• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تفہیم القرآن - مترجم مولانا ابو الاعلیٰ مودودی (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
۸۹۔ سورۃ فجر
۸۹|۱|قسم ہے فجر کی
۸۹|۲|اور دس راتوں کی
۸۹|۳|اور جفت اور طاق کی
۸۹|۴|اور رات کی جبکہ وہ رخصت ہو رہی ہو
۸۹|۵|کیا اِس میں کسی صاحب عقل کے لیے کوئی قسم ہے؟
۸۹|۶|تم نے دیکھا نہیں کہ تمہارے رب نے کیا برتاؤ کیا
۸۹|۷|اونچے ستونوں والے عاد ارم کے ساتھ
۸۹|۸|جن کے مانند کوئی قوم دنیا کے ملکوں میں پیدا نہیں کی گئی تھی؟
۸۹|۹|اور ثمود کے ساتھ جنہوں نے وادی میں چٹانیں تراشی تھیں؟
۸۹|۱۰|اور میخوں والے فرعون کے ساتھ؟
۸۹|۱۱|یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے دنیا کے ملکوں میں بڑی سرکشی کی تھی
۸۹|۱۲|اور ان میں بہت فساد پھیلایا تھا
۸۹|۱۳|آخرکار تمہارے رب نے ان پر عذاب کا کوڑا برسا دیا
۸۹|۱۴|حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب گھات لگائے ہوئے ہے
۸۹|۱۵|مگر انسان کا حال یہ ہے کہ اس کا رب جب اُس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اُسے عزت اور نعمت دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت دار بنا دیا
۸۹|۱۶|اور جب وہ اُس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اُس کا رزق اُس پر تنگ کر دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے ذلیل کر دیا
۸۹|۱۷|ہرگز نہیں، بلکہ تم یتیم سے عزت کا سلوک نہیں کرتے
۸۹|۱۸|اور مسکین کو کھانا کھلانے پر ایک دوسرے کو نہیں اکساتے
۸۹|۱۹|اور میراث کا سارا مال سمیٹ کر کھا جاتے ہو
۸۹|۲۰|اور مال کی محبت میں بری طرح گرفتار ہو
۸۹|۲۱|ہرگز نہیں، جب زمین پے در پے کوٹ کوٹ کر ریگ زار بنا دی جائے گی
۸۹|۲۲|اور تمہارا رب جلوہ فرما ہو گا اِس حال میں کہ فرشتے صف در صف کھڑے ہوں گے
۸۹|۲۳|اور جہنم اُس روز سامنے لے آئی جائے گی، اُس دن انسان کو سمجھ آئے گی اور اس وقت اُس کے سمجھنے کا کیا حاصل؟
۸۹|۲۴|وہ کہے گا کہ کاش میں نے اپنی اِس زندگی کے لیے کچھ پیشگی سامان کیا ہوتا!
۸۹|۲۵|پھر اُس دن اللہ جو عذاب دے گا ویسا عذاب دینے والا کوئی نہیں
۸۹|۲۶|اور اللہ جیسا باندھے گا ویسا باندھنے والا کوئی نہیں
۸۹|۲۷|(دوسری طرف ارشاد ہو گا) اے نفس مطمئن!
۸۹|۲۸|چل اپنے رب کی طرف، اِس حال میں کہ تو (اپنے انجام نیک سے) خوش (اور اپنے رب کے نزدیک) پسندیدہ ہے
۸۹|۲۹|شامل ہو جا میرے (نیک) بندوں میں
۸۹|۳۰|اور داخل ہو جا میری جنت میں
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
۹۰۔ سورۃ بلد
۹۰|۱|نہیں، میں قسم کھاتا ہوں اِس شہر کی
۹۰|۲|اور حال یہ ہے کہ (اے نبیؐ) اِس شہر میں تم کو حلال کر لیا گیا ہے
۹۰|۳|اور قسم کھاتا ہوں باپ کی اور اس اولاد کی جو اس سے پیدا ہوئی
۹۰|۴|درحقیقت ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے
۹۰|۵|کیا اُس نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اُس پر کوئی قابو نہ پا سکے گا؟
۹۰|۶|کہتا ہے کہ میں نے ڈھیروں مال اڑا دیا
۹۰|۷|کیا وہ سمجھتا ہے کہ کسی نے اُس کو نہیں دیکھا؟
۹۰|۸|کیا ہم نے اُسے دو آنکھیں
۹۰|۹|اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں دیے؟
۹۰|۱۰|اور دونوں نمایاں راستے اُسے (نہیں) دکھا دیے؟
۹۰|۱۱|مگر اس نے دشوار گزار گھاٹی سے گزرنے کی ہمت نہ کی
۹۰|۱۲|اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دشوار گزار گھاٹی؟
۹۰|۱۳|کسی گردن کو غلامی سے چھڑانا
۹۰|۱۴|یا فاقے کے دن
۹۰|۱۵|کسی قریبی یتیم
۹۰|۱۶|یا خاک نشین مسکین کو کھانا کھلانا
۹۰|۱۷|پھر (اس کے ساتھ یہ کہ) آدمی اُن لوگوں میں شامل ہو جو ایمان لائے اور جنہوں نے ایک دوسرے کو صبر اور (خلق خدا پر) رحم کی تلقین کی
۹۰|۱۸|یہ لوگ ہیں دائیں بازو والے
۹۰|۱۹|اور جنہوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کیا وہ بائیں بازو والے ہیں
۹۰|۲۰|ان پر آگ چھائی ہوئی ہو گی
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
۹۱۔ سورۃ شمس
۹۱|۱|سورج اور اُس کی دھوپ کی قسم
۹۱|۲|اور چاند کی قسم جبکہ وہ اُس کے پیچھے آتا ہے
۹۱|۳|اور دن کی قسم جبکہ وہ (سورج کو) نمایاں کر دیتا ہے
۹۱|۴|اور رات کی قسم جبکہ وہ (سورج کو) ڈھانک لیتی ہے
۹۱|۵|اور آسمان کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے قائم کیا
۹۱|۶|اور زمین کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے بچھایا
۹۱|۷|اور نفس انسانی کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے ہموار کیا
۹۱|۸|پھر اُس کی بدی اور اُس کی پرہیز گاری اس پر الہام کر دی
۹۱|۹|یقیناً فلاح پا گیا وہ جس نے نفس کا تزکیہ کیا
۹۱|۱۰|اور نامراد ہوا وہ جس نے اُس کو دبا دیا
۹۱|۱۱|ثمود نے اپنی سرکشی کی بنا پر جھٹلایا
۹۱|۱۲|جب اُس قوم کا سب سے زیادہ شقی آدمی بپھر کر اٹھا
۹۱|۱۳|تو اللہ کے رسول نے اُن لوگوں سے کہا کہ خبردار، اللہ کی اونٹنی کو (ہاتھ نہ لگانا) اور اس کے پانی پینے (میں مانع نہ ہونا)
۹۱|۱۴|مگر انہوں نے اُس کی بات کو جھوٹا قرار دیا اور اونٹنی کو مار ڈالا آخرکار اُن کے گناہ کی پاداش میں ان کے رب نے ان پر ایسی آفت توڑی کہ ایک ساتھ سب کو پیوند خاک کر دیا
۹۱|۱۵|اور اسے (اپنے ا س فعل کے) کسی برے نتیجے کا کوئی خوف نہیں ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
۹۲۔ سورۃ لیل
۹۲|۱|قسم ہے رات کی جبکہ وہ چھا جائے
۹۲|۲|اور دن کی جبکہ وہ روشن ہو
۹۲|۳|اور اُس ذات کی جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا
۹۲|۴|درحقیقت تم لوگوں کی کوششیں مختلف قسم کی ہیں
۹۲|۵|تو جس نے (راہ خدا میں) مال دیا اور (خدا کی نافرمانی سے) پرہیز کیا
۹۲|۸|اور بھلائی کو سچ مانا
۹۲|۷|اس کو ہم آسان راستے کے لیے سہولت دیں گے
۹۲|۸|اور جس نے بخل کیا اور (اپنے خدا سے) بے نیازی برتی
۹۲|۹|اور بھلائی کو جھٹلایا
۹۲|۱۰|اس کو ہم سخت راستے کے لیے سہولت دیں گے
۹۲|۱۱|اور اُس کا مال آخر اُس کے کس کام آئے گا جبکہ وہ ہلاک ہو جائے؟
۹۲|۱۲|بے شک راستہ بتانا ہمارے ذمہ ہے
۹۲|۱۳|اور درحقیقت آخرت اور دنیا، دونوں کے ہم ہی مالک ہیں
۹۲|۱۴|پس میں نے تم کو خبردار کر دیا ہے بھڑکتی ہوئی آگ سے
۹۲|۱۵|اُس میں نہیں جھلسے گا مگر وہ انتہائی بد بخت
۹۲|۱۶|جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا
۹۲|۱۷|اور اُس سے دور رکھا جائے گا وہ نہایت پرہیزگار
۹۲|۱۸|جو پاکیزہ ہونے کی خاطر اپنا مال دیتا ہے
۹۲|۱۹|اُس پر کسی کا کوئی احسان نہیں ہے جس کا بدلہ اُسے دینا ہو
۹۲|۲۰|وہ تو صرف اپنے رب برتر کی رضا جوئی کے لیے یہ کام کرتا ہے
۹۲|۲۱|اور ضرور وہ (اُس سے) خوش ہو گا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
۹۳۔ سورۃ ضحیٰ
۹۳|۱|قسم ہے روز روشن کی
۹۳|۲|اور رات کی جبکہ وہ سکون کے ساتھ طاری ہو جائے
۹۳|۳|(اے نبیؐ) تمہارے رب نے تم کو ہرگز نہیں چھوڑا اور نہ وہ ناراض ہوا
۹۳|۴|اور یقیناً تمہارے لیے بعد کا دور پہلے دور سے بہتر ہے
۹۳|۵|اور عنقریب تمہارا رب تم کو اتنا دے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے
۹۳|۶|کیا اس نے تم کو یتیم نہیں پایا اور پھر ٹھکانا فراہم کیا؟
۹۳|۷|اور تمہیں ناواقف راہ پایا اور پھر ہدایت بخشی
۹۳|۸|اور تمہیں نادار پایا اور پھر مالدار کر دیا
۹۳|۹|لہٰذا یتیم پر سختی نہ کرو
۹۳|۱۰|اور سائل کو نہ جھڑکو
۹۳|۱۱|اور اپنے رب کی نعمت کا اظہار کرو
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
۹۴۔ سورۃ الم نشرح
۹۴|۱|(اے نبیؐ) کیا ہم نے تمہارا سینہ تمہارے لیے کھول نہیں دیا؟
۹۴|۲|اور تم پر سے وہ بھاری بوجھ اتار دیا
۹۴|۳|جو تمہاری کمر توڑے ڈال رہا تھا
۹۴|۴|اور تمہاری خاطر تمہارے ذکر کا آوازہ بلند کر دیا
۹۴|۵|پس حقیقت یہ ہے کہ تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے
۹۴|۶|بے شک تنگی کے ساتھ فراخی بھی ہے
۹۴|۷|لہٰذا جب تم فارغ ہو تو عبادت کی مشقت میں لگ جاؤ
۹۴|۸|اور اپنے رب ہی کی طرف راغب ہو
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
۹۵۔ سورۃ التین
۹۵|۱|قسم ہے انجیر اور زیتون کی
۹۵|۲|اور طور سینا کی
۹۵|۳|اور اِس پرامن شہر (مکہ) کی
۹۵|۴|ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر پیدا کیا
۹۵|۵|پھر اُسے الٹا پھیر کر ہم نے سب نیچوں سے نیچ کر دیا
۹۵|۶|سوائے اُن لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے کہ ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے
۹۵|۷|پس (اے نبیؐ) اس کے بعد کون جزا و سزا کے معاملہ میں تم کو جھٹلا سکتا ہے؟
۹۵|۸|کیا اللہ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے؟
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
۹۶۔ سورۃ علق
۹۶|۱|پڑھو (اے نبیؐ) اپنے رب کے نام کے ساتھ جس نے پیدا کیا
۹۶|۲|جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے انسان کی تخلیق کی
۹۶|۳|پڑھو، اور تمہارا رب بڑا کریم ہے
۹۶|۴|جس نے قلم کے ذریعہ سے علم سکھایا
۹۶|۵|انسان کو وہ علم دیا جسے وہ نہ جانتا تھا
۹۶|۶|ہرگز نہیں، انسان سرکشی کرتا ہے
۹۶|۷|اِس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو بے نیاز دیکھتا ہے
۹۶|۸|پلٹنا یقیناً تیرے رب ہی کی طرف ہے
۹۶|۹|تم نے دیکھا اُس شخص کو
۹۶|۱۰|جو ایک بندے کو منع کرتا ہے جبکہ وہ نماز پڑھتا ہو؟
۹۶|۱۱|تمہارا کیا خیال ہے اگر (وہ بندہ) راہ راست پر ہو
۹۶|۱۲|یا پرہیزگاری کی تلقین کرتا ہو؟
۹۶|۱۳|تمہارا کیا خیال ہے اگر (یہ منع کرنے والا شخص حق کو) جھٹلاتا اور منہ موڑتا ہو؟
۹۶|۱۴|کیا وہ نہیں جانتا کہ اللہ دیکھ رہا ہے؟
۹۶|۱۵|ہرگز نہیں، اگر وہ باز نہ آیا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر اسے کھینچیں گے
۹۶|۱۶|اُس پیشانی کو جو جھوٹی اور سخت خطا کار ہے
۹۶|۱۷|وہ بلا لے اپنے حامیوں کی ٹولی کو
۹۶|۱۸|ہم بھی عذاب کے فرشتوں کو بلا لیں گے
۹۶|۱۹|ہرگز نہیں، اُس کی بات نہ مانو اور سجدہ کرو اور (اپنے رب کا) قرب حاصل کرو
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
۹۷۔ سورۃ قدر
۹۷|۱|ہم نے اِس (قرآن) کو شب قدر میں نازل کیا ہے
۹۷|۲|اور تم کیا جانو کہ شب قدر کیا ہے؟
۹۷|۳|شب قدر ہزار مہینوں سے زیادہ بہتر ہے
۹۷|۴|فرشتے اور روح اُس میں اپنے رب کے اذن سے ہر حکم لے کر اترتے ہیں
۹۷|۵|وہ رات سراسر سلامتی ہے طلوع فجر تک
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
۹۸۔ سورۃ بیّنۃ
۹۸|۱|اہل کتاب اور مشرکین میں سے جو لوگ کافر تھے (وہ اپنے کفر سے) باز آنے والے نہ تھے جب تک کہ ان کے پاس دلیل روشن نہ آ جائے
۹۸|۲|(یعنی) اللہ کی طرف سے ایک رسول جو پاک صحیفے پڑھ کر سنائے
۹۸|۳|جن میں بالکل راست اور درست تحریریں لکھی ہوئی ہوں
۹۸|۴|پہلے جن لوگوں کو کتاب دی گئی تھی اُن میں تفرقہ برپا نہیں ہوا مگر اِس کے بعد کہ اُن کے پاس (راہ راست) کا بیان واضح آ چکا تھا
۹۸|۵|اور اُن کو اِس کے سوا کوئی علم نہیں دیا گیا تھا کہ اللہ کی بندگی کریں اپنے دین کو اُس کے لیے خالص کر کے، بالکل یکسو ہو کر، اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ دیں یہی نہایت صحیح و درست دین ہے
۹۸|۶|اہل کتاب اور مشرکین میں سے جن لوگوں نے کفر کیا ہے وہ یقیناً جہنم کی آگ میں جائیں گے اور ہمیشہ اس میں رہیں گے، یہ لوگ بد ترین خلائق ہیں
۹۸|۷|جو لوگ ایمان لے آئے اور جنہوں نے نیک عمل کیے، وہ یقیناً بہترین خلائق ہیں
۹۸|۸|اُن کی جزا اُن کے رب کے ہاں دائمی قیام کی جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی، وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے یہ کچھ ہے اُس شخص کے لیے جس نے اپنے رب کا خوف کیا ہو
 
Top