• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فقہ حنفی کا مقصد فوت ھو چکا ہے

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
جزاک اللہ خیرا
بالکل یہی بات بہت سے کفار قرآن و حدیث کے بارے میں بھی کہتے ہیں کیوں کہ صراحتا تو ان میں بھی کچھ بھی ذکر نہیں۔
 
شمولیت
اگست 23، 2012
پیغامات
188
ری ایکشن اسکور
143
پوائنٹ
70
جزاک اللہ خیرا
بالکل یہی بات بہت سے کفار قرآن و حدیث کے بارے میں بھی کہتے ہیں کیوں کہ صراحتا تو ان میں بھی کچھ بھی ذکر نہیں۔
ماشاءاللہ،یعنی قرآن وحدیث میں صراحتا کچھ نہیں ہے؟جو چیز اوپر پوسٹ میں درج ہیں وہ سب ۔۔۔؟کیا آپ کی بات کا یہ ہی مطلب ہے اگر یہ مطلب نہیں ہے تو اصلاح فرمادیں۔
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
جادو وہ جو سر چڑھ کر بولے !
اس فورم پریہ پوسٹ کو لگا کر اہل حدیث حضرات نے یہ بات مان لی کہ فقہ حنفی 1350 سال سے چلی آرہی ہے اور تقلید شخصی بھی 1350 سا ل سے لوگ کرتے آ رہے ہیں۔
لولی ٹائم بھیا اورشِیخ محمد کمال عبد المنعم مبارک کے مستحق ہیں انہوں نے ایک سچ اور حق کو تسلیم کر لیا !
 
لو جی صاحب ذی شعور پیارے بھائی کبھی اس چیز کا کسی نے انکار ہی نہیں کیا ،لیکن کیا یہ قانون کسی جگہ موجود ہے کہ اگر کوئی چیز پرانی ہو گی تو وہی صحیح ہو گی اگر یہ ہی موجود ہے تو قرآن و سنت 1438 سالہ پرانا ہے کیوں نہ اس کو اپنا یا جائے؟؟؟؟
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
ماشاءاللہ،یعنی قرآن وحدیث میں صراحتا کچھ نہیں ہے؟جو چیز اوپر پوسٹ میں درج ہیں وہ سب ۔۔۔؟کیا آپ کی بات کا یہ ہی مطلب ہے اگر یہ مطلب نہیں ہے تو اصلاح فرمادیں۔
جی ہوائی جہاز میں نماز پڑھنے کا مسئلہ تو قرآن و حدیث میں "صراحتا" مجھے ابھی تک نہیں ملا۔

باقی میرا اس پوسٹ کا مطلب یہ ہے کہ اوپر کیا گیا اعتراض بے تکا اور وقتی ہے اور اگر ایسے اعتراضات پر ہی اعتماد کیا جانے لگے تو یہ تو قرآن و حدیث پر بھی کیے جاتے ہیں۔
ہم سب ہی جانتے ہیں کہ فقہ کا مطلب ہوتا ہے قرآن و حدیث سے اخذ شدہ مسائل۔ نہ تو یہ کوئی الگ سے چیز ہے اور نہ ہی اتنی جامد کہ اس میں کوئی نئے مسائل کا حل نہ نکل سکے۔ اب چاہے یہ فقہ حنفی ہو یا مالکی، شافعی، حنبلی یا اہلحدیث یا فقہ عام۔ ایک مسئلہ جب قرآن و حدیث سے اخذ کر لیا جاتا ہے تو وہ فقہ بن جاتا ہے۔
 
شمولیت
اگست 23، 2012
پیغامات
188
ری ایکشن اسکور
143
پوائنٹ
70
جی ہوائی جہاز میں نماز پڑھنے کا مسئلہ تو قرآن و حدیث میں "صراحتا" مجھے ابھی تک نہیں ملا۔
اس دور میں ہوائی جہاز نہیں تھا اسلئے صراحت بھی نہیں ہو نی تھی لیکن حدیث میں سواری پر نماز ادا کرنا "سواری " کا لفظ استعمال کرنے کا مقصد یہ ہی تھا کہ ہر وہ چیز جو سواری ہو اس کا حکم جامع معنی لفظ ہے میرے خیال سے جہاز تک ذہن کو دوڑانا خاطر خواہ درست نہیں ہے۔
البتہ یہ بات ضرور ہے کہ قرآن و حدیث کا اعجاز یہ ہے کہ یہ ہر دور میں مصداقہ ہیں قیامت تک باقی رہنے کو ہے۔فقہ کیا ہے کیا نہیں اس سے مجھےکچھ لینا دینا نہیں ہے۔
دوسری بات جو مجھے متذبذب کر رہی ہے وہ یہ ہے کہ کفار جو اعتراضات کرتے ہیں آپ کی پچھلی پوسٹ کے مطابق ان کا کوئی ربط دیے دیں یا کسی کتا ب کا حوالہ دے دیں تاکہ ان کو بھی دیکھا جائے اورکسی معتبر عالم دین سے ان اعتراضات کو حل بھی کروانے کی کوشش کی جائے۔
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
اس دور میں ہوائی جہاز نہیں تھا اسلئے صراحت بھی نہیں ہو نی تھی لیکن حدیث میں سواری پر نماز ادا کرنا "سواری " کا لفظ استعمال کرنے کا مقصد یہ ہی تھا کہ ہر وہ چیز جو سواری ہو اس کا حکم جامع معنی لفظ ہے میرے خیال سے جہاز تک ذہن کو دوڑانا خاطر خواہ درست نہیں ہے۔
البتہ یہ بات ضرور ہے کہ قرآن و حدیث کا اعجاز یہ ہے کہ یہ ہر دور میں مصداقہ ہیں قیامت تک باقی رہنے کو ہے۔فقہ کیا ہے کیا نہیں اس سے مجھےکچھ لینا دینا نہیں ہے۔
دوسری بات جو مجھے متذبذب کر رہی ہے وہ یہ ہے کہ کفار جو اعتراضات کرتے ہیں آپ کی پچھلی پوسٹ کے مطابق ان کا کوئی ربط دیے دیں یا کسی کتا ب کا حوالہ دے دیں تاکہ ان کو بھی دیکھا جائے اورکسی معتبر عالم دین سے ان اعتراضات کو حل بھی کروانے کی کوشش کی جائے۔
اسی طرح جب فقہ میں قرآن و حدیث سے مسئلہ لیا گیا تو اس میں بھی سواری کا ذکر آیا۔ یہ عام فہم بات سمجھنی چاہیے۔ قرآن و حدیث جس طرح ہمیشہ ہیں اسی طرح ظاہر ہے ان سے حاصل ہونے والے مسائل بھی ہمیشہ ہی رہیں گے۔ البتہ طرز فکر کے اختلاف کی وجہ سے تخریج میں اختلاف ہوجاتا ہے جس سے مسئلہ تبدیل حالت میں ملتا ہے۔

کفار ہی نہیں ہمارے بہت سے سیکولر بھائی بھی یہ اعتراضات اٹھاتے ہیں۔ زبانی تو بہت ہی ہوتا ہے۔ تحریری طور پر ملا تو آپ کو دوں گا ان شاء اللہ۔
علماء کرام ہی نہیں ہم جیسے بے علم اور ادنی طالب علم بھی ان اعتراضات کا فوری جواب دے دیتے ہیں۔ اسی لیے کہا تھا کہ یہ اعتراض ہی بے تکا ہے۔
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
لو جی صاحب ذی شعور پیارے بھائی کبھی اس چیز کا کسی نے انکار ہی نہیں کیا ،لیکن کیا یہ قانون کسی جگہ موجود ہے کہ اگر کوئی چیز پرانی ہو گی تو وہی صحیح ہو گی اگر یہ ہی موجود ہے تو قرآن و سنت 1438 سالہ پرانا ہے کیوں نہ اس کو اپنا یا جائے؟؟؟؟
جناب نصر اللہ صاحب:
بندہ نے لکھا تھا کہ "اس فورم پریہ پوسٹ کو لگا کر اہل حدیث حضرات نے یہ بات مان لی کہ فقہ حنفی 1350 سال سے چلی آرہی ہے اور تقلید شخصی بھی 1350 سا ل سے لوگ کرتے آ رہے ہیں۔"

اس کے جواب میں بھائی نے لکھا ہے کہ" پیارے بھائی کبھی اس چیز کا کسی نے انکار ہی نہیں کیا ،"یعنی آپ یہ مانتے ہیں کہ فقی حنفی 1350 سال سے چلی آرہی ہے اورتقلید شخصی بھی لوگ 1350 سا ل سے کرتے آرہے ہیں ۔ اب جناب کو اشکال صرف یہ ہے کہ کوئی چیز جو پہلے سے چلی آرہی ہو کیا وہ صحیح بھی ہوگی؟
میرے بھائی حدیث کا مفہوم ہے کہ " میری اُمت کبھی گمراہی پر جمع نہیں ہوگی"
اس حدیث شریف کی روشنی میں 1350 سال سے اہل سنت احناف کا موجود ہونا اور تقلید شخصی کرنا اُن کے حق ہونے کی گواہی ہے ،اور بحمد للہ اہل سنے احناف اپنے مسائل قرآن و سنت اجماع و قیاس اور فہم سلف صالحین کی روشنی میں حل کرتے ہیں ،اور ہم نے قرآن وسنت کو ہی آپنایا ہوا ہے
 
Top