• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فالودہ

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
فالودہ

اجزا:
  • گاڑھا دودھ آدھا کلو
  • سویاں ایک کپ
  • ونیلا آئس کریم دو کپ
  • گرین جیلی ایک عدد
  • تخم بالنگا دو کھانے کے چمچ
  • پستہ، بادام حسب ضرورت
  • چاکلیٹ ویفر حسب ضرورت
  • ریڈ سیرپ
ترکیب:
دو کھانے کے چمچ ریڈ سیرپ گلاس میں ڈالیں، پھر سویاں شامل کرکے برف ڈال دیں، اب آدھا کپ گاڑھا دودھ ڈال کے آئس کریم شامل کریں۔ اس کے بعد گرین جیلی ڈالیں، تخم بالنگا پھر دودھ اور آئس کریم، ریڈ سیرپ ، پستہ، بادام اور آخر میں چاکلیٹ ویفر شامل کرکے سرو کریں۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
جزاک اللہ خیرا چھوٹے بھائی
گرمیوں کے سیزن میں اتنی ٹھنڈک والی تراکیب شئیر کر کے آپ نے کمال کر دیا بچوں کے ساتھ بڑے بھی ؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛ للچا رہے ہیں ،
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
عزیز بھائی یہ پنساریوں سے ہی معلوم ہوسکے گا۔
یہ نازبو کے بیج ہوتے ہیں جنھیں پانی میں ڈالکر کچھ دیر رکھ دیا جائے تو یہ پھول جاتے ہیں اور لیس جیسا ہوجا تے ہیں بہت مزیدار ہوتے ہیں اگر خالی ریڈ سیرپ میں تخم بالنگا کے دو چمچ اور شکر ملا کہ پی لیں تو تب بھی مزیدار شربت تیار ہوجاتا ہے عام پنساری سے مل جاتا ہے ۔ گرمی کا دشمن ہے اگر پیچش میں مریض کو کھلایا جائے تو بہت اچھے نتائج ملتے ہیں ۔ جگر کی گرمی میں بھی مفید ہوتا ہے ۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
اور ریڈ سیرپ"لال شربت" ہے۔۔کوئی بھی سرخ رنگی شربت مثلا روح افزا،نورس یاجام شیریں۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اسے تخم ملنگا ، یا عرف میں تخمریاں بھی کہا جاتا ہے




پانی میں کچھ دیر بعد:
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
@کلیم حیدر صاحب نے یہ موضوع فورم کے کچن کارنر میں شروع کیا تھا ، لیکن اب تو لگتا ہے کہ گھر کے کچن سے ہی وقت نہیں ملتا کہ فورم پر تشریف لا سکیں ۔ :)
کلیم بھائی ! بھابی سے مدد لے لیا کریں تاکہ برتن وغیرہ دھونے میں وقت کم صرف ہو ، آخر آپ بھی تو ان کے ساتھ کپڑے وغیرہ دھونے میں تعاون کرتے ہوں گے۔ مسکراہٹیں ۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
@کلیم حیدر صاحب نے یہ موضوع فورم کے کچن کارنر میں شروع کیا تھا ، لیکن اب تو لگتا ہے کہ گھر کے کچن سے ہی وقت نہیں ملتا کہ فورم پر تشریف لا سکیں ۔ :)
کلیم بھائی ! بھابی سے مدد لے لیا کریں تاکہ برتن وغیرہ دھونے میں وقت کم صرف ہو ، آخر آپ بھی تو ان کے ساتھ کپڑے وغیرہ دھونے میں تعاون کرتے ہوں گے۔ مسکراہٹیں ۔
خضر بھائی آپ کے یہ جملے تن بیتی کا نتیجہ ہیں یا جگ بیتی کا ؟
 
Top