• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شرح اسماءِ حسنٰی

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
الْعَظِيمُ

(سب سے بڑا)​

شان، حکومت اور غلبہ میں۔ (الزجاج)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
الْغَفُورُ

(بخشنے والا)
یہ بھی غفار کی طرح مبالغہ کے معنی رکھتا ہے مگر غفار میں تکرار کے معنی ہیں (یعنی باربار بخشنے والا) اور غفور میں کمال اور تمام کے یعنی سب گناہ بخشنے والا۔ (الغزالی)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
الشَّكُورُ

(تھوڑی سی محنت پر بہت زیادہ اجر دینے والا)​

یعنی جو قلیل عبادت پر زیادہ درجات عطا فرمائے اور دنیا کی قلیل عبادت پر آخرت کی لامحدود نعمتیں عطا کرے۔ (الغزالی) کیونکہ اللہ تعالی عمل کے بدلے اجر دیتے ہیں اس لیے اسے بھی شکر کہا گیا ہے۔ (الزجاج)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
الْعَلِيُّ

(بلند)
کیونکہ وہ اپنی ساری مخلوق سے بلند ہے۔ (الزجاج) وہ سات آسمانوں سے اوپر عرش پر ہے۔
الرَّحْمَـٰنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَىٰ ﴿٥-طہ
اللہ مستوئ عرش ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
الْكَبِيرُ

(سب سے بڑا)​

اس کی شان و جلال کے سامنے بڑے سے بڑے بھی حقیر ہیں۔ (بیھقی)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
الْحَفِيظُ

(سنبھالنے والا)
پوری کائنات کو دکھوں اور تکالیف سے پناہ میں رکھنے والا (الغزالی)۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
الْمُقِيتُ

(روزی دینے والا)
خود پیدا کرے اور بندوں تک پہنچائے یا سب کو کافی ہو۔ (الغزالی) اور بقول زجاج یہ معنی بھی ہیں کہ وہ ہر چیز پر قدرت و نگاہ رکھنے والا ہے۔ قرآن کریم میں ہے۔
وَكَانَ اللَّـهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ مُّقِيتًا ﴿٨٥۔ النساء
اور الله تعالی ہر چیز پر نگہبان ہے۔
قاضی سلیمان منصور پوری صاحب شرح اسماء الحسنی ص90 پر لکھتے ہیں:
"المقیت وہ ہے جو جملہ قوائے بدن کو توانائی دیتا ہے۔ مقیت وہ ہے جو قوائے روحانی کو غذا بخشتا ہے۔ مقیت وہ ہے کہ نباتات و جمادات وحیوانات، جن و ملک اپنی اپنی ساخت اور اقتضائے فطرت کے مطابق اس کی روزی سے پل رہے، بڑھ رہے اور نشوونما پارہے ہیں۔"
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
الْحَسِيبُ

(کافی ہونے والا)
ہر ایک چیز کے لیے (الغزالی)۔ یا تمام اجزاء اور ان کی مقدار سے بخوبی آگاہ اور بغیر (تخمینہ لگائے و) حساب کے۔ (البیھقی)۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
الْجَلِيلُ

(بزرگی والا)
اس کی صفات بزرگانہ ہیں۔ مثلا بادشاہت، پاکیزگی، علم و قدرت وغیرہ (الغزالی)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
الْكَرِيمُ

(بڑا بزرگ اور سخی)
جو باوجود قدرت کے معاف کرے، جو ہمیشہ وفا کرے اور اُمید سے بڑھ کر دے۔ مانگنے سے راضی ہو، اگر کسی اور سے مانگا جائے تو ناراض ہو۔ دنیا میں گناہ گاروں کی ان کے گناہوں پر گرفت نہ کرے۔ اس کی طرف رجوع کرنے والوں کو تمام سفارشیوں اور وسیلوں سے بے نیاز کر دے۔ (الغزالی)۔
 
Top