• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : (سورۂ) '' صٓ '' میں سجدہ کرنا ثابت ہے
(۵۷۰)۔ سیدنا عبداللہ بن عباسؓ کہتے ہیں کہ سورۂ '' صٓ'' کا سجدہ ضرور ی سجدوں میں نہیں ہے اور بے شک میں نے نبیﷺ کو اس میں سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : مسلمانوں کا مشرکوں کے ساتھ سجدہ کرنا حالانکہ مشرک نجس اور بے وضو ہوتا ہے
(۵۷۱)۔ سیدنا عبداللہ بن عباسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے (سورۂ) نجم کا سجدہ کیا۔ قریب ہی ابن مسعودؓکی روایت گزر چکی ہے (دیکھیے حدیث : ۵۶۹) اور آپﷺ کے ہمراہ (اس وقت) مسلمانوں اور مشرکوں نے اور جن وانس (سب) نے سجدہ کیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جس نے آیت سجدہ پڑھی اور سجدہ نہ کیا
(۵۷۲)۔ سیدنا زید بن ثابتؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کے سامنے '' سورۂ نجم '' پڑھی تو آپﷺ نے اس میں سجدہ نہیں کیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : سورۂ اِذَا السَّمَآ ءُ انْشَقَّتْ میں بھی سجدہ کرنا ثابت ہے
(۵۷۳)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے سورۂ ( اِذَا السَّمَآ ءُ انْشَقَّت﴾ پڑھی اور اس میں سجدہ کیا تو ان سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر میں نے نبیﷺ کو سجدہ کرتے نہ دیکھا ہوتا تو میں سجدہ نہ کرتا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جو شخص ہجوم کی وجہ سے سجدۂ تلاوت کی جگہ نہ پائے
(۵۷۴)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ ہمارے سامنے وہ سورت پڑھتے تھے جس میں سجدہ ہوتا تھا تو آپﷺ سجدہ کرتے تھے اور ہم (بھی اس وقت) آپﷺ کے ساتھ سجدہ کرتے تھے، پس ہم بہت ہجوم کر دیتے تھے، یہاں تک کہ ہم میں سے بعض اپنی پیشانی رکھنے کی جگہ نہ پاتے تھے کہ جہاں وہ سجدہ کریں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
نماز کا قصر کا بیان

باب : نماز قصر کے بارے میں کیا وارد ہوا ہے اور کتنے دنوں تک قیام کرے تو قصر کر سکتا ہے ؟
(۵۷۵)۔ سیدنا عبداللہ بن عباسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے (ایک مرتبہ) انیس دن قیام فرمایا اور برابر قصر کرتے رہے۔

(۵۷۶)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ ہم نبیﷺ کے ہمراہ مدینہ سے مکہ تک گئے تو آپﷺ برابر دو دو رکعت نماز پڑھتے رہے یہاں تک کہ ہم لوگ مدینہ واپس آ گئے (راوی ابو اسحاق نے کہا) میں نے (انسؓ سے) کہا کہ آپ نے مکہ میں کچھ قیام کیا تھا ؟ انہوں نے کہا کہ ہاں ہم دس دن وہاں ٹھہرے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : منیٰ میں نماز کو قصر کریں یا پوری پڑھیں ؟
(۵۷۷)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں،میں نے منیٰ میں نبیﷺ اور ابو بکرؓ و عمرؓ کے ہمراہ دو رکعت نماز پڑھی اور امیر المومنین عثمانؓ کے ہمراہ بھی ان کے ابتدائی دور خلافت میں (دو ہی رکعت پڑھی) اس کے بعد انہوں نے پوری نماز شروع کر دی۔

(۵۷۸) ۔ سیدنا حارثہ بن وہبؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے نہایت امن کی حالت میں مقام منیٰ میں ہمیں دو رکعت نماز پڑھائی۔

(۵۷۹)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ سے روایت ہے کہ جب ان سے کہا گیا کہ امیر المومنین عثمان بن عفانؓ نے منیٰ میں ہم لوگوں کو چار رکعت نماز پڑھی تو انہوں نے کہا کہ ( (اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن)) پھر انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہﷺ کے ہمراہ منیٰ میں دو رکعتیں پڑھیں اور امیر المومنین سیدنا ابو بکر صدیقؓ کے ہمراہ منیٰ میں دو رکعتیں پڑھیں اور امیر المومنین عمر بن خطابؓ کے ساتھ منیٰ میں دو رکعتیں پڑھیں۔ اے کا ش ! بجائے ان چار رکعتوں کے میرے حصے میں وہی دو مقبول رکعتیں آتیں۔ (جو نبیﷺ اور امیر المومنین ابو بکرؓ و عمرؓ پڑھا کرتے تھے) ۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : کس قدر سفر میں نماز قصر کرے ؟
(۵۸۰)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا : '' جو عورت اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہے اس کے لیے جائز نہیں کہ ایک دن رات کی مسافت کا سفر (اس حال میں) کرے کہ اس کے ہمراہ کوئی محرم نہ ہو۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : مغرب کی نماز سفر میں (بھی) تین رکعت پڑھے
(۵۸۱)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا کہ جب آپﷺ کو سفر میں جلدی ہوتی تھی تو مغرب کی نماز (میں تاخیر کر دیتے پھر) جب (اس کو) پڑھتے تو تین رکعت پڑھتے اور پھر تھوڑی ہی دیر ٹھہر کر عشاء کی نماز پڑھ لیتے اوراس کی دو رکعتیں پڑھتے پھر سلام پھیر دیتے اور عشاء کے بعد نفل نماز نہ پڑھتے تھے یہاں تک کہ نصف شب کو اٹھتے اور تہجد کی نماز پڑھتے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : سواری پر نفلی نماز (جیسے تہجد وغیرہ) ادا کرنا، چاہیے سواری کا منہ کسی بھی سمت ہو۔
(۵۸۲)۔ سیدنا جا بر بن عبداللہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نفل نماز سوار ہو نے کی حالت میں ہی پڑھ لیتے تھے حالانکہ آپﷺ قبلہ کی بجائے کسی اور سمت جاتے ہوتے۔
 
Top