• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : دو مینڈھوں کی قربانی جو سفید و سیاہ سینگوں والے ہوں اور اپنے ہاتھ سے ذبح کرنے اور بسم اللہ اور اللہ اکبر کہنے میں استحباب کا بیان۔
1256: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے دو مینڈھوں کی قربانی کی جو سفید اور سیاہ، سینگ دار تھے۔ میں نے آپﷺ کو اپنے دستِ مبارک سے ذبح کرتے ہوئے دیکھا اور یہ کہ (ذبح کے وقت) آپﷺ اپنا پاؤں ان کی گردن پر رکھے ہوئے تھے۔ اور یہ کہ آپﷺ نے (ذبح کے وقت) بسم اللہ اللہ اکبر کہا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نبیﷺ کا اپنی طرف سے اور اپنی آل اور اپنی امت کی طرف سے قربانی ذبح کرنا۔
1257: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک سینگوں والا مینڈھا لانے کا حکم دیا جو سیاہی میں چلتا ہو، سیاہی میں بیٹھتا ہو اور سیاہی میں دیکھتا ہو (یعنی پاؤں، پیٹ اور آنکھیں سیاہ ہوں)۔ پھر ایک ایسا مینڈھا قربانی کے لئے لایا گیا تو آپﷺ نے فرمایا کہ اے عائشہ! چھری لا۔ پھر فرمایا کہ اس کو پتھر سے تیز کر لے۔ میں نے تیز کر دی۔ پھر آپﷺ نے چھری لی، مینڈھے کو پکڑا، اس کو لٹایا، پھر ذبح کرتے وقت فرمایا کہ بسم اللہ، اے اللہ! محمدﷺ کی طرف سے اور محمدﷺ کی آل کی طرف سے اور محمدﷺ کی امت کی طرف سے اس کو قبول کر، پھر اس کی قربانی کی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : قربانی کا گوشت تین دن کے بعد کھانے کی ممانعت۔
1258: ابو عبید مولیٰ ابن ازہر سے روایت ہے کہ انہوں نے عید کی نماز سیدنا عمرؓ کے ساتھ پڑھی۔ کہتے ہیں کہ پھر میں نے علیؓ بن ابی طالب کے ساتھ نمازِ (عید) پڑھی، انہوں نے خطبہ سے پہلے نماز پڑھائی۔ پھر لوگوں کو خطبہ سنایا اور کہا کہ رسول اللہﷺ نے قربانیوں کا گوشت تین دن سے زیادہ کھانے سے منع فرمایا ہے تو (تین دن کے بعد) مت کھاؤ (بلکہ تین دن تک کھاؤ اور خیرات بھی کرو)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : تین دن کے بعد قربانی کا گوشت (کھانے ) کی اجازت اور ذخیرہ کرنے ، سفر میں لے جانے اور صدقہ کرنے کے بیان میں۔
1259: عبد اللہ بن ابو بکر سیدنا عبد اللہ بن واقدؓ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے قربانیوں کا گوشت تین دن کے بعد کھانے سے منع فرمایا ہے۔ عبد اللہ بن ابو بکر کہتے ہیں کہ میں نے یہ عمرہ سے بیان کیا تو انہوں نے کہا کہ عبد اللہ نے سچ کہا، میں نے اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے سنا وہ کہتی تھیں کہ رسول اللہﷺ کے عہد میں دیہات کے چند لوگ عید الاضحیٰ میں شریک ہونے کو آئے (اور وہ محتاج لوگ تھے ) تو آپﷺ نے فرمایا کہ قربانی کا گوشت تین دن کے موافق رکھ لو اور باقی خیرات کر دو (تاکہ یہ محتاج بھوکے نہ رہیں اور ان کو بھی کھانے کو گوشت ملے )۔ اس کے بعد لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ! لوگ اپنی قربانیوں سے مشکیں بناتے تھے (ان کی کھالوں کی) اور ان میں چربی پگھلاتے تھے رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اب کیا ہوا؟ لوگوں نے عرض کیا کہ آپﷺ نے قربانیوں کا گوشت تین دن کے بعد کھانے سے منع فرمایا ہے (اور اس سے نکلا کہ قربانی کا کوئی جزو تین دن سے زیادہ نہ رکھنا چاہئیے )، آپﷺ نے فرمایا کہ میں نے تمہیں ان محتاجوں کی وجہ سے منع کیا تھا جو اس وقت آ گئے تھے اب کھاؤ اور رکھ چھوڑو اور صدقہ دو۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : "فرع" اور "عتیرہ" کے بیان میں۔
1260: سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: نہ فرع جائز ہے اور نہ عتیرہ (جائز ہے )۔ ابن رافع نے اپنی روایت میں اتنا زیادہ کیا ہے کہ فرع اونٹنی کا پہلا بچہ ہے جس کو مشرک ذبح کیا کرتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : اس کے متعلق جو غیر اللہ کے نام پر ذبح کرے۔
1261: ابو الطفیل عامر بن واثلہ کہتے ہیں کہ میں سیدنا علیؓ کے پاس بیٹھا تھا کہ اتنے میں ایک شخص آیا اور کہنے لگا کہ رسول اللہﷺ آپ کو چھپا کر کیا بتلاتے تھے ؟ یہ سن کر سیدنا علیؓ غصہ ہوئے اور کہنے لگے کہ نبیﷺ نے مجھے کوئی ایسی چیز نہیں بتلائی جو اور لوگوں سے چھپائی ہو مگر آپﷺ نے مجھ سے چار باتیں فرمائیں۔ وہ شخص بولا کہ اے امیر المؤمنین! وہ کیا ہیں؟ سیدنا علیؓ نے کہا کہ نبیﷺ نے فرمایا: 1۔ اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت کرے جو اپنے باپ پر لعنت کرے۔ 2۔ اللہ تعالیٰ اس پر لعنت کرے جو اللہ کے سوا اور کسی کے لئے ذبح کرے۔ 3۔ اللہ تعالیٰ اس پر لعنت کرے جو کسی بدعتی کو جگہ دے۔ 4۔ اور اللہ تعالیٰ اس پر لعنت کرے جو زمین کے نشان کو بدل دے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
کتاب: (پانی، شراب وغیرہ) پینے کے مسائل

باب : شراب کی حرمت۔
1262: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ہر نشہ لانے والی چیز خمر (شراب) ہے اور ہر خمر (شراب) حرام ہے۔

1263: علی بن ابی طالبؓ کہتے ہیں کہ مجھے بدر کے دن مالِ غنیمت میں ایک اونٹنی ملی اور اسی دن ایک اونٹنی رسول اللہﷺ نے مجھے خمس میں سے اور دی۔ پھر جب میں نے چاہا کہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے شادی کروں جو کہ رسول اللہﷺ کی صاحبزادی تھیں تو میں نے بنی قینقاع کے ایک سنار سے وعدہ کیا کہ وہ میرے ساتھ چلے اور ہم دونوں مل کر اذخر لائیں اور سناروں کے ہاتھ بیچیں اور اس سے میں اپنی شادی کا ولیمہ کروں۔ میں اپنی دونوں اونٹنیوں کا سامان پالان، رکابیں اور رسیاں وغیرہ اکٹھا کر رہا تھا اور وہ دونوں اونٹنیاں ایک انصاری کی کوٹھری کے بازو میں بیٹھی تھیں۔ جس وقت میں یہ سامان جو اکٹھا کر رہا تھا اکٹھا کر کے لوٹا تو کیا دیکھتا ہوں کہ دونوں اونٹنیوں کے کوہان کٹے ہوئے ہیں، ان کی کوکھیں پھٹی ہوئی ہیں اور ان کے جگر نکال لئے گئے۔ مجھ سے یہ دیکھ کر نہ رہا گیا اور میری آنکھیں تھم نہ سکیں (یعنی میں رونے لگا یہ رونا دنیا کے طمع سے نہ تھا بلکہ سیدہ فاطمہ زہراء اور رسول اللہﷺ کے حق میں جو تقصیر ہوئی، اس خیال سے تھا) میں نے پوچھا کہ یہ کس نے کیا؟ لوگوں نے کہا کہ حمزہؓ بن عبدالمطلب نے اور وہ اس گھر میں انصار کی ایک جماعت کے ساتھ ہیں جو شراب پی رہے ہیں، ان کے سامنے اور ان کے ساتھیوں کے سامنے ایک گانے والی نے گانا گایا تو گانے میں یہ کہا کہ اے حمزہ اٹھ ان موٹی اونٹنیوں کو اسی وقت لے۔ حمزہؓ تلوار لے کر اٹھے اور ان کے کوہان کاٹ لئے اور کوکھیں پھاڑ ڈالیں اور جگر (کلیجہ) نکال لیا۔سیدنا علیؓ نے کہا کہ یہ سن کر میں رسول اللہﷺ کے پاس گیا، وہاں زید بن حارثہؓ بیٹھے تھے۔ آپﷺ نے مجھے دیکھتے ہی میرے چہرے سے رنج و مصیبت کو پہچان لیا اور فرمایا کہ تجھ کو کیاہوا؟ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ! اللہ کی قسم! آج کا سا دن میں نے کبھی نہیں دیکھا۔ حمزہؓ نے میری دونوں اونٹنیوں پر ظلم کیا، ان کے کوہان کاٹ لئے ، کوکھیں پھاڑ ڈالیں اور وہ اس گھر میں چند شرابیوں کے ساتھ ہیں۔ یہ سن کر رسول اللہﷺ نے اپنی چادر منگوا کر اوڑھی اور پھر پیدل چلے ، میں اور زید بن حارثہ دونوں آپﷺ کے پیچھے تھے ، یہاں تک کہ آپﷺ اس دروازے پر آئے جہاں حمزہؓ تھے اور اندر آنے کی اجازت مانگی۔ لوگوں نے اجازت دی۔ دیکھا تو وہ شراب پئے ہوئے تھے۔ رسول اللہﷺ نے سیدنا حمزہؓ کو اس کام پر ملامت شروع کی اور سیدنا حمزہ کی آنکھیں(نشے کی وجہ سے ) سرخ تھیں انہوں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا، پھر آپؐ کے گھٹنوں کو دیکھا، پھر نگاہ بلند کی تو ناف کو دیکھا۔ پھر نگاہ بلند کی تو منہ کو دیکھا اور (نشے میں دھت ہونے کی وجہ سے ) کہا کہ تم تو میرے باپ دادوں کے غلام ہو۔ تب رسول اللہﷺ نے پہچانا کہ وہ نشہ میں مست ہیں تو آپﷺ الٹے پاؤں پھرے اور باہر نکلے۔ ہم بھی آپﷺ کے ساتھ نکلے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : ہر نشہ دار چیز حرام ہے۔
1264: سیدنا جابرؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص جیشان سے آیا (اور جیشان یمن میں۔ ایک شہر کا نام ہے ) اس نے یمن کی اس شراب کے بارے میں پوچھا جو اس کے ملک میں پی جاتی تھی اور وہ مکئی سے بنائی جاتی تھی اور اس کو مزر کہتے تھے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اس میں نشہ ہے ؟ اس نے کہا ہاں۔ آپﷺ نے فرمایا کہ جو چیز نشہ کرے وہ حرام ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے کہ جو نشہ پئے اس کو (آخرت میں) طینۃالخبال پلائے گا۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ! طینۃالخبال کیا ہے ؟ آپﷺ نے فرمایا کہ یہ جہنمیوں کا پسینہ ہے یا جسم سے نکلنے والا خون اور پیپ۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جو شراب نشہ دار ہو وہ حرام ہے۔
1265: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ سے بتع (ایک قسم کی) شراب کے بارے میں پوچھا گیا تو رسول اللہﷺ نے فرمایا: ہر وہ شراب جس میں نشہ ہو، وہ حرام ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جس نے دنیا میں شراب پی، وہ آخرت میں نہیں پی سکے گا مگر یہ کہ توبہ کر لے۔
1266: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص دنیا میں شراب پئے ، وہ آخرت میں نہ پئے گا مگر جب وہ توبہ کر لے۔
 
Top