اندرونی شہادت
اس روایت کے الفاظ پر غور کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ عشرین لیلۃ ہی درست ہے۔
1-اس حدیث کو امام ابوداو'د رحمہ اللہ تراویح کے بجائے قنوت کے باب میں لائے ہیں۔ اور اس پر باب القنوت فی الوتر قائم کیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس حدیث کا تعلق تراویح سے نہیں ہے۔
3-سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہم لوگوں کے ساتھ آخری عشرہ کا قیام نہیں کیا کرتے تھے بلکہ وہ صرف بیس راتیں ہی ان کے ساتھ گزارتے لہٰذا اس وضاحت سے بھی ثابت ہوا کہ عشرین لیلۃ ہی کے الفاظ درست ہیں۔