• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن و حدیث میں تحریف

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
مولانا خلیل احمد سہارنپوری نے عشرین رکعۃ کا ابوداو'د کی شرح بذل المجہود میں کوئی ذکر نہیں کیا بلکہ وہ صرف عشرین لیلۃ کا ہی ذکر کرتے ہیں اور انہی الفاظ کی وہ شرح بھی بیان کرتے ہیں اور ا س روایت پر انہوں نے جرح بھی کی ہے لیکن بذل المجہود کے ناشرین نے حاشیہ پر زبردستی نسخہ کے طور پر رکعۃ کے الفاظ لکھ دیئے ہیں۔ حالانکہ مولانا موصوف نے تحت السرہ والی روایت کے تحت نسخوں کے اختلاف کا بھی ذکر کیا ہے لیکن عشرین رکعۃکے کسی اختلاف کا موصوف کو علم نہ تھا ورنہ وہ اس نکتہ پر بھی بحث کرتے ہیں۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
مولانا محمد عاقل صاحب تلمیذ مولانا محمد زکریا صاحب نے وضاحت کی ہے کہ مولانا احمد علی سہارنپوری یہ نسخہ (جس میں رکعۃ) کے الفاظ ہیں انہوں نے مکہ مکرمہ میں شاہ محمد اسحق صاحب سے پڑھا تھا اور اسے نقل کر کے حجاز سے یہاں لائے تھے ملاحظہ فرمائیے:
5b6zhl.png

20uzxoo.png
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
مولانا احمد علی سہارنپوری سے یہ نسخہ کس کس نے دیکھا اور ان سے اس بات کو کس نے روایت کیا اور یہ نسخہ سہارنپور اور حجاز میں کسی مقام پر موجود ہے۔ اس کی وضاحت کی ضرورت ہے اگر واقعی کوئی ایسا قابل اعتبار نسخہ موجود ہے کہ جس کی بنیاد پر رکعۃ کے الفاظ کا دعوٰی کیا جا رہا ہے تو ایسے نسخہ کو اب تک سامنے آجانا چاہیئے ورنہ سمجھا جائے گا کہ یہ بے بنیاد دعوٰی ہے اور جیسا کہ مصنف ابن ابی شیبہ والی روایت میں دیوبندیوں نے تحت السرہ کا اضافہ کیا تھا لیکن اس کا وہ کوئی ثبوت آج تک پیش نہیں کر سکے۔ اسی طرح عشرین رکعۃ کا بھی یہ حضرات ثبوت پیش نہیں کر سکے ہیں۔ اسی لئے کہا جاتا ہے کہ ''چور چوری سے جائے لیکن ھیرا پھیری سے نہ جائے''۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
اور اس تمام کاروائی کے بعد جب سنن ابی داو'د مولانا فخر الحسن گنگوہی کے حواشی کے ساتھ طبع ہو کر آئی تو اس میں متن میں رکعۃ اور حاشیہ میں نسخہ کے طور پر لیلۃ کا لفظ لکھا گیا۔ اسے کہتے ہیں ہاتھ کی صفائی۔ یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے؟
متن میں رکعۃ اور حاشیہ میں لیلۃ کے الفاظ
2d2cgeh.png

1695n6c.png
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
اس کے بعد جب سنن ابی داو'د کو شائع کیا گیا تو متن میں رکعۃ کے الفاظ داخل کر دیئے گئے اور حاشیہ سے عشرین لیلۃ کے الفاظ کو غائب کر دیا گیا۔ ملاحظہ فرمائیں
slr795.png

2n8zhxl.png
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
ان تمام دلائل سے واضح طور پر ثابت ہو گیا کہ اصل حدیث میں عشرین لیلۃ ہی کے الفاظ ہیں اور دیوبندیوں کے ہاتھوں کی صفائی کے باوجود بھی وہ عشرین لیلۃ کو بدلنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں اور آگے ''قول فیصل'' میں اس حقیقت کو مزید واشگاف کیا گیا ہے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
سیر اعلام النبلاء کا حوالہ

vqtu36.png


علامہ ذہبی (المتوفی:۷۴۸ھ) نے سنن ابی داو'د کے حوالہ سے ابی بن کعب کی روایت کو نقل کیا ہے اور اس میں انہوں نے عشرین رکعۃ کے الفاظ نقل کئے ہیں اگر یہ تحریف نہیں ہے تو علامہ ذہبی کو یہاں نقل میں غلطی لگی ہے کیونکہ انہوں نے اپنی دوسری کتاب المہذب میں عشرین لیلۃ ہی نقل کیا ہے ملاحظہ فرمائیے:
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
جتنی دفعہ بھی شکریہ، پسند، متفق، علمی وغیرہ وغیرہ کا بٹن دبایا ہے اُس نے دبنے سے انکار کر دیا ہے۔
اب لکھنے پر مجبور ہوں کہ آپ کا بہت بہت شکریہ۔ مجھے آپ کی تحریر پسند ہے۔ میں آپ سے متفق ہوں۔ بہت زبردست موضوع شامل کر رہے ہیں آپ۔ انتہائی معلوماتی۔ بہت علمی موضوع چھیڑا ہے آپ نے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
4g2rcz.png

سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہم سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہم کے دورِ خلافت میں بھی بیس راتوں (عشرین لیلۃ) تک ہی تراویح پڑھایا کرتے تھے اور اسی صفحہ پر دوسرے اثر کے مطابق وہ عثمان غنی رضی اللہ عنہم کے دورِ خلافت میں بھی بیس راتوں (عشرین لیلۃ) تک ہی تراویح کی نماز پڑھایا کرتے تھے۔ ان دونوں مقامات پر عشرین لیلۃ ہی کے الفاظ موجود ہیں۔
 
Top