• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ انصار کی فضیلت کا بیان۔
(۱۵۵۵)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ بعاث کا دن وہ دن تھا جو اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبر کے پیشتر لا یا (اس میں بڑی مصلحت تھی) جب آپﷺ مدینہ میں تشریف لائے تو انصار کا یہ حال تھا کہ ان میں پھوٹ پڑی ہوئی تھی ، ان کے سردار کچھ مقتول اور کچھ زخمی تھے ، اللہ نے اس دن کو آگے کیا اپنے پیغمبرﷺ کے لیے تاکہ وہ آپﷺ کے تشریف لاتے ہی مسلمان ہو جائیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ نبیﷺ کا یہ فرمانا :'' اگر (مکہ سے) ہجرت نہ کی ہوتی تو میں بھی انصار کا ایک آدمی ہوتا۔ ''
(۱۵۵۶)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں بھی (قبیلہ) انصار کا ایک آدمی ہوتا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ انصار سے محبت کرنا ایمان میں سے ہے۔
(۱۵۵۷)۔ سیدنا براءؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' انصار سے سوائے مومن کے کوئی دوستی نہ رکھے گا اور ان کے ساتھ سوائے منافق کے کوئی دشمنی نہ رکھے گا پس جو کوئی انصار سے محبت کرے اللہ بھی اس سے محبت کرے گا اور جو کوئی انصار سے دشمنی کرے تو اللہ بھی اس سے دشمنی کرے گا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ نبیﷺ کا انصار سے فرمانا :'' تم سب لوگوں سے مجھے زیادہ محبوب ہو۔ ''
(۱۵۵۸)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے (انصاری) عورتوں اور بچوں کو شادی میں سے آتے دیکھا تو نبیﷺ سیدھے کھڑے ہو گئے اور فرمایا :'' اللہ کی قسم ! میں تمہیں سب لوگوں سے زیادہ چاہتا ہوں۔ '' تین دفعہ یہی فرمایا :''

(۱۵۵۹)۔ سیدنا انسؓ ایک روایت میں کہتے ہیں کہ ایک انصاری عورت اپنا بچہ لے کر نبیﷺ کے پاس آئی ، پس نبیﷺ نے اس سے باتیں کیں پھر فرمایا :'' قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ بے شک میں تم لوگوں کو سب سے زیادہ چاہتا ہوں۔ '' دو دفعہ یہی فرمایا۔

(۱۵۶۰)۔ سیدنا زید بن ارقمؓ کہتے ہیں کہ انصار نے کہا کہ یارسول اللہ ! ہر نبی کے تابع فرمان لوگ ہوتے ہیں اور ہم آپ کے تابع فرمان لوگ ہیں۔ اب جو لوگ ہمارے تابع فرمان ہیں ان کے لیے دعا فرما یے ، اللہ انھیں بھی ہم میں شریک فرمائے ، پس آپﷺ نے دعا فرمائی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ انصار کے گھرانوں کی فضیلت کا بیان۔
(۱۵۶۱)۔ سیدنا ابو حمیدؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' بے شک انصار کے بہترین گھرانے۔۔۔ پوری حدیث بیان کی جو کہ پہلے گزر چکی ہے (دیکھیے حدیث ۷۵۴)پھر کہا کہ سیدنا سعد بن عبادہؓ نے نبیﷺ سے کہا کہ یا رسول اللہ ! انصار کے گھرانوں کی تعریف کی گئی اور ہم آخری درجہ میں رکھے گئے تو آپﷺ نے فرمایا :'' کیا تمہیں یہ کافی نہیں ہے کہ تم اچھے لوگوں میں سے ہو ؟''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ نبیﷺ کا انصار سے فرمانا:'' تم صبر کیے رہنا یہاں تک کہ حوضِ کو ثر پر مجھ سے ملو۔ ''
(۱۵۶۲)۔ سیدنا اسید بن حضیرؓ سے روایت ہے کہ انصار میں سے ایک آدمی نے کہا کہ یا رسول اللہ ! آپ مجھے حکومت نہیں دیتے جیسے فلاں شخص کو آپ نے حکومت دی ہے ؟ آپﷺ نے فرمایا :'' تم میرے بعد اپنے ساتھ حق تلفی دیکھو گے تو صبر کیے رہنا یہاں تک کہ تم (روز قیامت) مجھ سے حوض کوثر پر ملو۔ ''

(۱۵۲۳)۔ سیدنا انسؓ سے ایک دوسری روایت میں یوں ہے۔ :'' اور تمہارے ملنے کا مقام حوض کوثر ہو گا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کا قول '' اور وہ دوسروں کو خود پر ترجیح دیتے ہیں گو خود کو کتنی ہی سخت حاجت (کیوں نہ) ہو۔ '' (سورہ الحشر) کے بیان میں
(۱۵۶۴)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبیﷺ کے پاس آیا (وہ بھوکا تھا ) تو آپﷺ نے اپنی بیویوں کے پاس پیغام بھیجا (کہ کھانے کو کچھ ہے ؟) تو انھوں نے جواب دیا کہ ہمارے پاس پانی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' کون اس کو اپنے ساتھ لے جاتا ہے یا اس کی ضیافت کرتا ہے ؟'' تو انصار میں سے ایک آدمی نے کہا کہ میں (لے جاتا ہوں) پھر وہ (اس کو لے کر) اپنی بیوی کے پاس گیا اور کہنے لگا کہ یہ نبیﷺ کا مہمان ہے اس کی عزت کر۔ وہ کہنے لگی کہ ہمارے پاس تو صرف اتنا ہی کھانا ہے جو بچوں کو کافی ہو تو انھوں نے کہا کہ کھانا تیار کر اور چراغ جلا اور بچوں کو جب وہ کھانا مانگیں ،سلا دے۔ پس اس نے کھانا پکایا ، چراغ جلایا اور بچوں کو سلا دیا پھر اس طرح اٹھی گویا کہ وہ چراغ درست کرنے لگی ہو۔ پھر اسے بجھا دیا اور اس سے یوں ظاہر کیا کہ جیسے وہ دونوں کھار ہے ہوں۔ ان دونوں نے وہ رات بھوکے ہی گزاری پھر جب صبح ہوئی تو وہ انصار رسول اللہﷺ کے پاس گیا تو آپﷺ نے فرمایا :'' اللہ تعالیٰ رات کو تم دونوں کے کام پر ہنس دیا یا خوش ہو ا۔ '' پھر اللہ نے یہ آیت نازل کی۔ :
''وہ دوسروں (کی حاجت) کو خود (اپنی حاجت) پر ترجیح دیتے ہیں گو خود کو کتنی ہی سخت حاجت ہو (بات یہ ہے) کہ جو بھی اپنے نفس کے بخل سے بچایا گیا وہ کامیاب (اور با مراد) ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ نبیﷺ کا فرمانا:'' ان (انصار) کی اچھائی ، نیکی کو قبول کرو اور ان کی بُرائی سے درگزر کرو۔
(۱۵۶۵)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر اور سیدنا عباسؓ انصار کی ایک مجلس پر سے گزرے اور وہ(مجلس والے) لو گ رو رہے تھے۔ (سیدنا ابو بکر یا عباسؓ) نے پوچھا کہ تم لوگ کیوں رو رہے ہو؟انھوں نے کہا کہ ہمیں نبیﷺ کا اپنے (ہمارے) ساتھ بیٹھنا یاد آیا (اس وقت نبیﷺ مرض الموت میں مبتلا تھے) پس وہ نبیﷺ کے پاس آئے اور آپﷺ سے (انصار کا حال) بیان کیا تو نبیﷺ باہر نکلے اور اس وقت آپﷺ نے سر پر چادر کا حاشیہ باندھا ہوا تھا پھر منبر پر چڑھے اور اس دن کے بعد (منبر پر) نہیں چڑھ سکے (یعنی آپﷺ کی وفات ہو گئی) پھر اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی پھر فرمایا :'' میں تمہیں انصار (سے اچھا سلوک کرنے) کے بارے میں وصیت کرتا ہوں ، بے شک وہ میرے جان وجگر ہیں ، ان پر جو (میرا) حق تھا وہ ادا کر چکے ، اب ان کا حق (جنت کا ملنا) باقی ہے پس ان کی نیکی (اچھائی) کو قبول کر نا اور ان کی برائی سے درگزر کرنا۔ ''

(۱۵۶۶)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ اپنے دونوں کندھوں کو چادر سے ڈھانپے ہوئے باہر نکلے اور اپنے سر کو ایک چکنے کپڑے کی پٹی سے باندھے ہوئے تھے ، یہاں تک کہ آپﷺ منبر پر بیٹھے ، اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا ء کی پھر فرمایا :'' اے لوگو ! بے شک (دوسرے) لوگ بہت زیادہ تعداد میں ہو جائیں گے اور انصار کم ہوتے جائیں گے ، یہاں تک کہ کھانے میں نمک کے برابر رہ جائیں گے پھر تم میں سے جس کسی کو ایسی حکومت ملے کہ وہ نفع یا نقصان پہنچاسکے تو اسے چاہیے کہ وہ ان کی نیکی، اچھائی کو قبول کرے اور برائی سے درگز ر کرے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ سیدنا سعد بن معاذؓ کی فضیلت کا بیان۔
(۱۵۶۷)۔ سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ سے کو یہ فرماتے ہوئے سنا :'' سعد بن معاذ (رضی اللہ عنہ)کی موت سے اللہ تعالیٰ کا عرش کانپ اٹھا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ سید نا ابی بن کعبؓ کی فضیلت کا بیان۔
(۱۵۶۸)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے سیدنا ابیؓ سے فرمایا :'' اللہ نے مجھے حکم دی ہے کہ میں تمہیں سورۃ '' اہل کتاب کے کافر اور مشرک لوگ ، جب تک ان کے پاس ظاہر دلیل نہ آ جائے باز رہنے والے نہیں تھے۔۔۔ ''(البینّۃ)پڑھ کر سناؤں۔ سیدنا ابیؓ سے کہا کہ کیا اللہ نے میرا نام لے کر فرمایا ؟ آپﷺ نے فرمایا ہاں تو سیدنا ابی ّؓ رو پڑے۔
 
Top