- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,588
- ری ایکشن اسکور
- 6,779
- پوائنٹ
- 1,207
153 - بَاب فِي الْمُصَافَحَةِ
۱۵۳-باب: مصافحہ کا بیان
5211 - حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي بَلْجٍ، عَنْ زَيْدٍ أَبِي الْحَكَمِ الْعَنَزِيِّ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : <إِذَا الْتَقَى الْمُسْلِمَانِ فَتَصَافَحَا وَحَمِدَا اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَاسْتَغْفَرَاهُ غُفِرَ لَهُمَا >۔
* تخريج: تفرد بہ أبو داود، (تحفۃ الأشراف: ۱۷۶۱)، وقد أخرجہ: حم (۴/۲۹۳) (حسن لغیرہ)
(اس کے راوی '' زید'' لین الحدیث ہیں، لیکن اگلی سند سے یہ روایت حسن ہے)
۵۲۱۱- براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' جب دو مسلمان آپس میں ملیں پھر دونوں مصافحہ کریں ۱؎ ، دونوں اللہ عزوجل کی تعریف کریں اور دونوں اللہ سے مغفرت کے طالب ہوں تو ان دونوں کی مغفرت کردی جاتی ہے ''۔
وضاحت ۱؎ : مصافحہ صرف ملاقات کے وقت مسنون ہے، سلام کے بعد اور صلاۃ کے بعد، مصافحہ کرنے کی کوئی اصل شریعت میں نہیں ہے، یہ بدعت ہے۔
5212- حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ وَابْنُ نُمَيْرٍ، عَنِ الأَجْلَحِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : < مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَلْتَقِيَانِ فَيَتَصَافَحَانِ إِلا غُفِرَ لَهُمَا قَبْلَ أَنْ يَفْتَرِقَا >۔
* تخريج : ت/ الاستئذان ۳۱ (۲۷۲۷)، ق/الأدب ۱۵ (۳۷۰۳)، (تحفۃ الأشراف: ۱۷۹۹)، وقد أخرجہ: حم (۴/ ۲۸۹، ۳۰۳) (حسن)
۵۲۱۲- براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' جب دو مسلمان آپس میں ملتے اور دونوں ایک دوسرے سے مصافحہ کرتے ہیں تو ان دونوں کے ایک دوسرے سے علیحدہ ہونے سے پہلے ہی ان کی مغفرت ہو جاتی ہے'' ۔
5213- حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: لَمَّا جَاءَ أَهْلُ الْيَمَنِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : < قَدْ جَائَكُمْ أَهْلُ الْيَمَنِ وَهُمْ أَوَّلُ مَنْ جَاءَ بِالْمُصَافَحَةِ >۔
* تخريج: تفردبہ أبوداود، (تحفۃ الأشراف: ۶۲۳)، وقد أخرجہ: حم (۳/۲۱۲، ۲۵۱) (صحیح)
('' وهم أول من ... کا جملہ انس کا اپنا قول مدرج ہے)
۵۲۱۳- انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب یمن کے لوگ آئے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:'' تمہارے پاس یمن کے لوگ آئے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے سب سے پہلے مصافحہ کرنا شروع کیا'' ۔