کتاب الروح ابن قیم صاحب کی ایک کتاب ہے جس کتاب کا رد آج کل کے نام نہاد اہل حدیث کرتے ہیںالسلام علیکم،
براہ مہربانی روح کے متعلق کتب سے روشناس کرادیجئے۔
جزاکم اللہ خیرا کثیرا
ابن قیم رحمہ اللہ کی یہ کتاب اور اس کا رد جو اہلحدیث کرتے ہیں، یہ دونوں مجھے سینڈ کریں۔کتاب الروح ابن قیم صاحب کی ایک کتاب ہے جس کتاب کا رد آج کل کے نام نہاد اہل حدیث کرتے ہیں
کتاب روح کا رد عبدالرحمٰن کیلانی نے اپنی کتاب "روح ، عذاب قبر اور سماع موتٰی" میں کیا ہے جو کہ محدث لائبریری میں دستیاب ہے اس کتاب کا ایک اقتباس آپ کی نذر ہےابن قیم رحمہ اللہ کی یہ کتاب اور اس کا رد جو اہلحدیث کرتے ہیں، یہ دونوں مجھے سینڈ کریں۔
ہاں تو اس میں کونسا بڑی بات ہے، ابن قیم اور ابن تیمیہ دونوں انسان تھے، خطا ان سے بالکل ممکن ہے، لازمی نہیں کہ ان دونوں حضرات نے اپنی پوری زندگی میں کوئی غلطی نہ کی ہو۔کتاب روح کا رد عبدالرحمٰن کیلانی نے اپنی کتاب "روح ، عذاب قبر اور سماع موتٰی" میں کیا ہے جو کہ محدث لائبریری میں دستیاب ہے اس کتاب کا ایک اقتباس آپ کی نذر ہے
عبدالرحمٰن کیلانی لکھتے ہیں کہ
ابن قیم اور ان کے استاد ابن تیمیہ دونوں بزرگ نہ صرف یہ کہ سماع موتٰی کے قائل تھے بلکہ ایسی طبقہ صوفیاء سے تعلق رکھتے تھے جنھوں نے اس مسئلہ کو اچھالا اور ضیعف اور موضوع احادیث کا سہارا لیکر اس مسئلہ کو علی الاطلاق ثابت کرنا چاھا ابن تیمیہ اور ابن قیم دونوں صاحب کشف و کرامات بھی تھے اور دونوں بزروگوں نے تصوف و سلوک پر مستقل کتابیں بھی لکھی .
صفحہ نمبر 55.56
دیکھا آپ نے کیلانی صاحب نے سماع موتہ کے قائل ہونے پر کس طرح ابن قیم اور ان کے استاد ابن تیمیہ کو طبقہ صوفیاء میں شمار کیا ہے بلکہ یہ بھی فرمارہے ہیں کہ تصوف اور سلوک پر ان دونوں نے مستقل کتابیں بھی تصنیف کی ہیں
یہ ہے لنک کتاب الروح کے
کتاب الروح : ابن قیم : العربی
کتاب روح : ابن قیم : اردو ترجمہ
اتنی جلدی اپنا آخری پنترہ دیکھا دیاہاں تو اس میں کونسا بڑی بات ہے، ابن قیم اور ابن تیمیہ دونوں انسان تھے، خطا ان سے بالکل ممکن ہے، لازمی نہیں کہ ان دونوں حضرات نے اپنی پوری زندگی میں کوئی غلطی نہ کی ہو۔
اصل مسئلہ تب بنتا ہے جب ہم لوگ انبیاء کے علاوہ دیگر امتیوں کو معصوم عن الخطاء سمجھ لیتے ہیں، حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ ابن قیم اور ابن تیمیہ نے اگر واقعی ضعیف احادیث کا سہارا لے کر سماع موتی کے مسئلے پر بات کی ہے تو ان کا رد کیا جانا ممکن ہے، جیسے شیخ ابن باز رحمہ اللہ بہت بڑے مفتی تھے، لیکن ان سے بھی اختلاف کیا جاتا ہے۔ شیخ البانی رحمہ اللہ بھی محدث تھے اور حدیث کی تصحیح و تضعیف میں بہت زبردست کام کیا اللہ کی توفیق سے، اور وہ تمام باطل فرقے جن کی بنیاد ضعیف اور موضوع احادیث پر تھی ان کو بیخ و پن سے اکھاڑ کر پھینک دیا بفضل اللہ تعالیٰ۔ انہوں نے بھی کئی موقعوں پر اپنی تحقیق سے رجوع کیا۔
اسی طرح اگر ابن قیم اور ابن تیمیہ کا موقف بھی ضعیف احادیث پر ہوا اور عبدالرحمن کیلانی رحمہ اللہ نے مضبوط دلائل سے ان کا رد کر دیا ہے تو ہم اس موقف کو اپنائیں گے جو مضبوط دلائل پر مبنی ہو گا، اور مضبوط دلائل سے مراد کتاب اللہ اور صحیح احادیث سے دلائل ہیں۔
اللہ نے آنکھیں دی ہیں ان کا صحیح استعمال کر لینا چاہیےاتنی جلدی اپنا آخری پنترہ دیکھا دیا
پہلے کتاب الروح کا مطالعہ تو فرمالیں کہ ابھی تو میں نے صرف لنک دیا ہے اور آپ نے اس کتاب کو پڑھے بغیر ہی فرما دیا کہ ابن قیم اور ابن تیمیہ نے ضیف احادیث کا سہارا لیا اور ان خطاء ہوئی ہوسکتا کہ خطاء کیلانی صاحب سے ہوئی ہو یا پھر کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ کیلانی صاحب کو معصوم عن الخطاء مانتے ہوں ؟ جب ہی تو ابن قیم کی کتاب پڑھے بغیر ہی کیلانی صاحب کے قول پر ایمان لے آئے ۔
اسی طرح اگر ابن قیم اور ابن تیمیہ کا موقف بھی ضعیف احادیث پر ہوا اور عبدالرحمن کیلانی رحمہ اللہ نے مضبوط دلائل سے ان کا رد کر دیا ہے تو ہم اس موقف کو اپنائیں گے جو مضبوط دلائل پر مبنی ہو گا، اور مضبوط دلائل سے مراد کتاب اللہ اور صحیح احادیث سے دلائل ہیں۔
ابن قیم اور ابن تیمیہ نے اگر واقعی ضعیف احادیث کا سہارا لے کر سماع موتی کے مسئلے پر بات کی ہے تو ان کا رد کیا جانا ممکن ہے
اگر مگر سے پہلے آپ کتاب کا مطالعہ فرما لیں پھر اپنی رائے قائم فرمائے گااللہ نے آنکھیں دی ہیں ان کا صحیح استعمال کر لینا چاہیے
یہ اگر مگر آپ کو پہلے دکھانا ضروری تھا، ورنہ شاید آپ اپنے اس جملے پر خود پسندی میں مبتلا رہتےاگر مگر سے پہلے آپ کتاب کا مطالعہ فرما لیں پھر اپنی رائے قائم فرمائے گا
دونوں کتابوں کا مطالعہ کر کے میں پھر کوئی بات کروں گا۔ ان شاءاللہاتنی جلدی اپنا آخری پنترہ دیکھا دیا