• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
شمولیت
دسمبر 01، 2016
پیغامات
141
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
71
شاعر:اظہر پاشاہ​
کہا اک غزل میں نے جب مجھے شاعر سمجھ بیٹھے
مگر انداز جب دیکھا تو اک ساحر سمجھ بیٹھے

خدا مختار کُل ہے چاہ لے جو کر کے رہتا ہے
وہ ہیں نادان جو غیروں کو بھی قادر سمجھ بیٹھے

مرے رب کا ہے یہ انصاف فاجر کو سزا دینا
مگر کچھ نا سمجھ رب کو مرے جابر سمجھ بیٹھے

جو خدمت پر خدا کے دین کی اجرت کے طالب ہیں
انہیں ہم دیکھ کر اس دور کا تاجر سمجھ بیٹھے

غلط چلنے پہ یاروں کی جو میں نے رہنمائی کی
نصیحت سن کے وہ سارے مجھے زاجر سمجھ بیٹھے

مصیبت آئی جب کوی تو پُر نم ہوگئیں آنکھیں
مگر اظہرؔ کیوں اس کو یار بس ظاہر سمجھ بیٹھے​
 
Top