• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : سواری، اونٹ، درخت اور کجاوہ کی طرف نماز پڑھنا
(۳۱۸)۔ سیدنا ابن عمرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ اپنی سواری کو چوڑائی میں بٹھا دیتے تھے اور اس کی طرف (منہ کر کے) نماز پڑھتے تھے (عبید اللہ راوی نے نافع راوی سے پوچھا) کہ جب سواریاں چرنے کے لیے چلی جاتیں (تو پھر آپﷺ کیا کرتے تھے؟) وہ بولے کہ آپﷺ کجاوے کو لے لیتے تھے پھر اس کے پچھلے حصے کی طرف یا (یہ کہا کہ) اس کے آخری حصے کی طرف نماز پڑھ لیتے تھے اور ابن عمرؓ بھی یہی کہتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : تخت یا چارپائی کی طرف (منہ کر کے) نماز پڑھنا (درست ہے)
(۳۱۹)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ نے کہا کیا تم لوگوں نے ہمیں کتے اور گدھے کے برابر کر دیا ؟ بے شک میں نے اپنے آپ کو چار پائی پار لیٹا ہوا دیکھا اور نبیﷺ تشریف لاتے تھے تو چار پائی کے بیچ میں (کھڑے ہو کر) نماز پڑھتے اور میں اس بات کو برا جانتی تھی کہ (نماز میں) آپﷺ کے سامنے رہوں پس میں چار پائی کے پایوں کی طرف نکل جاتی یہاں تک کہ اپنے لحاف سے باہر ہو جاتی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نمازی، اپنے سامنے سے گزرنے والے کو واپس کر دے
(۳۲۰)۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ جمعہ کے دن کسی چیز کے طرف (منہ کر کے) نماز پڑھ رہے تھے جو ان کو لوگوں سے چھپاتی تھی۔ پس ایک جوان نے جو (قبیلہ) بنی ابی معیط سے تھا، یہ چاہا کہ ان کے آگے سے نکل جائے تو سیدنا ابو سعیدؓ نے اس کے سینہ میں دھکا دیا، پس اس جوان نے کوئی سبیل نکلنے کی، سوائے ان کے آگے کے نہ دیکھی تو پھر اس نے چاہا کہ نکل جائے، پس ابو سعیدؓ نے پہلے سے زیادہ سخت اسے دھکا دیا، اس پر اس نے ابو سعیدؓ کی بے حرمتی کی۔ اس کے بعد وہ مروان کے پاس گیا اور ابو سعیدؓ سے جو معاملہ ہو ا تھا اس کی مروان سے شکایت کی اور اس کی پیچھے (پیچھے) ابو سعیدؓ (بھی) مروان کے پاس گئے تو مروان نے کہا کہ اے ابو سعید ! تمہارا اور تمہارے بھائی کے بیٹے کا کیا معاملہ ہے ؟ ابو سعیدؓ نے کہا کہ میں نے نبیﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب تم میں سے کوئی شخص کسی ایسی چیز کی طرف نماز پڑھ رہا ہو جو اسے لوگوں سے چھپائے پھر کوئی شخص اس کے سامنے سے نکلنا چاہے تو چاہیے کہ اسے ہٹا دے اور اگر وہ نہ مانے تو اس سے لڑے، اس لیے کہ وہ شیطان ہی ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نماز پڑھنے والے کے سامنے سے گزر نے والے کا گناہ
(۳۲۱)۔ سیدنا ابو جہیمؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' اگر نماز پڑھنے والے کے سامنے سے گزرنے والا یہ جان لیتا کہ اس پر کس قدر گناہ ہے، تو بے شک اسے چالیس۔ ۔ ۔ تک کھڑا رہنا بھلا معلوم ہوتا اس بات سے کہ اس کے سامنے سے نکل جائے۔ '' (ابو نضر) راویِ حدیث کہتے ہیں کہ میں نہیں جانتا کہ چالیس دن کہا یا چالیس مہینے یا چالیس بر س۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : سوئے ہوئے آدمی کے پیچھے نماز پڑھنا
(۳۲۲)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ فرماتی ہیں کہ بے شک رسول اللہﷺ نماز پڑھ رہے ہوتے تھے اور میں عرض کے بل آپﷺ کے سامنے بستر پر سو رہی ہوتی تھی۔ پس جب آپﷺ وتر پڑھنے کا ارادہ فرماتے تو مجھے جگا دیتے تو میں بھی وتر پڑھ لیتی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : اگر حالت میں نماز میں کسی چھوٹی لڑکی کو اپنی گردن پر اٹھائے (تو کچھ مضائقہ نہیں)
(۳۲۳)۔ سیدنا ابو قتادہ انصاریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نماز پڑھتے تھے اور آپﷺ (اسی حالت میں) ابو لعاص بن ربعیہ بن عبدالشمس کی بیٹی امامہ بنت زینب، بنت رسول اللہﷺ کو اٹھائے ہوتے تھے۔ پھر جب سجدہ کرتے تو ان کو اتار دیتے اور جب کھڑے ہوتے تو ان کو اٹھا لیتے۔ (سیدہ زینبؓ رسول اللہﷺ کی صاحبزادی، امامہ نواسی اور ابو العاص داماد تھے)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : (کیا جائز ہے کہ) عورت نماز پڑھنے والے (کے جسم) سے نا پاکی کی کوئی چیز ہٹا دے؟
(۳۲۴)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود کی حدیث، نبیﷺ کی قریش پر بد دعا کرنے کے بارے میں، جو کہ آپﷺ نے قریش پر اس دن کی تھی جس دن انھوں نے آپ پر اوجھڑی رکھ دی تھی، پہلے گزر چکی ہے (دیکھے حدیث : ۱۷۸) اور اس روایت میں اتنا زیادہ کہتے ہیں کہ اس کے بعد وہ گھسیٹ کر بدر کے کنویں میں ڈال دیے گئے۔ پھر رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' اس کنویں والوں پر لعنت کی گئی ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
نماز کے اوقات کا بیان

باب : نماز کے اوقات اور ان کی فضیلت (کا بیان)
(۳۲۵)۔ سیدنا ابو مسعو د انصاریؓ، مغیرہ بن شعبہؓ کے پاس گئے، جبکہ وہ عراق میں تھے اور ایک دن نماز میں تاخیر ہو گئی تھی، کہا کہ اے مغیرہ ! (تم نے) یہ کیا کیا ؟ تم نہیں جانتے کہ (ایک دن) جبریلؑ تشریف لائے اور انھوں نے نماز پڑھی تو رسول اللہﷺ نے (بھی) پڑھی، پھر (دوسری) نماز پڑھی تو رسول اللہﷺ نے بھی پڑھی، پھر (تیسری) نماز پڑھی تو رسول اللہﷺ نے بھی پڑھی، پھر (چوتھی) نماز پڑھی تو رسول اللہﷺ نے بھی پڑھی، پھر (پانچویں) نماز پڑھی تو رسول اللہﷺ نے بھی پڑھی، پھر جبریلؑ نے کہا کہ مجھے اسی طرح حکم ہوا ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نماز (گناہوں) کا کفارہ ہے
(۳۲۶)۔ سیدنا حذیفہؓ بیان کرتے ہیں کہ وہ لو گ امیر المومنین عمرؓ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو انھوں نے کہا کہ فتنہ کے بارے میں رسول اللہﷺ کی حدیث تم میں سے کسے یاد ہے ؟ میں نے کہا کہ مجھے (بالکل اسی طرح) یاد ہے جیسا کہ آپﷺ نے فرمایا۔ امیر المومنین عمرؓ نے فرمایا کہ پھر بیان کیجیے تو میں نے کہا کہ آدمی کا وہ فتنہ جو اس کی بیوی اور اس کے مال اور اولاد میں ہوتا ہے نماز، روزہ، صدقہ اور امر (بالمعروف) اور نہی (عن المنکر) اس کو مٹا دیتا ہے۔ امیر المومنین عمرؓ نے کہا کہ میں یہ نہیں (پوچھنا) چاہتا بلکہ وہ فتنہ جو دریا کی طرح موج زن ہو گا۔ سیدنا حذیفہؓ نے کہا کہ اے امیر المومنین ؟ اس فتنہ سے آپ کو کچھ خوف نہیں کیونکہ آپ (رضی اللہ عنہ) کے اور اس کے درمیان ایک بند دروازہ ہے۔ امیر المومنین عمرؓ نے فرمایا اچھا :وہ دروازہ توڑ ڈالا جائے گا یا کھولا جائے گا ؟ تو سیدنا حذیفہؓ نے کہا کہ توڑ ڈالا جائے گا۔ پھر امیر المومنین عمرؓ نے کہا تو پھر (وہ دروازہ) کبھی بند نہ ہو گا۔ سیدنا حذیفہؓ سے پوچھا گیا کہ کیا عمرؓ اس دروازے کو جانتے تھے ؟ انھوں نے کہا ہاں (اس طرح جانتے تھے) جیسے (تم جانتے ہو) کہ دن کے بعد رات ہو گی۔ (سیدنا حذیفہؓ) نے وہ حدیث بیان کی جو غلط نہ تھی۔ پس ان سے (دروازے کا) پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ دروازہ '' امیر المومنین سیدنا عمرؓ تھے۔ ''

(۳۲۷)۔ سیدنا ابن مسعودؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے کسی (اجنبی) عورت کو بوسہ دے دیا پھر وہ نبیﷺ کے پاس حاضر ہوا اور آپﷺ سے بیان کیا تو اللہ بزرگ و برتر نے یہ آیت نازل فرما دی : '' نماز کو دن کے سروں میں اور کچھ رات گئے قائم کرو بے شک نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں۔ '' تو وہ شخص بولا کہ اللہ کے رسول ! کیا یہ میرے ہی لیے ہے ؟ تو آپﷺ نے فرمایا کہ '' میری تمام امت کے لیے ہے۔ ''

(۳۲۸)۔ ایک اور روایت میں ابن مسعودؓ سے مروی ہے :'' میری امت میں سے ہر ایک (صغیرہ گناہ کا) کام کر نے والے کے لیے (یہ کفارہ) ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نماز، اس کے وقت (معین) پر پڑھنے کی فضیلت
(۳۲۹)۔ سیدناعبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے پوچھا کہ اللہ کے نزدیک کونسا عمل زیادہ محبوب ہے ؟ تو آپ نے فرمایا : '' نماز، جو اپنے وقت پر (پڑھی گئی) ہو۔ '' میں نے پھر پوچھا کہ اس کے بعد کونسا ؟ تو آپﷺ نے فرمایا : '' اس کے بعد والدین کی اطاعت کرنا۔ '' میں نے پھر پوچھا کہ اس کے بعد کونسا ؟ تو آپﷺ نے فرمایا : '' اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔ '' سیدنا ابن مسعودؓ کہتے ہیں کہ آپﷺ نے مجھ سے اسی قدر بیان فرمایا اور اگر میں آپﷺ سے زیادہ پوچھتا تو آپﷺ زیادہ بیان فرماتے۔
 
Top