کیا اس خبر میں کوئی تضاد ہے ؟؟؟؟
جناب ابوبصیر صاحب آپ نےاس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے فرمایا کہ پانچ خواتین قیدیوں اور ایک لیڈی کانسٹبل گلاب بی بی کو طالبان مجاہدین لے گئے۔کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ وہ پانچ خواتین کون تھیں؟ کس جرم میں اس جیل میں قید تھیں۔اب تک میڈیا نے ان کے نام کیوں شائع نہیں کئے۔اگر آپ کو اس بارے میں معلومات ہیں تو فراہم کردیں۔آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ علی ولی صاحب کے پوسٹ کی ہیڈنگ سے بالکل متفق ہیں۔
خبردار ، ہوشیار خوارج نے مسلمان عورتوں کو لونڈیاں بنانا شروع کر دیا!
اس خبر اور علی ولی کی بنائی ہوئی ہیڈنگ میں کیا مماثلت ہے؟جس کی بنیاد پر آپ جیسے لوگوں نے اس سے اتفاق کیا اور اس کو معلوماتی قرار دیا ہے۔کیا طالبان نے اپنے کسی بیان میں ایسا کہا کہ ہم نے پانچ خواتین سمیت ایک لیڈی کانسٹبل گلاب بی بی کو لونڈی بنالیا ہے؟؟؟کیوں بہتان طرازیاں کررہے ہیں۔ کیا اللہ کو جواب نہیں دینا ہے۔طالبان نے تو ان عورتوں کو لونڈیاں قرار نہیں دیا تھا جو کہ صلیبیوں کے جاسوسی کرتے ہوئے پکڑی گئیں تھیں۔اس کی بہترین مثال ریڈلی جیسی خواتین ہیں۔اور حیرت اس بات پر بھی ہے کہ فورم کی انتظامیہ نے بھی ایسی ہیڈنگ پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔انّا للّٰہ وانّا الیہ راجعون۔
ہمیں شدید افسوس اس وقت ہوتا ہے جب اہل علم بھی انصاف کا دامن ہاتھ چھوڑ بیٹھتے ہیں۔سوائے کف افسوس ملنے کے ہمارے بس میں کچھ بھی تو نہیں!!!