• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حسن خاتمہ اس کے وسائل وعلامات نیزسوء خاتمہ پرتنبیہ

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
5-ضروریات خمسہ کے دفاع میں مرنا:
ضروریات خمسہ یعنی دین ,نفس ,مال,آبرواورعقل کے دفاع میں مرنا جن کی خودشریعت اسلامیہ نے حفاظت کی ہے,یہ بھی حسن خاتمہ کی ایک علامت ہے ,چنانچہ حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جواپنے مال کی حفاظت میں قتل ہوا وہ شہید ہے ,جواپنے اہل کی حفاظت میں قتل ہوا وہ شہید ہے,جواپنے دین کی حفاظت میں قتل ہوا وہ شہید ہے اورجواپنی جان کی حفاظت میں قتل ہوا وہ شہید ہے"(سنن ابی داؤد وسنن ترمذی)
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
6- کسی وبائی مرض میں صبرکرتے ہوئے اورثواب کی امید رکھتے ہوئے مرنا:
نبی صلى اللہ علیہ وسلم نے بعض وبائی بیماریوں کی وضاحت فرمائی ہے جن میں سے چند درج ذیل ہیں:
الف-طاعون: حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"طاعون کی بیماری میں مرنا ہرمسلمان کے لئے شہادت ہے"(صحیح بخاری ومسند احمد)
ب- سل: حضرت راشدبن حسیش رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلى اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:
"مسلمان کا قتل ہوجانا شہادت ہے ,طاعون کی بیماری میں مرنا شہادت ہے ,عورت کازچکی کی حالت میں مرجانا شہادت ہے اورسل کی بیماری میں مرنا شہادت ہے "(مسنداحمد)
ج- پیٹ کی بیماری: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"پیٹ کی بیماری میں مرنے والا شہید ہے" (صحیح مسلم)
و- ذات الجنب : جابربن عتیک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"ذات الجنب کی بیماری میں مرنے والا شہید ہے" یہ حدیث آئندہ سطورمیں کامل آرہی ہے-
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
7-عورت کا بچہ کی وجہ سے نفاس کی حالت میں مرنا:
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"عورت جوزچگی کی حالت میں بچہ کی وجہ سے مرجائے وہ شہید ہے ,اسکا بچہ اپنے ناف کے ذریعہ اسے جنت میں لے جائے گا" (مسند احمد)
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
8-ڈوب کر,جل کراوردب کرمرنا:
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"شہداء پانچ ہیں : طاعون کی بیماری میں مرنے والا,پیٹ کی بیماری میں مرنے والا,ڈوب کرمرنے والا,دب کرمرنے والااوراللہ کے راستہ میں شہادت پانے والا"(سنن ترمذی وصحیح مسلم)
اورجابربن عتیک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلى اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
"اللہ کے راستہ میں شہید ہونے والے کے علاوہ شہیدکی سات قسمیں ہیں: طاعون کی بیماری میں مرنے والا شہید ہے ,ڈوب کرمرنے والا شہید ہے,ذات الجنب کی بیماری میں مرنے والا شہیدہے,پیٹ کی بیماری میں مرنے والا شہید ہے,جل کرمرنے والا شہید ہے,دب کرمرنے والا شہید ہے اورحالت زچکی میں مرنے والی عورت شہید ہے" اسے امام احمد ,ابوداؤد ,نسائی اورحاکم نے روایت کیا ہے اورحاکم نے اسے صحیح الاسناد بتایا ہے اورذہبی نے ان کی تائید کی ہے –
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
9-جمعہ کی رات یا جمعہ کے دن مرنا:
عبد اللہ بن عمرورضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جس مسلمان کی موت جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات میں ہواللہ تعالى اسکوقبرکے عذاب سے بچالے گا"(مسند احمد وسنن ترمذی)
10-موت کے وقت پیشانی کا عرق ریزہونا :
حضرت بریدہ,حصیب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"موت کے وقت مومن کی پیشانی عرق ریزہوتی ہے"(سنن ترمذی وسنن نسائی)-
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
حسن خاتمہ کے اسباب ووسائل
اس ملاقات کے اخیرمیں ہم مناسب سمجھتے ہیں کہ ہم ان وسائل کا مختصراً ذکرکردیں جن کواللہ نے حسن خاتمہ کا سبب قراردیا ہے:
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
أ‌- ظاہروپوشیدہ ہرحال میں اللہ سے ڈرنا اورنبی صلى اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت کومضبوطی سے پکڑنا ,کہ یہی نجات وکامیابی کی را ہ ہے ,اللہ تعالى نے فرمایا: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ اتَّقُواْ اللّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلاَ تَمُوتُنَّ إِلاَّ وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ} (سورة آل عمران:102)

"اے ایمان والو! اللہ سے اتنا ڈرو جتنا اس سے ڈرنا چاہئے اوردیکھو مرتے دم تک مسلمان ہی رہنا"-
اوریہ کہ بندہ گناہوں سے انتہائی دوررہے ,کیونکہ کبیرہ گناہ ہلاک کردینے والے ہیں ,اورصغیرہ گناہ پراصرارومداومت انہیں کبیرہ بنادیتی ہے, اورچھوٹے چھوٹے صغیرہ گناہ زیادہ ہوجائیں اوران سے توبہ واستغفارنہ کیا جائے توان سے دل زنگ آلود ہوجاتا ہے ,رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :
"چھوٹے چھوٹے گناہوں سے بچتے رہو, ان کی مثال اس قوم کی ہے جنہوں نے کسی وادی میں پڑاؤڈالا,توایک شخص ایک تنکا لایا اوردوسرا شخص دوسراتنکا,یہاں تک کہ انہوں نے اپنی روٹی پکالی, اورچھوٹے چھوٹے گناہوں پراگربندے کا مؤاخذہ ہوجائے تویہ اسے ہلاک کردیں گے"(مسند احمد)-
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
أ‌- اللہ کے ذکرپرمداومت : جوشخص اللہ کے ذکرپرمداومت کرے اوراپنے سارے اعمال اللہ کے ذکرپرختم کرے اوردنیا میں اسکا آخری کلام لا الہ الا اللہ ہو,تواسے نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کی یہ بشارت حاصل ہوجائے گی:
"جس کا آخری کلام لا الہ الا اللہ ہووہ جنت میں داخل ہوگا" اس حدیث کوابوداؤد اورحاکم نے روایت کیا ہے اورحاکم نے اسے صحیح قراردیا ہے اورذہبی نے حاکم کی تصحیح کی تائید کی ہے-
اورسعید بن منصورسے روایت ہے ,وہ حسن رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ نبی صلى اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ سب سے افضل عمل کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا:
" جب تمہاری موت آئے توتمہاری زبان اللہ تعالى کے ذکرسے ترہو"-
اے اللہ! ہمارا بہترین عمل آخری عمل بنا,اوربہترین دن تیری ملاقات کا دن ہو, اورہمیں اپنے انعام یافتہ بندوں کے ساتھ اپنی جنت اورجواررحمت میں جگہ دے,آمین-
وصلى اللہ وسلم على نبینا محمد وعلى آلہ وصحبه-​
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
فهرست عناوين
*مقدمہ
*سوء خاتمہ پرتنبیہ
*سلف صالحین کا سوء خاتمہ سے خوف
*سوء خاتمہ کے اسباب:
*توبہ کرنے میں ٹال مٹول
*لمبی آرزو
*معصیت سے محبت
*خودکشی
*حسن خاتمہ کی علامات:
*مرتے وقت بندہ کا کلمہ توحید پڑھنا
*اللہ کی راہ میں شہادت
*غزوہ کرتے ہوئے یا حج میں بحالت احرام مرنا
*مرنے والے کا آخری عمل, اللہ کی اطاعت ہو
*ضروریات خمسہ کے دفاع میں مرنا
*وبائی مرض میں مرنا
*عورت کا زچگی کی وجہ سے نفاس کی حالت میں مرنا
*ڈوب کریا جل کریا دب کرمرنا
*جمعہ کی رات یا جمعہ کے دن مرنا
*موت کے وقت پیشانی کا عرق ریزہونا
*حسن خاتمہ کے اسباب ووسائل:
*اللہ کا تقوى
*اللہ کے ذکرپرمداومت
*فہرست عناوین
 

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,869
پوائنٹ
157
جزاک اللہ خیراً فی الدنیا والاخرۃ۔
 
Top