے موافق ہے۔
یہ مسلمہ اصول نہیں ہے۔اتنی غیرذمہ داری سےعلماکی نمائیندگی نہیں کرنی چاہیے۔
اس کےعلاوہ بھی آپ کی عبارت میں کئی ایک الجھاؤ ہیں لیکن اسی پراکتفاکرتاہوں۔میری مذکورہ باتوں میں سے کوئی بھی بےبنیاد نہیں آپ یقین جانیےسنجیدگی اورتفصیل کےساتھ بات کو آگےچلاناچاہتاتھالیکن آپ کی مبلغ علمی اورانداز گفتگوکےسامنےخود کو بےبس پارہاہوں
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
آپکی یہ بات سراسر ہٹ دھرمی پر مبنی ہے اور اجماع کا ثبوت ہوجانے کے بعد
ہٹ دھرمی سے ہمیں سخت نفرت ہے، ہماری بات کے خلاف دلائل آجانے کے بعد اپنی بات سے رجوع کرلینا ہی ہمارا اصول ہے۔ آپ نے ایک دعویٰ کیا اور اس پر کوئی دلیل ذکر نہیں کی پھر جب ہم نے آپکی توجہ دلانے کی خاطر آپکے دعویٰ پر اعتراضات کئے اور اسے نصوص سے غلط ثابت کیا تو آپ کوئی بھی معقول جواب دینے میں ناکام رہے لیکن ناکامی کا اعتراف کرنے کے بجائے اپنے بلا دلیل موقف پر اڑے رہنا آپکی ہٹ دھرمی نہیں تو کیا ہے؟

آپ بلاوجہ بات گھمانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔
ہم نے بہت سیدھے سادھے انداز سے اپنی معروضات پیش کی ہیں اور وہ بھی موضوع کے عین مطابق پھر آپ کس بنیاد پر اسے بات گھمانا قرار دے رہے ہیں؟ بات گھمانے کا اعتراض اس وقت درست ہوتا جب ہم نے موضوع سے غیر متعلق بات پیش کی ہوتی جب کہ ایسا کچھ نہیں۔ ذرا آپ اپنے مضمون پر نظر ثانی کر کے دیکھ لیں کہ اس کا اصل موضوع کیا ہے اور ہمارا اعتراض کیا ہے؟ اصل موضوع سے فرار ہوکر آپ ہی بات گھمانے کی ناکام کوشش فرما رہے ہیں۔

اور اگر آپکے مطابق تقلید مطلق پر اجماع قائم ہوگیا تھا تو پھر آپ بھی تقلید مطلق تو کم از کم کرتے ہی ہونگے
شاید آپ نے ہماری تحریر بغور نہیں پڑھی میں نے واضح لفظوں میں لکھا تھا:
جب بقول مقلدین خیر القرون کے بہترین لوگ تقلید مطلق پر اجماع کرچکے تھے
یہ دعویٰ بھی مقلدین کا ہے کہ صحابہ اور تابعین تقلید مطلق کرتے تھے اس کے برعکس تقلید جیسی گندی اور ناپاک چیز کا صحابہ کی طرف انتساب ہی اہل حدیث کے نزدیک ان مقدس ہستیوں کی سخت توہین و گستاخی ہے۔ اسی لئے تقلید کی ہر قسم کی لعنت سے اہل حدیث خود بھی بچتے ہیں اور دوسرے مسلمانوں کو بھی تقلید کی نحوست سے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

دوسرے اپنے اجماع کا دماغ سیدھا کرنے کیلئے ملاحظہ فرمائیں
امام اللیث بن سعد المالکی ۱۷۵ ہجری
امام ابو یوسف الحنفی ۱۸۲ ہجری
امام محمد بن الحسن الشیبانی الحنفی ۱۸۹ ہجری
امام زفر الحنفی
امام طحاوی حنفی ۳۲۱ ہجری
ابو بکر محمد بن عبد اللہ الشافعی ۳۵۴ ہجری
ابو بکر جصاص رازی حنفی ۳۷۰ ہجری
ابو اللیث السمرقندی الحنفی ۳۷۳ ہجری
ہم نے پہلے بھی عرض کی تھی کہ کسی کا حنفی، شافعی، مالکی اور حنبلی ہونا کچھ اور ہے اور کسی کا مقلد ہونا کچھ اور لہٰذا حنفی شافعی وغیرہ پکارے جانے والا ہر شخص ہمیشہ مقلد نہیں ہوتا۔اس لئے اگر تو یہ سارے حضرات جن کا آپ نے تذکرہ کیا ہے ائمہ اربعہ میں سے کسی ایک امام کے مقلد تھے تو کسی حد تک بات صحیح ہے لیکن اگر وہ صرف نام کے حنفی شافعی تھے اور ابوحنیفہ یا امام شافعی کے مقلد نہیں تھے تو آپکا اجماع باطل ہوگیا۔ آپ کے پیش کئے گئے ان دو ناموں کی حقیقت ملاحظہ ہو:

امام ابو یوسف الحنفی ۱۸۲ ہجری
امام محمد بن الحسن الشیبانی الحنفی ۱۸۹ ہجری

مذکورہ بالا دونوں حضرات حنفی المذہب مشہور ہیں لیکن ان میں سے کوئی بھی ائمہ اربعہ میں سے کسی کا مقلد نہیں تھا۔ شاہ ولی اللہ حنفی لکھتے ہیں: اس طرح امام ابویوسف اور امام محمد کے مذاہب بھی امام ابوحنیفہ کے مذاہب کے ساتھ مل گئے اور ان سب کو ایک ہی مذہب شمار کر لیا گیا۔ حالانکہ یہ دونوں حضرات بجائے خود مجتہد مطلق ہیں اور امام ابوحنیفہ سے ان کے اختلافات کی فہرست کافی طویل ہے، نہ صرف فروع میں بلکہ اصول میں بھی۔(اختلافی مسائل میں اعتدال کی راہ، صفحہ ٤٤)

یہ بات پہلے بھی آپکے گوش گزار کی تھی کہ اجماع کی بنیادی شرط کسی ایک زمانے میں تمام مسلمانوں کا کسی ایک مسئلہ پر اتفاق ہے۔ ہاں البتہ اگر کوئی شخص گمراہ ہے تو اس کا اختلاف اجماع پر اثر انداز نہیں ہوتا۔ پس حنفی مذہب کے دو بڑے اور انتہائی معتبر علماء کے عمل سے ثابت ہوا کہ ائمہ اربعہ کی تقلید شخصی پر اجماع نہیں تھا۔ اور ٤٠٠ ہجری کے بعد تمام مسلمانوں کا ائمہ اربعہ کی تقلید پر اجماع یار لوگوں کا گھڑا ہوا افسانہ ہے۔ لیکن اگر حنفی حضرات بشمول محمد یعقوب کے امام ابویوسف اور امام محمد کو گمراہ اور بے دین سمجھتے ہیں یا انہیں مسلمان ہی نہیں سمجھتے تو پھر ان ائمہ کا اختلاف تقلید شخصی کے اجماع پر اثر انداز نہیں ہوگا۔ پھر کیا خیال ہے؟ کیا حنفی اپنے ان دو علماء کو بے دین، گمراہ اور کافر قرار دینے کے لئے تیار ہیں؟؟؟ اگر نہیں تو پھر تقلید شخصی پر اجماع کے جھوٹے دعویٰ سے تو نام نہاد حنفیوں کو دستبردار ہوجانا چاہیے۔ آخر دوغلی پالیسی کوئی اچھی چیز تو نہیں؟

معاذ اللہ آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ان تمام علماء امت کا اجماع گمراہی پر تھا
ہم یہ نہیں کہنا چاہتے کہ امت کا اجماع گمراہی پر تھا کیونکہ اللہ کا وعدہ ہے کہ وہ امت کو گمراہی پر جمع نہیں کرے گا۔ ہم تو یہ کہنا چاہتے ہیں بلکہ اس بات کو ناقابل تردید دلائل سے ثابت بھی کیا ہے کہ تقلید شخصی پر کبھی بھی امت کا اجماع نہیں ہوا۔

ظاہر وہ لوگ کبھی کامیاب نہیں ہوتے جو اپنے بزرگان دین کو ہمیشہ برا بھلا کہتے ہیں
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے
بزرگان دین سے متعلق سچ کو واضح کرنا انہیں برا بھلا کہنا نہیں ہے۔ لیکن آپ ضرور بزرگان دین سے ایک شرمناگ جھوٹ منسوب کرکے انہیں برا بھلا کہنے کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

یہ بھی ایک بیکار سی دلیل ہے کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ وہ حنفی کس معنی میں کہلارہے ہیں بہت خوب صاحب اپنی اڑ کو ثابت کرنے کیلئے علماء کو بیوقوف بے ٹھرادو تاکہ تمہارا دین کامیاب ہوجائے اور اللہ کا دین تہس نہس ہوجائے
جسے آپ اللہ کا دین کہہ رہے ہیں یہ حنفی فقہاء کا گھڑا ہوا بے وقوفانہ اور انتہائی مضحکہ خیز مذہب ہے جسے وہی شخص اختیار کرتا ہے جس سے عقل و شعور چھین لیا گیا ہو۔ آپ کے نزدیک اس بے کار سی دلیل کو ہم نے آپ کے انتہائی معتبر ائمہ سے ثابت کیا ہے اگر امام ابویوسف اور امام محمد کا عقیدہ و عمل ہی آپکے نزدیک بے کار دلیل ہے تو ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔ چاہے آپ اسے دلیل تسلیم کریں یا نہ کریں لیکن امام ابویوسف اور امام محمد نے ابوحنیفہ کی تقلید نہ کرکے آپ کے خود ساختہ اجماع کا ستیاناس ضرور کر دیا ہے۔

میں آپ سے اتنی دیر سے ان اہلحدیثوں کا پتہ پوچھ رہا ہوں جنکا ذکر چار سو صدی ہجری کے بعد کتابوں میں ملتا ہی نہیں
الحمدللہ! اہل حدیث کا وجود جب سے ہے جب سے اسلام ہے اور تاقیامت رہے گا۔اب اگر خودساختہ اماموں کی اندھی تقلید سے لوگوں کی بینائی چلی جانی کے وجہ سے وہ حق دیکھنے اور سننے سے محروم ہیں تو اس میں ہمارا کیا قصور؟

اور اگر انکا وجود شاذ ونادر ثابت کربھی دیں تو اجماع امت کے خلاف ہونے کی وجہ سے انکی علمی حیثیت کہاں اور کتنی رہ جاتی ہے۔
حنفی علماء نے اہل حدیث کو اہل سنت والجماعت میں شامل کیا ہے اور جب سے حنفیوں کا وجود ہے کم از کم جب سے حنفی علماء اہل حدیث کا وجود بھی مانتے ہیں۔ اب آپ کہنے کو تو عالم ہیں لیکن آپکی جہالت کا عالم یہ ہے کہ آپکو اجماع اور جمہور کا فرق ہی معلوم نہیں۔ کسی مسئلہ پر اجماع اس وقت تک قائم نہیں ہوسکتا جب تک تمام اہل سنت اس پر اتفاق نہ کر لیں اور اہل سنت اہل حدیث کا تقلید پر اختلاف کسی بھی قسم کی تقلید پر اجماع کے قیام میں مانع ہے۔ اگر کسی مسئلہ میں اختلاف ہو اور جمہور ایک طرف ہوں اور دوسرے لوگ دوسری طرف ہوں تو اسے اجماع نہیں کہتے بلکہ کہتے ہیں کہ یہ مسئلہ جمہور کی وجہ سے راجح ہے۔
 
شمولیت
اپریل 06، 2013
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
346
پوائنٹ
90
یہ درست ہےکہ امام شافعی سے پہلے اصول فقہ کی تدوین بقاعدہ طور پرنہیں ہوئی تھی۔لیکن ان اصولوں کا استعمال توحضور ﷺ نےبھی کیاہے۔احادیث سے اس کی بہت زیادہ مثالیں ملتی ہیں۔اسی طرح صحابہ اورمحدثین نےبھی ان اصولوں کو بکثرت استعمال کیا۔ اصول فقہ کی کتابوں میں اس کی کئی ایک مثالیں مل جاتی ہیں۔جیسے جمع القرآن وغیرہ
اصول فقہ کو کسی ایک کتاب میں جمع کرنا کوئی اور چیز ہے اور مسلمہ اصول جو سینہ در سینہ چلتا آرہا ہے وہ کوئی اور چیز ہے۔
چلیں اسکو چھوڑیں آپ ایک عقلمند آدمی لگتے ہیں اس لئے حقیقت پسندی سے جواب عنایت فرمائیے گا
۱= فقہاء ومحدثین میں کیا فرق ہے؟
۲= صرف فقیہ کون ہوتا ہے؟
۳ؒ = صرف محدث کون ہوتا ہے؟
۴= اور الفقیہ المحدث یا المحدث الفقیہ کا لقب کون پاتا ہے؟
یہ سب باتیں بھی ہمارے موضوع سے باہر ہیں مگر آپ ایک بات سمجھنے سے قاصر ہیں اسلئے میں یہ سوال داغ رہا ہوں باقی آپ خود سمجھ جائینگے۔

میرخیال ہے اس باب میں علمی رائے یہ ہےکہ اصل مناہج ہےہی یہ دوہیں باقی سب تو اس کےذیلی مناہج ہیں ۔کؤئی فقیہ ان میں سے کسی ایک طریقے کےمطابق سوچتاہے اسے اسی کی طرف منسوب کردیاجاتاہے
پہلے آپ پہلی بات کا جواب دیدیں مطابقت خود ہی ہوجائیگی اور آپکو مکاتب فکر اور منہج کے درمیان فرق سمجھ میں آجائیگا اگر پھر بھی منہج کو نہ سمجھ سکیں تو لفظ منہج کی اصطلاحی تعریف فرمادیں تب بھی مسئلہ حل ہوجائیگا

یہ ایک ڈھکوسلےکےسوا کچھ نہیں۔مجتہد ،مجتہد ہی ہوتاہےچاہےاس کےاصولوں کو پذیرائی ملے یانہ ملے کیاآج ہم یہ کہہ سکتےہیں کہ سفیان ثوری اور وزاعی وغیرہ مجتہد نہیں تھے۔حقیقت ،حقیقت ہوتی ہےبھائی
واہ بھائی وہ پھر تو ہر شخص ہم چنیں ڈنگر نیست کا مصداق ہوگا ظاہر ہے جب اسکے اصول رد ہوجائیں تو غلط ہوئے پھر وہ مجتہد اصطلاحی نہ رہا ۔ باقی رہا مسئلہ مجتہد لغوی کا تو وہ بہر حال مجتہد لغوی تو ہے۔
مثال دینے میں آپ غلطی کرگئے کیونکہ پذیرائی ملنے اور مذاہب متروک ہونے میں فرق ہے ظاہر ہے امام اوزاعی اور امام ثوریؒ کے اصول کو انکے زمانے میں پذیرائی ملی اور لوگوں نے اسے قبول کیا ہاں البتہ انہیں ایسے شاگرد نہ ملے جو انکے مذہب کو پھیلاسکتے تو یہ دوسری بات ہے۔

صحیح بخاری کی اعرابی والی روایت جس میں اسےآپ ﷺنےباربارنمازلوٹانےکافرمایااس سے ثابت ہوتاہےکہ رکوع اورسجدے میں طمانیت ضروری ہےجبکہ احناف ایک قاعدےکی بناپرکہتےہیں یہ ضروری نہیں۔اورحدیث کےبارےمیں کہتےہیں کہ یہ خبر واحد ہےلہذا اس سے قرآن پر اضافہ نہیں ہوسکتا۔
میں نے آپ سے کہا تھا کہ قرآن اور خبر واحد میں جب تعارض معلوم ہوتو حنفیہ مفہوم قرآن کو راجح قرار دیتے ہیں اور یہ اسی کی مثال خود آپ نے دیدی۔
میں آپ سے یہ پوچھ سکتا ہوں کہ خبر واحد کیا چیز ہوتی ہے؟ خبر واحد باجماع امت حجت ہے اگر باسناد صحیح ثابت ہو’ مگر یہ اس وقت ہے جب کوئی قرآنی مفہوم یا حدیث مشہور یا متواتر کا مفہوم اس سے متعارض نہ ہو۔ چنانچہ اگر دونوں کے درمیان تعارض ہوجائے تو حنفیہ کا اصول یہ ہیکہ مفہوم قرآنی یا مفہوم حدیث مشہور یا متواتر کو ترجیح ہوگی۔
یہ ایک مسلمہ اصول ہے علماء نے اس اصول کو قبول کیا ہے۔
ذرا خبر واحد کی تعریف فرمانا پسند فرمائینگے؟ تعارض کے وقت مفہوم قرآن کو راجح کیوں کیا جاتا ہے؟ یا مفہوم حدیث متواتر یا مشہور کو راجح کیوں قرار دیا جاتا ہے
اگر آپ خود خبر واحد کی تعریف فرمادیں تو اسکا جواب آپکو خود ہی مل جائیگا۔

یہ مسلمہ اصول نہیں ہے۔اتنی غیرذمہ داری سےعلماکی نمائیندگی نہیں کرنی چاہیے۔
نہیں صاحب آپ نے غلط سمجھا اور میں نے وضاحت کردی ہے
اس کےعلاوہ بھی آپ کی عبارت میں کئی ایک الجھاؤ ہیں لیکن اسی پراکتفاکرتاہوں۔میری مذکورہ باتوں میں سے کوئی بھی بےبنیاد نہیں آپ یقین جانیےسنجیدگی اورتفصیل کےساتھ بات کو آگےچلاناچاہتاتھالیکن آپ کی مبلغ علمی اورانداز گفتگوکےسامنےخود کو بےبس پارہاہوں
سرکار آپ بولئے ہم نے کوئی روک نہیں لگائی مگر جواب ندراد کی صورت میں بہانے نہیں چلیں گے۔
 
شمولیت
اپریل 06، 2013
پیغامات
138
ری ایکشن اسکور
346
پوائنٹ
90
چلیں الجھاؤ والی باتیں چھوڑدیں ہم پرانے موضوع کی طرف لوٹ جاتے ہیں
آپ سنجیدگی سے دعوی پڑھ لیں پھر شرائط کے مطابق جواب دیدیں۔

دعوی یہ ہے​
سن چار سو صدی ہجری سے سن بارہ سو پچاس صدی ہجری تک اہل سنت والجماعت صرف مذاہب اربعہ کے اندر منحصر تھے اور انکا اس بات پر اجماع تھا

بات غلط ثابت کرنے کے لئے چند شرائط ہیں
نمبر ایک ۴۰۰ صدی ہجری ۱۲۵۰ ہجری تک وفات شدہ عالم کی کتاب سے ثابت کریں کہ اس زمانہ میں ائمہ اربعہ کے ہم پلہ کوئی عالم پیدا ہوا
نمبر دو اس زمانے کے علماء کی کتاب سے ثابت کریں کہ کوئی اہلسنت والجماعت عالم ان چار مذاہب کو چھوڑ کر کوئی پانچواں مذہب اختیار کرچکا تھا۔
نمبر تین کسی عالم کا اپنے مذہب سے خروج ثابت کریں (اختلاف نہیں)
نمبر چار اگر کوئی شاذ ونادر آپ ثبوت پیش کریں تو یہ بھی ثابت کریں کہ علماء کا اس نئے مذہب کے ساتھ کیا رویہ تھا اور وہ نیا مذہب صاحب مذہب کے ساتھ دفن تو نہیں ہوگیا۔
ان نقاط پر بحث کرلیں باقی باتیں ابھی چھوڑدیں میں بھی بدمزگی پیدا کرنا نہیں چاہتا

آپ نے جو مولانا اسماعیل سلفیؒ کا حوالہ پیش کیا تھا وہ متاخر عالم ہیں اور میں نے شرط پیش کردی ہے لہذا آپکی بات شرائط پر پوری نہیں اترتی
یا یہ اقرار کرلیں کہ اس زمانے میں کسی عالم نے پانجواں مذہب نہ اختیار کیا نہ ایجاد کیا۔
یہ مختصر سا موضوع ہے اور صرف اس پر میں بحث کرنا چاہتا ہوں۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
چلیں الجھاؤ والی باتیں چھوڑدیں ہم پرانے موضوع کی طرف لوٹ جاتے ہیں
آپ سنجیدگی سے دعوی پڑھ لیں پھر شرائط کے مطابق جواب دیدیں۔

دعوی یہ ہے​
سن چار سو صدی ہجری سے سن بارہ سو پچاس صدی ہجری تک اہل سنت والجماعت صرف مذاہب اربعہ کے اندر منحصر تھے اور انکا اس بات پر اجماع تھا

بات غلط ثابت کرنے کے لئے چند شرائط ہیں
آپ نے تو بغیر بنیاد کے ہوائی محل کھڑا کرلیا۔ آپ بے شک اپنے دعویٰ کے جواب کے لئے شرائط عائد کریں لیکن پہلے اپنے دعویٰ کو ثابت تو کردیں۔ ہم نے جو آپ کے خود ساختہ اجماع کے دعویٰ کی قلعی کھولی ہے اگر آپ کے پاس اسکا جواب نہیں تو کم از کم 400 ہجری کے بعد ہر صدی کے چار مختلف مکاتب فکر علماء یعنی مالکی، شافعی، حنبلی اور حنفی علماء کا قول نقل کریں جس میں ان علما نے واضح اعتراف کیا ہو کہ 400 ہجری کے بعد ائمہ اربعہ کی تقلید شخصی پر اجماع ہوچکا ہے۔

باتیں تو آپ جتنی چاہے بنالو اور مسلسل بنا ہی رہے ہو لیکن جب تک اپنے دعویٰ پر ٹھوس ثبوت پیش نہیں کروگے تو ایسے بے وزن دعووں کو ہم اپنی پیر کی ٹھوکروں میں رکھتے ہیں۔
 
شمولیت
اگست 05، 2012
پیغامات
115
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
57
دعوی یہ ہے​
سن چار سو صدی ہجری سے سن بارہ سو پچاس صدی ہجری تک اہل سنت والجماعت صرف مذاہب اربعہ کے اندر منحصر تھے اور انکا اس بات پر اجماع تھا
یعقوب صاحب ایک گھسی پٹی بات کو نئے انداز سے کرنا چاہ رہے ہیں کہ تقلید شخصی پر 400 میں اجماع ہو گیا تھا جو 1250 تک موجود رہا۔

گویا یعقوب صاحب کو خود تسلیم ہے کہ 400 سے پہلے یہ اجماع نہیں تھا۔ یعنی اس سے پہلے علماء تقلید کے قائل نہیں تھے، ائمہ اربعہ بھی تقلید نہیں کرتے تھے۔ اب یہ بات یعقوب صاحب ہی بتا سکتے ہیں کہ 400 سے پہلے کے ہزاروں علماء بشمول ائمہ اربعہ کے موقف کے خلاف اجماع ہو سکتا ہے؟؟؟

مثال کے طور پر بالفرض آج سن 1434ھ میں مختلف فیہ رفع الیدین کرنے پر اجماع ہوجاتا ہے۔ کیا یعقوب صاحب کے نزدیک یہ اجماع صحیح ہوگا؟؟؟ حالانکہ اب تک کتنے علماء (امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ ودیگر) اس کے مخالف رہے ہیں۔

محترم یعقوب صاحب! صرف ایک بات کہنے سے یا فرض کرنے سے اجماع نہیں ہوجاتا بلکہ اسے ثابت کرنا پڑتا ہے، اسی لئے علماء نے دعوائے اجماع کیلئے کڑی شرائط عائد کی ہیں، بعض علماء نے تو لکھا ہے کہ دعویٰ کرنے والے کیلئے ضروری ہے کہ وہ اس مسئلے میں ہر ہر جید عالم کا قول بالنص پیش کرے تو یہ اجماع متصور ہوگا۔

لوگ اس اصطلاح کا بہت غلط استعمال کرتے ہیں۔ بعض لوگ کثرتِ رائے کو بھی مطلب برآوری کیلئے اجماع کہہ دیتے ہیں۔ اجماع کے اسی غلط استعمال کی بناء کئی علماء (مثلاً امام شافعی اور احمد بن حنبل رحمہما اللہ وغیرہ) نے ہر بات میں دعوائے اجماع کی شدید مذمت کی ہے۔

امام شافعی رحمہ اللہ کے نزدیک تو اجماع صرف ظہر کی چار رکعات یا تحریم خمر جیسی بدیہیات پر ہی ہو سکتا ہے۔

امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا مشہور قول ہے: من ادعى الإجماع فهو كاذب کہ اجماع کا دعویٰ کرنے والا جھوٹا ہوتا ہے۔ امام ابن القیم رحمہ اللہ اس کی توجیہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
وليس مراده – أي: الإمام أحمد – بهذا استبعاد وجود الإجماع، ولكن أحمد وأئمة الحديث بُلُوا بمن كان يرد عليهم السنة الصحيحة بإجماع الناس على خلافها، فبين الشافعي وأحمد أن هذه الدعوى كذب، وأنه لا يجوز رد السنن بمثلها". "مختصر الصواعق" (506)
کہ اس سے امام احمد وشافعی کا مقصود اجماع کے وجود کا نا ممکن ہونا نہیں بلکہ ہوا یہ کہ جب مخالفین نے صریح نصوص کے خلاف اجماع کے دعوے کئے تو ان ائمہ (شافعی واحمد) نے واضح کیا کہ یہ دعوے جھوٹے ہیں اور نصوص صحیحہ کو ان جیسے باطل دعووں سے ردّ نہیں کیا جا سکتا۔

یعقوب صاحب کے پاس تقلید کے ثبوت کوئی نص تو ہے نہیں جو وہ پیش کرتے بلکہ کتاب وسنت تو تقلید کی شدید مخالفت کرتے ہیں تو انہوں نے بھی اسی طرح اجماع کا دعویٰ فرما دیا۔ ہم ان سے گزارش کرتے ہیں کہ اجماع تو ظاہر ہے کسی زمانے میں ہوا ہوگا، آپ چلیں سارے جید علماء کی بجائے اُس زمانے کے کم از کم دس بیس علماء کا ہی قول بالنّص نقل فرما دیں۔

اصل مسئلہ یہ ہے کہ یعقوب صاحب کے اسلاف نے تقلید کی جو تعریف کی ہے، نہ یعقوب صاحب کو وہ تعریف منظور ہے نہ آج ان کے کئی ساتھیوں کو۔ جب تقلید کی تعریف پر ہی اجماع نہیں ہے تو اس پر کیسے اجماع ہوگا کہ 400 کے بعد تقلید پر اجماع ہوگیا تھا؟؟

میرا یعقوب صاحب سے سوال ہے کہ کیا ان کے نزدیک
سن 400 ہجری کے بعد 1250 تک کوئی ایک عالم ایسا نہیں جس نے دلائل کی بناء پر امام کے قول کی مخالفت کی ہو؟؟؟
 
Top