• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بریلوی مکتبہ فکر کے قراء کرام کی خدمات

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
جامعہ معظمیہ للبنات کا قیام
حضرت قاری صاحب نے جامعہ کریمیہ سدیدیہ للبنات حال ہی میں قائم کیا ہے جو آپ کی سرپرستی میں چل رہا ہے۔ اس اِدارہ میں شعبہ حفظ و ناظرہ تجوید و قراء ت اور درسِ نظامی کے شعبہ جات قائم ہیں۔
اَولاد
آپ کے چار صاحبزادے اور دو صاحبزادیاں ہیں۔
صاحبزادگان کے اسماء :
(١) حضرت قاری محمد عبداللہ ثاقب (٢) محمد عبدالرحمن
(٣) حافظ محمد طاہر (٤) حافظ محمد طیب
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
تلامذہ
آپ کے تلامذہ کی تعداد سینکڑوں میں ہے چند مشہور درج ذیل ہیں:
(١) حضرت قاری محمد طیب (٢) حضرت قاری محمد عبداللہ ثاقب
(٣) ڈاکٹر قاری محمد مظفر (٤) قاری محمد سلیم چشتی
(٥) قاری خدا بخش بصری (٦)قاری اعجاز حسین قادری
(٧) قاری امجد اقبال مظہری (٨)قاری محمد سیف اللہ سیفی
(٩) قاری محمد عثمان (١٠)قاری محمد یعقوب
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
تصانیف
آپ نے ایک کتاب ’القول السدید فی علم التجوید‘ تحریر کی ہے، جو اگرچہ ابتدائی ہے مگر بہت جامع، عام فہم اور ترتیب کے لحاظ سے بہت عمدہ ہے، تجوید کے طلباء اور شائقین کے لیے بہترین تحفہ ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
اُستاذ القراء قاری محمد کرامت اللہ نقشبندی

نام و نسب
آپ کا نام محمد کرامت اللہ اور والد کا نام حاجی عطا محمد ہے۔ آپ کا تعلق اعوان قبیلہ سے ہے۔
وِلادت
۱۹۶۱ء کو چک۲۱؍ شمالی تحصیل بھلوال ضلع سرگودھا میں پیدا ہوئے۔
حصول تعلیم
آپ نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں سے حاصل کی، ناظرہ قرآن مجید سے فراغت پائی اور کئی بزرگوں سے کسب فیض کیا ہے۔
تکمیل حفظ القرآن
اُستاذ الحفاظ قاری محمد یوسف صاحب سے جامعہ مقبولیہ نقشبندیہ گاؤں للہ شریف تحصیل پنڈ دادن خان ضلع جہلم میں حفظ قرآن مکمل کیا۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
تجوید و قراء ت کی تکمیل
آپ نے تجوید و قراء ت کا علم شیخ القراء والمجودین قاری محمد یوسف صدیقی صاحب﷫ سے جامعہ صدیقیہ سراج العلوم بیرون مستی گیٹ لاہور سے حاصل کیا۔
قراء اتِ سبعہ کی تکمیل
قراء اتِ سبعہ کی تکمیل استاذ القراء والمجودین قاری مظفر حسین شاہ صاحب﷫ سے جامعہ صدیقیہ سراج العلوم بیرون مستی گیٹ لاہور سے کی۔
قراء اتِ ثلاثہ کی تکمیل
قراء اتِ ثلاثہ کی تکمیل استاذ القراء والمجودین قاری حسن شاہ بخاری صاحب﷫ سے جامعہ رحیمیہ نیلا گنبد لاہور سے کی۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
درس نظامی
آپ نے درس نظامی کی تعلیم جامعہ نعمانیہ اندرون ٹیکسالی گیٹ لاہور میں درج ذیل اساتذہ کی زیر نگرانی حاصل کی۔
(١) شیخ الحدیث علامہ قاضی ارشاد الٰہی عصامی صاحب﷫ (٢) علامہ مولانا محمد صدیق صاحب ﷫
(٣) علامہ مفتی عبداللطیف جلالی صاحب﷫
تدریسی خدمات
آپ نے فراغت کے بعد ۱۹۸۰ء سے لے کر ۱۹۹۶ء تک عرصہ ۱۶ سال تک جامعہ صدیقیہ سراج العلوم بیرون مستی گیٹ لاہور میں اپنے استاذ محترم شیخ القراء والمجودین قاری محمد یوسف صدیقی صاحب﷫ کی موجودگی میں اُن کے زِیر سایہ تدریسی خدمات سرانجام دیں۔ فرسٹ ٹائم آپ جامعہ صدیقیہ سراج العلوم میں پڑھانے اور سیکنڈ ٹائم جامعہ جماعتیہ حیات القرآن پاپڑ منڈی لاہور میں پڑھاتے۔۱۹۸۲ء سے لے کر تاحال آپ اسی مدرسہ میں سیکنڈ ٹائم پڑھا رہے ہیں اور آج کل فرسٹ ٹائم آپ جامعہ خورشیدیہ قادریہ اقبال پارک بالمقابل گیٹ نمبر ۳ متصل لاری اڈا لاہور میں تدریسی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
مدرسہ کا قیام
آپ نے ایک مدرسہ بھی قائم کیا ہے جس کا نام جامعہ عربیہ اسلامیہ کرامت العلوم (برائے طالبات) شاہدرہ لاہور میں واقع ہے جس کی آپ سرپرستی فرما رہے ہیں۔
امامت و خطابت
کوتوالی پولیس لائن نزد لنڈا بازار کی جامع مسجد میں سرکاری طور پر امامت و خطابت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
شخصی اَحوال
آپ کا قد درمیانہ ہے اور آپ باوقار شخصیت کے مالک ہیں۔ مضبوط حافظ، بہترین قاری اور بہترین مدرس ہیں اور حق گو انسان ہیں۔ آپ بہت غیورہیں، سادگی اور عاجزی آپ کا شیوہ ہے۔ آپ ہمیشہ اپنے شاگردوں میں تعلیم کا شوق پیدا کرتے ہیں اور اہل علم احباب کی بہت قدر کرتے ہیں۔ جہاندیدہ اور خوش طبع انسان ہیں آپ کا شمار مسلک اہل سنت و جماعت حنفی بریلوی کے تجوید و قراء ت کے ماہر اور نامور اساتذہ میں ہوتا ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
اَندازِ تدریس
حضرت قاری صاحب کا انداز تدریس بہت خوبصورت ہے۔ کتب پڑھانے کا انداز بہت جامع اور عام فہم ہوتا ہے کہ کم صلاحیت رکھنے والے طلباء بھی بہت جلد اور آسانی سے سبق کو سمجھ جاتے ہیں۔ طلباء کی مشق پر توجہ فرماتے ہیں مگر بالخصوص حدر پر خصوصی توجہ فرماتے ہیں۔ جتنی توجہ حضرت قاری صاحب طلباء کی حدر پر دیتے ہیں۔ بہت کم اساتذہ اتنی توجہ دیتے ہیں۔ حدر کے دوران طلباء کی ہر ادا پر توجہ رکھتے ہیں۔ طلباء کو تجوید کے مطابق قرآن پاک پڑھنے کی بہت سختی کے ساتھ تاکید فرماتے ہیں۔ بے شمار مساجد و مدارس میں آپ کے شاگرد دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ جن کے پڑھنے پڑھانے میں ان کے استاذ محترم کے فن کی جھلک نظر آتی ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
اَولاد
آپ کے دو صاحبزادے محمد احسان اللہ اور محمد کلیم اللہ ہیں اور سات صاحبزادیاں ہیں۔
تلامذہ
آپ کے تلامذہ کی تعداد سینکڑوں تک پہنچتی ہے۔ مگر چند ایک درج ذیل ہیں:
(١) قاری فقیر احمد چشتی لاہور (٢) قاری خدا بخش بصری لاہور (٣) قاری غلام مصطفی
(٤) قاری محمداعجاز سیالوی (٥) قاری محمد عادل نقشبندی (٦) قاری محمد رمضان نقشبندی
(٧) قاری محمد یاسر انگلینڈ (٨) قاری محمد عامر خان انگلینڈ (٩) قاری محمد اکبر لاہور
(١٠) قاری محمد زبیر (١١) قاری محمد اعظم وٹو
تصنیفی خدمات
آپ کی ایک تصنیف ’برکاتِ حرمین فی احکام التجوید‘ زیر طبع ہے۔

٭_____٭_____٭
 
Top