- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,584
- ری ایکشن اسکور
- 6,762
- پوائنٹ
- 1,207
15- بَاب مَا يَدْعُو بِهِ إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ
۱۵-باب: بستر پر لیٹتے وقت کیا دعا پڑھے؟
3873- حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِالْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ، حَدَّثَنَا عَبْدُالْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ، حَدَّثَنَا سُهَيْلٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ: " اللَّهُمَّ! رَبَّ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ، وَرَبَّ كُلِّ شَيْئٍ، فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَى، مُنْزِلَ التَّوْرَاةِ وَالإِنْجِيلِ وَالْقُرْآنِ الْعَظِيمِ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ دَابَّةٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهَا، أَنْتَ الأَوَّلُ، فَلَيْسَ قَبْلَكَ شَيْئٌ، وَأَنْتَ الآخِرُ فَلَيْسَ بَعْدَكَ شَيْئٌ، وَأَنْتَ الظَّاهِرُ فَلَيْسَ فَوْقَكَ شَيْئٌ، وَأَنْتَ الْبَاطِنُ، فَلَيْسَ دُونَكَ شَيْئٌ،اقْضِ عَنِّي الدَّيْنَ وَأَغْنِنِي مِنَ الْفَقْرِ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۲۷۳۳)، وقد أخرجہ: م/الذکر والدعاء ۱۷ (۲۷۱۳)، د/الأدب ۱۰۷ (۵۰۵۱)، ت/الدعوات ۱۹ (۳۴۰۰)، حم (۲/۳۸۱) (صحیح)
۳۸۷۳- ابو ہر یرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ جب اپنے بستر پر تشریف لے جا تے تو یہ دعا پڑھتے : ''اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ، وَرَبَّ كُلِّ شَيْئٍ، فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَى، مُنْزِلَ التَّوْرَاةِ وَالإِنْجِيلِ وَالْقُرْآنِ الْعَظِيمِ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ دَابَّةٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهَا، أَنْتَ الأَوَّلُ، فَلَيْسَ قَبْلَكَ شَيْئٌ،وَأَنْتَ الآخِرُ فَلَيْسَ بَعْدَكَ شَيْئٌ، وَأَنْتَ الظَّاهِرُ فَلَيْسَ فَوْقَكَ شَيْئٌ، وَأَنْتَ الْبَاطِنُ، فَلَيْسَ دُونَكَ شَيْئٌ، اقْضِ عَنِّي الدَّيْنَ وَأَغْنِنِي مِنَ الْفَقْرِ '' (اے اللہ! آسمانوں اور زمین کے رب! ہر چیز کے رب ! دانے اورگٹھلی کو پھاڑ کرپودانکالنے والے ! توراۃ ،انجیل اور قرآن عظیم کو نازل کرنے والے! میں تیر ی پنا ہ چا ہتا ہوں زمین پر رینگنے والی ہر مخلوق کے شروفساد سے، جس کی پیشانی تیر ے ہا تھوں میں ہے، تو ہی سب سے پہلے ہے، تجھ سے پہلے کو ئی نہیں تھا، اور تو ہی سب سے آخر ہے تیرے بعد کو ئی نہیں ، اور توہی ظا ہر ہے تیرے اوپر کو ئی نہیں، اور توہی با طن ہے تجھ سے ورے کو ئی چیز نہیں، میر ا قرض ادا کرا دے اورفقرو مسکنت سے مجھے آزاد کرے آسودہ حال بنا دے)۔
3874- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ عُبَيْدِاللَّهِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ: " إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يَضْطَجِعَ عَلَى فِرَاشِهِ، فَلْيَنْزِعْ دَاخِلَةَ إِزَارِهِ، ثُمَّ لِيَنْفُضْ بِهَا فِرَاشَهُ، فَإِنَّهُ لا يَدْرِي مَا خَلَفَهُ عَلَيْهِ، ثُمَّ لِيَضْطَجِعْ عَلَى شِقِّهِ الأَيْمَنِ، ثُمَّ لِيَقُلْ: " رَبِّ بِكَ وَضَعْتُ جَنْبِي، وَبِكَ أَرْفَعُهُ، فَإِنْ أَمْسَكْتَ نَفْسِي، فَارْحَمْهَا، وَإِنْ أَرْسَلْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا حَفِظْتَ بِهِ عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ "۔
* تخريج: خ/الدعوات ۱۳ (۶۳۲۰ تعلیقاً)، التوحید ۱۳ (۷۳۹۳ تعلیقاً)، (تحفۃ الأشراف: ۱۲۹۸۴)، وقد أخرجہ: م/الذکروالدعاء ۱۷ (۲۷۱۴)، حم (۲/۲۸۳، ۴۳۲، ۲۹۵)، دي/الاستئذان ۵۱ (۲۷۲۶) (صحیح)
۳۸۷۴- ابو ہر یر ہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ''جب تم میں سے کو ئی اپنے بستر پر لیٹنے کا ارا دہ کرے تو اپنے تہبند کا داخلی کنا رہ کھینچ کر اس سے اپنا بستر جھا ڑے ، اس لئے کہ اسے نہیں پتہ کہ( جا نے کے بعد) بستر پر کون سی چیز پڑی ہے، پھردا ہنی کروٹ لیٹے اور کہے: ''رَبِّ بِكَ وَضَعْتُ جَنْبِي، وَبِكَ أَرْفَعُهُ، فَإِنْ أَمْسَكْتَ نَفْسِي، فَارْحَمْهَا، وَإِنْ أَرْسَلْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا حَفِظْتَ بِهِ عِبَادَكَ الصَّالِحِينَ '' ( یعنی میرے رب! میں نے تیرا نا م لے کر اپنا پہلو رکھا ہے، اور تیرے ہی نام پر اس کو اٹھائوں گا ،پھر اگر تو میری جا ن کو روک لے (یعنی اب میں نہ جاگوں اور مرجاؤں) تو اس پر رحم فرما، اور اگر تو چھو ڑ دے ( اور میں جا گوں ) تو اس کی حفاظت فرما ان چیزوں کے ذریعہ جن سے تو نے اپنے نیک بندوں کی حفا ظت کی ہے) ۔
3875- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَسَعِيدُ بْنُ شُرَحْبِيلَ، أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ أَخْبَرَهُ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ نَفَثَ فِي يَدَيْهِ وَقَرَأَ بِالْمُعَوِّذَتَيْنِ وَمَسَحَ بِهِمَا جَسَدَهُ۔
* تخريج: خ/الدعوات ۱۲ (۶۳۱۹)، ت/الدعوات ۲۱ (۳۴۰۲)، د/الأدب ۱۰۷ (۵۰۵۶)، (تحفۃ الأشراف: ۱۶۵۳۷)، وقد أخرجہ: حم (۶/۱۱۶، ۱۵۴) (صحیح)
۳۸۷۵- ام المو منین عا ئشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ جب اپنے بستر پر لیٹتے تو اپنے دونوں ہاتھوں میں پھونک مارتے، اور معوذتین: {قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ}و{قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ} پڑھتے، اور انہیں اپنے جسم پر پھیرلیتے۔
3876- حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ لِرَجُلٍ: " إِذَا أَخَذْتَ مَضْجَعَكَ، أَوْ أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ، فَقُلِ: اللَّهُمَّ! أَسْلَمْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ، رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ، لا مَلْجَأَ وَلامَنْجَأَ مِنْكَ إِلا إِلَيْكَ،آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ، وَنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ، فَإِنْ مِتَّ مِنْ لَيْلَتِكَ،مِتَّ عَلَى الْفِطْرَةِ، وَإِنْ أَصْبَحْتَ، أَصْبَحْتَ وَقَدْ أَصَبْتَ خَيْرًا كَثِيرًا "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۱۸۵۲)، وقد أخرجہ: خ/الوضوء ۷۵ (۲۴۷)، م/الذکر والدعاء ۱۷ (۲۷۱۰)، ت/الدعوات ۱۶ (۳۳۹۴)، حم (۴/ ۲۸۹، ۲۹۸، ۳۰۳)، دي/ الاستئذان ۵۱ (۲۷۲۵) (صحیح)
۳۸۷۶- براء بن عا زب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک شخص سے فرمایا :'' جب تم سونے لگو یااپنے بستر پر جاؤتو یہ دعا پڑھا کر و: ''اللَّهُمَّ أَسْلَمْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ، وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ، رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ،لا مَلْجَأَ وَلامَنْجَأَ مِنْكَ إِلا إِلَيْكَ، آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ، وَنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ '' ( اے اللہ! میں نے اپنا چہرہ ( یعنی نفس) تجھ کو سو نپ دیا، اپنی پیٹھ تیرے سہارے پر لگادی، اور اپنا کام تیرے سپر د کر دیا، امید ی نا امیدی کے ساتھ تیری ذا ت پر بھروسہ کیا، سوائے تیرے سوا کہیں اور کوئی جائے پناہ اور جائے نجات نہیں، میں تیری کتاب پر جسے تونے نازل کیا، اور تیرے نبی پر جسے تونے بھیجا ایمان لایا، پھر اگر تمہا را اس رات انتقال ہو گیا تو دین اسلام پر مرو گے، اور اگر تم نے صبح کی تو تم خیر کثیر کے ساتھ صبح کرو گے''۔
3877- حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِاللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ وَضَعَ يَدَهُ (يَعْنِي الْيُمْنَى) تَحْتَ خَدِّهِ، ثُمَّ قَالَ: " اللَّهُمَّ! قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ (أَوْ تَجْمَعُ) عِبَادَكَ "۔
* تخريج: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفۃ الأشراف: ۹۶۱۷، ومصباح الزجاجۃ: ۱۳۵۸)، وقد أخرجہ: حم (۱/۳۹۴، ۴۰۰، ۴۱۴، ۴۴۳) (صحیح)
۳۸۷۷- عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ جب بستر پر تشریف لے جا تے تو اپنا دا یا ں ہا تھ اپنے رخسا ر مبارک کے نیچے رکھتے، پھر ( یہ دعا ) پڑھتے : '' اللَّهُمَّ ! قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ (أَوْ تَجْمَعُ) عِبَادَكَ '' ( اے اللہ ! مجھ کو تو اپنے اس دن کے عذاب سے بچا جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھا ئے گا یا جمع کرے گا)۔