• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شرح اسماءِ حسنٰی

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
الْغَنِيُّ

(بے پرواہ)​

ساری مخلوق سے اپنی قدرت کی بناء پر بے پرواہ اور بے نیاز۔ سب اسی کے محتاج ہیں۔(الزجاج)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
الْمُغْنِي

(بے پرواہ کرنے والا)​

جس کو چاہے رزق دے، نعمتوں سے نوازے اور دوسروں کی محتاجی سے بچائے۔ (الزجاج والبیھقی)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
الْمَانِعُ

(روکنے والا)​

جس کو چاہے روک دے۔ کسی بھی چیز سے اس کا روکنا حکمت سے خالی نہیں (الزجاج) دین و دنیا میں ہلاکت اور نقصان کے اسباب کو وہی روکنے والا ہے۔ (الغزالی)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
الضَّارُّ۔۔۔۔النَّافِعُ

(نقصان پہنچانے والا۔۔۔نفع دینے والا)​

ان دونوں ناموں کو ساتھ ذکر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ دونوں مل کر مکمل معنی ادا کرتے ہیں۔ اللہ تعالی ہی نفع یا نقصان دینے والا ہے۔ یہ اس کی کامل قدرت پر دلالت کرتے ہیں اور حکمت پر بھی۔ سب اچھائیاں اور برائیاں اس کے ہاتھ میں ہیں۔ وہ تمام بھلائیوں کا مسبب الاسباب اور برائیوں کو دفع کرنے والا ہے۔ (الزجاج) کسی سے بھی نفع یا نقصان ہو، سب اس کی مشیت کے تحت ہوتا ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
النُّورُ

(روشن)​

اس کی توحید کے دلائل بالکل روشن و عیاں ہیں۔ (الزجاج) وہی ہر چیز کو ظاہر کرنے والا ہے۔ (الغزالی) کیونکہ اس کے بتائے بغیر کوئی بھی کسی چیز کو سمجھ نہیں سکتا۔ اس کا ادراک نہیں کرسکتا۔ اگر وہ آسانی نہ کرے تو کوئی بھی اپنے مقصد کے حصول میں کامیاب نہ ہو۔ عقل اور حواس خمسہ سب اس کے پیدا کردہ اور عطا کردہ ہیں۔ (البیھقی)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
الْبَدِيعُ

(بے مثال)​

جو اپنی ذات و صفات میں بے مثل ہے۔ (الغزالی) اور وہی بے مثال پیدا کرنے والا ہے۔ وہ اکیلا اپنے خاص علم اور قدرت سے پیدا کرنے والا ہے۔( البیھقی)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
الْهَادِي

(راستہ بتلانے والا)​

نجات اور اپنی معرفت کی راہ بتلانے والا۔ تمام مخلوقات کو اپنی حاجات اور ضروریات پوری کرنے کی راہ دکھانے ولا۔ (البھقی والزجاج والغزالی)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
الْبَاقِي

(باقی رہنے والا)​

ہمیشہ باقی رہنے والا۔ باقی سب مخلوق کو فنا ہونا ہے۔ (البیھقی)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
الْوَارِثُ

(حقیقی وارث ہونے والا)​

باقی تمام وارثِ مال و اولاد فنا ہونے والے ہیں۔ بادشاہ، نواب، سرمایہ دار، وڈیرے، زمیندار، دولتمند سب فانی ہیں۔ ان کی وراثت عارضی ہے۔ بالآخر تمام چیزوں کا وارث وہی ہے جو ہمیشہ باقی رہنے والا ہے۔ (الزجاج والغزالی والبیھقی)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
الرَّشِيدُ

سیدھی راہ والا​

جس کے تمام کام اور حکم رشد اور ہدایت پر مبنی ہیں۔ قرآن کریم میں ہے۔ "ان ربی علی صراط مستقیم"۔ سورہ ھود۔ بیشک میرا رب سیدھی راہ پر ہے۔ یعنی فعیل بمعنی فاعل کے بھی ہیں اور بمعنی مفعل کے بھی ہیں۔ وہ ہی مرشد اور سب کو راستہ دکھانے والا ہے۔ عام مخلوق، انسان، جن، حیوان، پرند وچرند اور حشرارت الارض وغیرہ کو اپنی زندگی کی ضروریات کے لیے اور مسلمانوں کو جنت اور ثواب کے حصول کے لیے راہ بتلانے والا۔ (الزجاج)۔ یہ سب وہ اپنے علم سے کرتا ہے نہ کہ کسی سے صلاح ومشورہ یا تجویز و رہنمائی حاصل کرنے کے بعد۔تعالی اللہ عن ذالک علوا کبیرا۔ (الغزالی)
 
Top