• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حلالہ جیسے لعنتی فعل پر آپکو سمجھانے کے لئے،،، انتہائی ضروری بات،،

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
انس بھائی توجہ فرمائیں۔
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
جہاں تک آپ کا کہنا ہے کہ
اس فورم کا مسلک بھی نا معلوم ہے۔
بھائی! مسلک تو آپ نے بھی اپنا ذکر نہیں کیا، مسلک ذکر نہ کرنے کا اگر مطلب یہی ہے کہ وہ بندہ لا مسلک ہے، تو آپ کا اپنے متعلق کیا خیال ہے؟ باقی اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ایمان کو مثال قرار دیا ہے: ﴿ فإن ءامنوا بمثل ما ءامنتم به فقد اهتدوا ... سورة البقرة ﴾ کہ ''اگر وہ لوگ (غیر مسلم) بھی اسی طرح ایمان لے آئیں جس طرح تم (اے اصحاب رسول!) ایمان لائے ہو وہ تو ہدایت یافتہ ہوجائیں گے۔'' تو ہماری حتیٰ الامکان کوشش یہی ہے کہ ہم اس سلسلے میں حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نقش قدم پر چلیں، باقی انسان غلطی کا پتلا ہے، کسی عملی کوتاہی پر ہم اللہ تعالیٰ سے معافی کے خواستگار ہیں۔
یہی ہمارا مسلک ہے۔
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
السلام و علیکم -

یہ بات تو روز روشن کی طرح واضح کہ "حلالہ ایک لعنتی فعل ہے اور اس کا کرنے والا بھی لعنتی ہے" جیسا کہ صحیح احادیث نبوی سے ثابت ہے -

میرا دیوبندیوں حنفیوں سے ایک سوال ہے کہ : بالفرض محال یہ اپنی بیٹی یا بہن کو طلاق کی صورت میں ایک تیسرے آدمی سے حلالہ کرواتے ہیں تا کہ پہلے شوہر سے رجوع (نکاح) کرسکے- یعنی منشاء یہ ہے کہ وہ شخص اس طلاق یافتہ عورت سے شب باشی کرنے کے بعد اس کو طلاق دے گا اور پھر وہ عورت اپنے پہلے خاوند کے لئے حلال ہو جائے گی - لیکن اگر وہ شخص (کراے کا سانڈ) نکاح کرنے کے بعد اس عورت کو طلاق دینے سے انکار کر دے تو پھر حنفی فقہ میں اس کا کیا حل ہو گا ؟؟

1-کیا اس شخص (کراے کے سانڈ) سے عورت کو زبردستی طلاق دلوائی جائے گی ؟؟
2-کیا اس طرح زبردستی طلاق واقع ہو جائے گی؟؟
3-کیا اس شخص کی طرف سے شرط پوری نہ کرنے کی صورت میں اس سے جو نکاح ہوا تھا وہ نکاح صحیح تھا ؟؟ یعنی اس کو نکاح تسلیم کیا جائے گا یا نہیں ؟؟؟

احناف سے درخواست ہے کہ حنفی فقہ کی روشنی میں حل پیش کریں-
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290

اس بات سے قطع نظر کہ حلالہ کی بحث کیا ہے اور کیا درست اور کیا غلط ہے، جو مسئلہ پوچھا گیا ہے اس کا جواب دے رہا ہوں۔
حلالہ کی خاطر جس شخص سے شادی کروائی گئی ہے اگرچہ اس شرط کے ساتھ شادی انتہائی قبیح فعل ہے لیکن شادی عام شادی کی طرح ہوگی اور اس کو ختم کرنے کا نہ کسی کے پاس اختیار ہے اور نہ ہی کوئی زبردستی کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ شریعت نکاح سے ابقاء عقد چاہتی ہے نہ کہ ایک رات کی ہمبستری۔ البتہ اگر کوئی ایک رات کی ہمبستری کر کے طلاق دے دے تو خاتون زوج اول کے لیے حلال ہو جاتی ہے۔
واللہ اعلم
 
lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436

یاد رہے کہ شریعت نکاح سے ابقاء عقد چاہتی ہے نہ کہ ایک رات کی ہمبستری۔ البتہ اگر کوئی ایک رات کی ہمبستری کر کے طلاق دے دے تو خاتون زوج اول کے لیے حلال ہو جاتی ہے۔

واللہ اعلم

اشماریہ بھائی ذرا اس کی وضاحت کر دیں -
 
محترم -

کیا یہ آپ فقہ حنفی کی رو سے که رہے ہیں؟؟

اس لحاظ سے تو رافضیوں کا متعہ بھی جائز ہونا چاہیے - کہ وہ بھی خاص شرائط کی ساتھ ہی انجام پذیر ہوتا ہے-

جب آپ خود فرما رہے ہیں کہ شریعت نکاح سے ابقاء عقد چاہتی ہے نہ کہ ایک رات کی ہمبستری - تو اسطرح یہ ایک حرام فعل ہوا - تو ایک حرام فعل کے ذریے ایک طلاق یافتہ عورت اپنے پہلے خاوند کے لئے کس طرح حلال ہو جائے گی؟؟-

میرا سوال اب بھی یہی ہے کہ شرط کو پورا نہ کرنے کی صورت میں دوسرے نکاح کی کیا حثیت ہو گی اور حنفی فقہ میں اس کا کیا حل ہو گا ؟؟ جب اس کو ختم کرنے کا نہ کسی کے پاس اختیار ہے اور نہ ہی کوئی زبردستی کر سکتا ہے۔ تو پھر ایسے حرام فعل کی شریعت میں گنجائش ہی کیوں ہے ؟؟؟
 
شمولیت
مارچ 07، 2014
پیغامات
23
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
38
السلام علیکم

حلالہ پر ہر ایک کی رائے الگ سے ھے جیسے ڈاکٹر ذاکر کی رائے سے سب سے مختلف کہ ایک مرتبہ 3 طلاق دے کر مکمل فارغ ہونے کے بعد پھر واپسی ہو سکتی ھے، پھر دوسری مرتبہ 3 طلاقیں دینے کے بعد پھر واپسی اسی طرح تیسری مرتبہ 3 طلاقیں دینے کے بعد بالکل فارغ۔ یہ اس کی رائے ھے اس پر میرا متفق ہونا یا نہ ہونا ہی کافی ھے نہ کہ اسے برا بھلا کہنا۔

والسلام

ڈاکٹر ذاکر نایک کی اس بات کا حوالہ مجہے بھی درکار ہے۔ جزاک الله
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,786
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم

اگر مناسب سمجھیں تو قرآن مجید سے وہ آیت بھی پیش کر دیں جس میں اللہ سبحان تعالی نے حلالہ کرنے والے پر لعنت فرمائی ہو۔ شکریہ!

والسلام

صرف قرآن ہی سے کیوں حدیث سے کیوں نہیں بھائی اس طرح کے سوال تو منکر حدیث کرتے ہیں
 
lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
صرف قرآن ہی سے کیوں حدیث سے کیوں نہیں بھائی اس طرح کے سوال تو منکر حدیث کرتے ہیں

کنعان بھائی کے پوچھنے کا مطلب کچھ اور تھا - جس کی پیچھے وضاحت ھو چکی ہے - شاہد حدیث کے ترجمہ کی وجہ سے ایسا ہوا -
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top