• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عقیدہ طحاویہ - امام ابو جعفر طحاوی

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
اطاعت اولی الامر

ہمارے امام اور حکام کے خلاف بغاوت کو ہم درست نہیں سمجھتے ، چاہے وہ ظلم کریں ، نہ ان کے بارے میں بد دعا کریں گے نہ ان کی اطاعت کو چھوڑیں گے جب تک کہ وہ ہم کو کسی معصیت کا حکم نہ دیں ، ان کی اطاعت اللہ کی اطاعت سمجھی جائے گی۔ (اور وہ خود ظالم و بدکار ہوں تو) ان کے لیے اللہ سے اصلاح و عفو کی دعا کرتے رہیں گے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
راہ اعتدال

ہم سنت رسول اور جماعت مسلمین کے طریقہ پر چلنے کا عہد کرتے ہیں ، جدا گانہ راہ و رائے اختیار کرنے ، اختلاف کرنے اور تفرقہ بازی سے دو رہیں گے۔ عدل و امانت والوں کو پسند کرتے ہیں ، اور ظلم و خیانت کرنے والوں سے نفرت کرتے ہیں۔
جن چیزوں کا علم ہم پر مشتبہ ہے ، اس بارے میں ہمارا کہنا یہی ہے کہ اللہ ہی زیادہ جاننے والا ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
بعض مخصوص چیزوں پر ایمان

سفر و حضر میں مسح علی الخفین کو ہم جائز سمجھتے ہیں ، جیسا کہ حدیث پاک میں اس کا بیان ہے۔
فریضۂ حج اور فریضۂ جہاد مسلمانون کے امیر کی زیر قیادت چاہے وہ نیک ہو بد ، قیامت تک جاری رہیں گے۔ کوئی چیز اس کو منسوخ نہیں کر سکتی۔
ہم کراماً کاتبین کے ہونے پر بھی ایمان رکھتے ہیں ، اللہ تعالی نے ان کو ہم پر نگران مقرر کیا ہے۔
ملک الموت کے بارے میں بھی ہم کو یقین ہے ، جنہیں اہل جہاں کی ارواح قبض کرنے کا ذمہ دار بنایا گیا ہے۔
 
Last edited:

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
قبر اور سوال و جواب

ہم مردے سے قبر میں اس کے رب ، اس کے دین ، اور نبی کے بارے میں سوال کیے جانے پر ایمان رکھتے ہیں ، جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے مروی روایات اور صحابہ کے بیان سے معلوم ہوتا ہے۔
اور قبر مرنے والے کے لیے یا تو جنت کا ایک باغ ہوتی ہے یا دوزخ کا گڑھا۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
آخرت اور اس کے احوال

ہم قیامت میں دوبارہ پیدا کیے جانے ، اعمال کا بدلہ ملنے ، اللہ کے حضور پیش ہونے ، حساب و کتاب ، اعمال نامہ پیش کیے جانے ، اور اس کے مطابق ثواب و عقاب دیے جانے اور پل صراط پر سے گزرنے اور اعمال کے تولے جانے پر بھی ایمان رکھتے ہیں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
جنت و جہنم

جنت و جہنم پیدا کی جا چکی ہیں ، یہ کبھی نابود نہ ہوں گی ، اور نہ پرانی ہوں گی ، اللہ تعالی نے مخلوق کو پیدا کرنے سے پہلے ہی سے جنت و جہنم کو پیدا کر لیا تھا ، اور پھر ہر دو میں جانے والے انسانوں کو پیدا کیا ، پس جس کو چاہا اپنے فضل سے جن کا حقدار بنایا ، اور جس کو چاہا اپنے عدل و انصاف سے جہنم کا حق دار بنایا۔
بندے کا خیر و شر اس کے مقدر میں لکھا جا چکا ہے۔
اور " استطاعت فعل " بایں معنی کہ جس حاصل ہونے سے ہی بندہ کوئی کام کر سکے ، اور جو بندے کے قبضہ میں نہیں سمجھی جاتی ، وہ فعل کے ساتھ ساتھ انسان کو حاصل ہوتی ہے ، اور استطاعت بمعنی تندرستی ، گنجائش ، طاقت ، اور اسباب و آلات کا میسر ہونا ، یہ بندے کو پہلے سے حاصل ہوتی ہے ، اور اسی کی بنیاد پر بندے کو اللہ کی طرف سے کسی کام کا مکلف بنایا جاتا ہے ، جیسا کہ اللہ تعالی فرماتے ہیں : لاَ یُکَلّفِ اللہُ نَفساً اِلاّ وُسعَہَا ، (اللہ ہر ایک کو اس کی طاقت کے بقدر ہی مکلف بناتے ہیں۔)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
افعالِ عباد

افعال عباد (بندوں کے افعال) اللہ کے پیدا کردہ اور بندوں کے کسب کردہ ہیں۔ اللہ نے انہیں اسی کا مکلف بنایا جس کی وہ طاقت رکھتے تھے ، اور بندے اسی کی طاقت رکھتے ہیں جس کا انہیں مکلف بنایا ہے۔ چنانچہ لا حول ولا قوۃ الا باللہ کا یہی معنی ہے ، یعنی گناہ سے بچنے کا کوئی حیلہ ، حرکت ، اور طاقت (حول) بندے کو اللہ کی مدد کے بغیر نہیں ، اور اللہ کی اطاعت اور فرماں برداری کی قوت و قدرت بھی اللہ کی توفیق کے بغیر نہیں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
نظام کائنات اور مرضی مولی

ہر چیز اللہ تعالی کے ارادہ ، علم ، فیصلہ اور تقدیر کے مطابق ہی چلتی ہے۔ اللہ تعالی کی چاہت دیگر تمام کی چاہتوں پر غالب ہے ، اور اللہ تعالی کا فیصلہ دوسرے تمام کی تدبیروں پر غالب آتا ہے۔ وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے ، اور کبھی کسی پر ظلم نہیں کرتا۔ ہر برائی اور خرابی سے وہ پاک ہے ، اور ہر عیب اور خامی سے وہ منزہ ہے۔ قرآن میں ہے : وہ جو کرے اس پر باز پرس نہیں ، اور ہاں لوگوں سے بازپرس ہوگی۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
دعا اور اس کے اثرات

زندوں کے دعا کرنے سے اور صدقہ کرنے سے مردوں کو نفع پہنچتا ہے۔ اللہ تعالی لوگوں کی دعاؤں کو قبول فرماتے ہیںِ ضرورتیں پوری فرماتے ہیں ، اور تمام چیزوں کے مالک ہیں ، اور اللہ کا کوئی مالک نہیں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
سب اللہ کے محتاج

پلک جھپکنے کے برابر بھی کوئی اللہ سے مستغنی نہیں ، جو کوئی خود کو اللہ سے ذرہ برابر مستغنی سمجھے وہ کافر ہے ، اور گنہگار ہے۔
 
Top