• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تلمیذ صاحب کی وفات

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

درست فرمایا شاہد بھائی! اسی طرح کے اعمال کی مغفرت کی دعا ہی تو کی جاتی ہے، جو انسان سے دانستہ و غیر دانستہ سرزد ہوتے ہے، ہم تو دعا گو ہی ہو سکتے ہیں، باقی حال اللہ بہتر جانتا ہے، فیصلہ تو اللہ تعالیٰ کا ہی ہے۔
سورة النساء (4)
إِنَّ اللّهَ لاَ يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَن يَشَاء وَمَن يُشْرِكْ بِاللّهِ فَقَدِ افْتَرَى إِثْمًا عَظِيمًا {48}
اللہ بس شرک ہی کو معاف نہیں کرتا، اس کے ماسوا دوسرے جس قدر گناہ ہیں وہ جس کے لیے چاہتا ہے معاف کر دیتا ہے۔ اللہ کے ساتھ جس نے کسی اور کو شریک ٹھیرایا اُس نے تو بہت ہی بڑا جھوٹ تصنیف کیا اور بڑے سخت گناہ کی بات کی۔

سورة النساء (4)
إِنَّ اللّهَ لاَ يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَن يَشَاء وَمَن يُشْرِكْ بِاللّهِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلاَلاً بَعِيدًا {116}
اللہ کے ہاں بس شرک ہی کی بخشش نہیں ہے، اس کے سوا اور سب کچھ معاف ہو سکتاہے جسے وہ معاف کرنا چاہے۔ جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھیرایا وہ تو گمراہی میں بہت دور نکل گیا۔

سورة المائدة ( 5 )
إِنَّهُ مَن يُشْرِكْ بِاللّهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّهُ عَلَيهِ الْجَنَّةَ وَمَأْوَاهُ النَّارُ وَمَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ أَنصَارٍ {72}
جس نے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا اُس پر اللہ نے جنت حرام کر دی اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے او ر ایسے ظالموں کا کوئی مددگار نہیں
یقینا شرک سب سے بڑا گناہ ہے اگر کسی نے مرنے سے پہلے شرک سے توبہ کرکے توحید کو نہیں اپنایا تو اس نے اپنا ٹھکانا جھنم بنالیا اللہ ہم سب کو شرک سے محفوظ رکھے۔ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ آج شرک کرنے والے کو یہ نہیں معلوم کہ یہی شرک ہے اور نہ انکے ملاوں نے اس کے بارے میں بتایا ہی ہے ۔ اگر انکو دلیل سے سمجھایا جاے تو ماننا تو دور کی بات ،جھٹ سے کہ دیتے ہیں کہ تو وہابی ہے ،اور تو گستاخ رسول ہے ۔ اللھم احفظنا من کل بلاءالدنیا وعذاب الآخرۃ
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
انا للہ وانا الیہ راجعون


الله تبارک و تعالیٰ تلمیذ صاحب کی لغرشوں سے درگزر فرمائے اور ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے (آمین)-

لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُمْ مَا كَسَبْتُمْ ۖ وَلَا تُسْأَلُونَ عَمَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ سوره البقرہ ١٤١
ان کے لئے ان کے اعمال ہیں اور تمہارے لیے تمہارے اعمال ہیں اور تم سے ان کے اعمال کی نسبت نہیں پوچھا جائے گا-
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
فورم پر مسلک دیوبند کے ایک اہم رکن محترم @تلمیذ صاحب ہوا کرتے تھے ، تقریبا ڈیڑھ دو سال پہلے ، بیماری وغیرہ کے سبب غیر فعال ہوگئے ، آج اچانک محترم @فلک شیر صاحب کی طرف سے فیس بک پر اطلاع موصول ہوئی کہ وہ وفات پاچکے ہیں ۔
انا للہ و انا الیہ رجعون
بہت افسوس ہوا ، اللہ تعالی ان کی کمیاں کوتاہیاں معاف فرماکر مغفرت فرمائے ۔ گو ہمارا ان سے عموما اختلاف ہی رہتا تھا ، لیکن اس کے باوجود ، انہیں ایک سلجھا ہوا ، انسان پایا ۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
بہت افسوس ہوا یہ خبر پڑھ کر۔
ایک بار مجھ سے میل پر کچھ معاملہ میں گفتگو کی تھی۔ ابھی چند دن پہلے میں نے سینٹ باکس کھولا تو وہ گفتگو سامنے آئی۔ اس وقت مجھے اس بات کا خیال بھی نہیں آیا تھا۔ غیر عالم تھے لیکن اچھے شخص تھے۔
اللہ پاک مغفرت فرمائیں۔
 

عبداللہ حیدر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
1,017
پوائنٹ
120
انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ ان کی غلطیوں کوتاہیوں سے درگزر فرما کر اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ بھائی کی غلطیوں سے درگزر کرتے ہوئے مغفرت فرمائے امین
محترم بھائیوں ہر آدمی کی اپنی رائے اور نظریہ ہوتا ہے اور میرے نزدیک ان پر اس طرح واضح شرک کا حکم نہیں لگایا جا سکتا آپ میں سے کسی بھائی کو شاید یاد بھی ہو میری ان سے اسی حوالے سے بات بھی ہوئی تھی کہ جو انکی کتابوں میں شرکیہ باتیں لکھی ہیں تو وہ انکی تاویلات کرتے ہیں واللہ اعلم
البتہ آپ بھائیوں کی باتوں کو غلط نہیں کہتا ہر ایک کے اپنے دلائل ہوتے ہیں
البتہ ان لوگوں کو انتہائی غلطی پر سمجھتا ہوں جو عام تکفیر کرنے کو کو خارجی ہونا کہتے ہیں اور یہاں دعا کرنے سے یا پھر انکے پیچھے نماز پڑھنے سے منع کرتے ہیں یہ بھی میرا نظریہ ہے کہ ایسے لوگ واضح غلطی پر ہیں جو درست بھی ہو سکتا ہے اور کسی کے ہاں غلط بھی
 

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
فورم پر مسلک دیوبند کے ایک اہم رکن محترم @تلمیذ صاحب ہوا کرتے تھے ، تقریبا ڈیڑھ دو سال پہلے ، بیماری وغیرہ کے سبب غیر فعال ہوگئے ، آج اچانک محترم @فلک شیر صاحب کی طرف سے فیس بک پر اطلاع موصول ہوئی کہ وہ وفات پاچکے ہیں ۔
انا للہ و انا الیہ رجعون
بہت افسوس ہوا ، اللہ تعالی ان کی کمیاں کوتاہیاں معاف فرماکر مغفرت فرمائے ۔ گو ہمارا ان سے عموما اختلاف ہی رہتا تھا ، لیکن اس کے باوجود ، انہیں ایک سلجھا ہوا ، انسان پایا ۔
میں کافی عرصہ بعد فورم پر آیا ۔ اپنے انتقال کی خبر پڑھی ۔ میں الحمد للہ حیات ھوں ۔ مجھے بلڈ کینسر ھو گیا تھا اور الحمد للہ کیمو تھراپی اور بورن میرو ٹرانسپلانٹ کے بعد بیماری ختم ھو گءی ھے لیکن کمزوری کافی ھے ۔ تمام بھایوں سے دعاوں کی درخواست ھے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
میں کافی عرصہ بعد فورم پر آیا ۔ اپنے انتقال کی خبر پڑھی ۔ میں الحمد للہ حیات ھوں ۔ مجھے بلڈ کینسر ھو گیا تھا اور الحمد للہ کیمو تھراپی اور بورن میرو ٹرانسپلانٹ کے بعد بیماری ختم ھو گءی ھے لیکن کمزوری کافی ھے ۔ تمام بھایوں سے دعاوں کی درخواست ھے۔
الحمدللہ اللہ کا شکر ہے آپ خیریت سے ہے اللہ سبحان و تعالیٰ آپ کو کامل صحت دے ایمان کے ساتھ اور ھم سب کو بھی
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سب تعریفیں اس رب ک لیے جو دکھ تکلیف کے بعد راحت عطا کرتا ہے

الحمداللہ بھائی آپ کو دوبارہ یہاں دیکھ کر بہت اچھا لگا اللہ سبحان و تعالی آپ کو تندرستی اور ایمان والی زندگی عطا فرمائے امین
 
Top