• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

توحید کنزالایمان کے آئینے میں

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
قیامت والے دن ظالم اپنے ہاتھ چبائے گا کہے گا کاش میں نے رسول کی راہ اختیار کی ہوتی میں نے فلاں کو دوست نہ بنایا ہوتا ۔
وَ یَوْمَ یَعَضُّ الظَّالِمُ عَلٰی یَدَیْہِ یَقُوْلُ ٰیلَیْتَنِی اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُوْلِ سَبِیْلًا یٰوَیْلَتٰی لَیْتَنِیْ لَمْ اَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِیْلًا
٭ اور جس دن ظالم اپنے ہاتھ چبائے گا کہ ہائے کسی طرح سے میں نے رسول کے ساتھ راہ لی ہوتی ۔ وائے خرابی میری ہائے کسی طرح میں نے فلاں کو دوست نہ بنایا ہوتا۔

(سورہ الفرقان آیت:27-28ترجمہ کنز الایمان صفحہ469)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
جو شخص اللہ پر اور قیامت پر ایمان رکھتا ہو اس کیلئے رسول اللہ ﷺکی پیروی بہتر ہے ۔

لَقَدْ کَانَ لَــکُمْ فِیْ رَسُوْلِ اﷲِ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ لِّمَنْ کَانَ یَرْجُوا اﷲَ وَ الْیَوْمَ الْاٰخِرَ وَ ذَکَرَ اﷲَ کَثِیْرًا

٭ بیشک تمہیں رسول اللہ ﷺکی پیروی بہتر ہے اس کیلئے جواللہ او رپچھلے دن کی امیدرکھتا ہواو راللہ کو بہت یاد کرے ۔

(سورہ احزاب آیت :21ترجمہ کنز الایمان صفحہ 545)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
جو کچھ تم کو رسول اللہ ﷺدیں وہ لے لو اور جس سے منع کریں اس سے باز رہو۔
مَآ اَفَآئَ اﷲُ عَلٰی رَسُوْلِہٖ مِنْ اَھْلِ الْقُرٰی فَلِلّٰہِ وَ لِلرَّسُوْلِ وَ لِذِی الْقُرْبٰی وَ الْیَتٰمٰی وَ الْمَسٰکِیْنِ وَ ابْنِ السَّبِیْلِ کَیْ لَا یَکُوْنَ دُوْلَۃً بَیْنَ الْاَغْنِیَآئِ مِنْکُمْ وَ مَآ اٰتٰکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ وَ مَا نَھٰکُمْ عَنْہُ فَانْتَھُوْا وَ اتَّقُوا اﷲَ اِنَّ اﷲَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ
٭ جوغنیمت دلائی اللہ نے اپنے رسول کو شہر والوں سے وہ اللہ اور رسول کی ہے اور رشتہ داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کے لئے کہ تمہارے اغنیاء کا مال نہ ہو جائے اور جو کچھ تمہیں رسول عطا فرمائیں وہ لے لو اور جس سے منع فرمائیں باز رہو اور اللہ سے ڈرو بے شک اللہ کا عذاب سخت ہے ۔

(سورہ حشر آیت :7ترجمہ کنزالایمان صفحہ 711)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
اے ایمان والو اللہ او راس کے رسول ﷺکا حکم مانو اور اپنے اعمال برباد مت کرو ۔

یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْآ اَطِیْعُوا اﷲَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ لَا تُبْطِلُوْآ اَعْمَالَکُمْ

٭ اے ایمان والو اللہ کا حکم مانو او ررسول کا حکم مانو اور اپنے عمل باطل نہ کرو ۔

(سو رئہ محمد آیت :33ترجمہ کنزالایمان صفحہ661)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
قیامت والے دن پیشوا (جن کی پیروی کی جاتی ہے) بیزار ہو نگے اپنے پیروئوں (جو پیروی کرتے ہیں)سے پیرو (پیروی کرنے والے )کہیں گے کاش ہم کو دنیا میں لوٹ کر جانا ہوتا جیسے آج یہ ہم سے بیزار ہیں ہم بھی ان سے بیزار ہوں۔
اِذْ تَبَرَّاَ الَّذِیْنَ اتُّبِعُوْا مِنَ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْا وَ رَاَوُا الْعَذَابَ وَ تَقَطَّعَتْ بِھِمُ الْاَسْبَابُ وَ قَالَ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْا لَوْ اَنَّ لَنَا کَرَّۃً فَنَتَبَرَّاَ مِنْھُمْ کَمَا تَبَرَّئُوْْا مِنَّا کَذٰلِکَ یُرِیْھِمُ اﷲُ اَعْمَالَھُمْ حَسَرٰتٍ عَلَیْھِمْ وَ مَا ھُمْ بِخٰرِجِیْنَ مِنَ النَّارِ
جب بیزار ہوں گے پیشوا اپنے پیروئوں سے اور دیکھیں گے عذاب کو اور کٹ جائیں گی ان سب کی ڈوریں۔ اور کہیں گے پیرو کاش ہمیں لوٹ کر جانا ہوتا (دنیا میں) تو ہم ان سے توڑ دیتے جیسے انہوں نے ہم سے توڑ دی یونہی اللہ انہیں دکھائے گا ان کے کام ان پر حسرتیں ہو کر اور وہ دوزخ سے نکلنے والے نہیں۔

(سورہ بقرہ آیت :166-167ترجمہ کنزالایمان صفحہ 31)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
جس دن انکے منہ آگ میں الٹ پلٹ کئے جائیں گے کہیں گے کاش کہ ہم نے اللہ کا حکم مانا ہوتا او ر رسولﷺ کا حکم مانا ہوتا کہیں گے اے ہمارے رب ہم اپنے سرداروںاور اپنے بڑوں کے کہنے پر چلے توانہوںنے ہم کو راہ سے بہکا دیا اے ہمارے رب انکو آگ کا دوگنا عذاب دے۔
یَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوْھُھُمْ فِی النَّارِ یَقُوْلُوْنَ ٰیلَیْتَنَآ اَطَعْنَا اﷲَ وَ اَطَعْنَا الرَّسُوْلَا وَ قَالُوْآ رَبَّنَآ اِنَّآ اَطَعْنَا سَادَتَنَا وَکُبَرَآئَنَا فَاَضَلُّوْنَا السَّبِیْلَا رَبَّنَآ ٰاتِھِمْ ضِعْفَیْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَ الْعَنْھُمْ لَعْنًا کَبِیْرًا
٭ جس دن ان کے منہ الٹ پلٹ کر آگ میں تلیں گے کہتے ہوں گے ہائے کسی طرح ہم نے اللہ کا حکم مانا ہوتا اور رسول کا حکم مانا ہوتا اور کہیں گے اے ہمارے رب ہم اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کے کہنے پر چلے تو انہوں نے ہمیں راہ سے بہکا دیا اے ہمارے رب انہیں آگ کا دونا عذاب دے اوران پر بڑی لعنت کر۔

(سور ئہ احزاب آیت :66-67-68ترجمہ کنزالایمان صفحہ 553)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
جو کچھ محمد ﷺپر اتارا گیا اس پر ایمان لائو وہ تمہارے رب کی طرف سے حق ہے۔

وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِِ وَ اٰمَنُوْا بِمَا نُزِّلَ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ ھُوَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّھِمْ کَفَّرَ عَنْھُمْ سَیِّاٰتِھِمْ وَ اَصْلَحَ بَالَھُمْ

٭ اور جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کئے اور اس پر ایمان لائے جو محمد ﷺ پر اتارا گیا اور وہی ان کے رب کے پاس سے حق ہے اللہ نے ان کی برائیاں اتار دیں اور ان کی حالتیں سنواردیں۔

(سورہ محمدآیت :2ترجمہ کنزالایمان صفحہ 657)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
محمد ﷺپر اللہ نے کتاب (قرآن مجید )اورحکمت (حدیث )نازل کی ہے (لہٰذا یہ ہی حق ہے)
وَ لَوْ لَا فَضْلُ اﷲِ عَلَیْکَ وَ رَحْمَتُہٗ لَھَمَّتْ طَّآئِفَۃٌ مِّنْھُمْ اَنْ یُّضِلُّوْکَ وَ مَا یُضِلُّوْنَ اِلَّاآ اَنْفُسَھُمْ وَ مَا یَضُرُّوْنَکَ مِنْ شَیْئٍ وَ اَنْزَلَ اﷲُ عَلَیْکَ الْکِتٰبَ وَ الْحِکْمَۃَ وَ عَلَّمَکَ مَا لَمْ تَکُنْ تَعْلَمُ وَ کَانَ فَضْلُ اﷲِ عَلَیْکَ عَظِیْمًا
٭ اور اے محبوب اگر اللہ کا فضل و رحمت تم پر نہ ہوتا توان میں کہ کچھ لوگ یہ چاہتے کہ تمہیں دھوکا دے دیں اوروہ اپنے آپ کو بہکا رہے ہیں اور تمہارا کچھ نہ بگاڑیں گے اور اللہ نے تم پر کتاب اور حکمت اتاری اور تمہیں سکھادیا جو کچھ تم نہ جانتے تھے اور اللہ کا تم پر بڑا فضل ہے ۔

(سورہ النساء آیت :113ترجمہ کنزالایمان صفحہ 124)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
حق کے بعد جوکچھ ہے (یعنی کتا ب اور حکمت قرآن اورحدیث کے بعد )وہ گمراہی ہے ۔

فَذٰلِکُمُ اﷲُ رَبُّکُمُ الْحَقُّ فَمَاذَا بَعْدَ الْحَقِّ اِلَّا الضَّلٰلُ فَاَنّٰی تُصْرَفُوْنَ

٭ تو یہ اللہ ہے تمہارا سچا رب پھر حق کے بعد کیا ہے؟ گمراہی ۔ پھر کہاں پھرے جاتے ہو۔

(سورہ یونس آیت :32ترجمہ کنزالایمان صفحہ274)
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
نفع ونقصان کا اختیار اللہ کے رسول ﷺکے پاس بھی نہیں ہے ۔

قُلْ اِنَّمَآ اَدْعُوْا رَبِّیْ وَ لَآ اُشْرِکُ بِہٖٓ اَحَدًا قُلْ اِنِّیْ لَآ اَمْلِکُ لَــکُمْ ضَرًّا وَّ لَا رَشَدًا قُلْ اِنِّیْ لَنْ یُّجِیْرَنِیْ مِنَ اﷲِ اَحَدٌ وَّ لَنْ اَجِدَ مِنْ دُوْنِہٖ مُلْتَحَدًا

٭ تم فرماؤ میں تو اپنے رب ہی کی بندگی کرتا ہوں اور کسی کو اسکا شریک نہیں ٹھہراتا۔ تم فرمائو میں تمہارے کسی برے بھلے کا مالک نہیں۔ تم فرمائو ہرگز مجھے اللہ سے کوئی نہ بچائے گا اور ہرگز اسکے سوا کوئی پناہ نہ پائوں گا۔

(سورہ جن آیت 20-21-22ترجمہ کنز الایمان صفحہ 749)
 
Top