• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : عیدین کی نماز خطبہ سے پہلے پڑھنے کا بیان۔
428: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ میں نمازِ فطر کے لئے رسول اللہﷺ کے ساتھ اور سیدنا ابو بکر و عمر و عثمانؓ سب کے ساتھ گیا تو ان سب بزرگوں کا قاعدہ تھا کہ نماز خطبہ سے پہلے پڑھتے تھے اور اس کے بعد خطبہ پڑھتے تھے۔ پھر کہا آج بھی گویا میں وہ منظر دیکھ رہا ہوں کہ نبیﷺ آئے ، لوگوں کو اپنے ہاتھ سے بیٹھنے کا اشارہ کیا، پھر ان کی صفیں چیرتے ہوئے آپﷺ عورتوں کے پاس آئے اور آپﷺ کے ساتھ سیدنا بلالؓ بھی تھے اور آپﷺ نے یہ آیت پڑھی ﴿یَا اَیُّھَا النبیُّ اِذَا جَاءَ کَ المُؤْمِنَاتُ یُبَایِعُنَکَ ...﴾ (الممتحنہ:۱۲) یہاں تک کہ آپﷺ اس سے فارغ ہوئے۔ پھر فرمایا کہ تم نے ان سب کا اقرار کیا؟ ان میں سے ایک عورت نے کہا کہ ہاں اے اللہ کے نبیﷺ! راوی نے کہا کہ معلوم نہیں وہ کون تھی۔ آپﷺ نے فرمایا کہ صدقہ کرو۔ تب سیدنا بلالؓ نے اپنا کپڑا پھیلایا اور کہا کہ لاؤ میرے ماں باپ تم پر فدا ہوں۔ اور وہ سب چھلے اور انگوٹھیاں اتار اتار کر سیدنا بلالؓ کے کپڑے میں ڈالنے لگیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نماز عیدین میں کیا پڑھا جائے ؟
429: عبید اللہ بن عبد اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطابؓ نے سیدنا ابو واقد لیثیؓ سے پوچھا کہ رسول اللہﷺ اضحی اور فطر میں کیا پڑھتے تھے ؟ انہوں نے کہا کہ آپﷺ ان میں ﴿ق ٓ والقُرْآنِ المَجِید﴾ اور ﴿اِقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وانْشَقَّ القَمَرَ﴾ پڑھا کرتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : عیدگاہ میں عید سے پہلے اور بعد کوئی نماز نہیں پڑھنی چاہیئے۔
430: سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ عید الا ضحی یا عید الفطر میں نکلے اور دو رکعت پڑھی کہ نہ اس سے پہلے نماز پڑھی اور نہ بعد میں پھر عورتوں کے پاس گئے اور آپﷺ کے ساتھ سیدنا بلالؓ تھے پھر عورتوں کو صدقہ کا حکم کیا پھر کوئی تو اپنے چھلے نکالنے لگی اور کوئی لونگوں کے ہار جو ان کے گلوں میں تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : عورتوں کا عیدین کے لئے نکلنا۔
431: سیدہ اُمّ عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہمیں رسول اللہﷺ نے حکم کیا کہ ہم عید الفطر اور عید الضحیٰ میں اپنی کنواری، جوان لڑکیوں، حیض والیوں اور پردہ والیوں کو لے جائیں۔ پس حیض والیاں نماز کی جگہ سے الگ رہیں اور اس کارِ نیک اور مسلمانوں کی دعا میں شامل ہوں میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسولﷺ! ہم میں سے کسی کے پاس چادر نہیں ہوتی؟ تو آپﷺ نے فرمایا کہ اس کی بہن اسے اپنی چادر اڑھا دے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033

باب : بچیاں عید میں کیا کہیں؟

432: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ میرے تشریف فرما ہوئے اور میرے پاس دو (نابالغ) لڑکیاں بعاث کی لڑائی کے گیت گا رہی تھیں تو آپﷺ بچھونے پر لیٹ گئے اور اپنا منہ ان کی طرف سے پھیر لیا۔ پھر سیدنا ابو بکرؓ آئے اور مجھے جھڑکا کہ شیطان کی تان رسول اللہﷺ کے پاس؟ اور رسول اللہﷺ نے ان کی طرف دیکھا اور فرمایا کہ ان کو چھوڑ دو (یعنی گانے دو) پھر جب وہ غافل ہو گئے تو میں نے ان دونوں کو اشارہ کیا تو وہ نکل گئیں۔ وہ عید کا دن تھا اور سودانی (حبشی) ڈھالوں اور نیزوں سے کھیلتے تھے ، سو مجھے یاد نہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے خواہش کی تھی یا انہوں نے خود فرمایا کہ کیا تم اسے دیکھنا چاہتی ہو؟ میں نے کہا کہ ہاں۔ پھر آپﷺ نے مجھے اپنے پیچھے کھڑا کر لیا اور میرا رخسار آپﷺ کے رخسار پر تھا، اور آپﷺ فرماتے تھے کہ اے اولادِ ارفدہ! تم اپنے کھیل میں مشغول رہو۔ یہاں تک کہ جب میں تھک گئی تو آپﷺ نے فرمایا کہ بس؟ میں نے عرض کیا کہ ہاں۔ آپﷺ نے فرمایا اچھا جاؤ۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
کتاب: مسافر کی نماز

باب : امن کی حالت میں بھی مسافر کی نماز میں قصر ہے۔
433: سیدنا یعلی بن امیہؓ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمر بن خطابؓ سے کہا کہ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے کہ "کچھ گناہ نہیں اگر تم قصر کرو نماز میں اگر تمہیں خوف ہو کہ کافر لوگ تمہیں ستائیں گے " (النساء: ۱۰۱) اور اب تو لوگ امن میں ہو گئے (یعنی اب قصر جائز ہے یا نہیں؟) تو انہوں نے کہا کہ مجھے بھی یہی تعجب ہوا، جیسے تمہیں تعجب ہوا تو میں نے رسول اللہﷺ سے اس بات کو پوچھا۔ آپﷺ نے فرمایا کہ یہ اللہ نے تمہیں صدقہ دیا ہے تو اس کا صدقہ قبول کرو (یعنی بغیر خوف کے بھی سفر میں قصر کرو)۔

434: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے نبیﷺ کی زبان پر حضر میں چار رکعتیں مقرر کیں اور سفر میں دو اور خوف میں ایک رکعت۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : کتنے سفر میں قصر کی جا سکتی ہے ؟
435: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کے ساتھ مدینہ میں ظہر کی چار رکعتیں پڑھیں اور میں نے رسول اللہﷺ کے ساتھ ہی ذوالحلیفہ میں عصر کی دو رکعتیں پڑھیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : حج میں نماز کا قصر کرنا۔
436: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ مدینہ سے مکہ کو نکلے اور آپﷺ دو دو رکعت پڑھتے رہے یہاں تک کہ واپس لوٹے۔ میں نے پوچھا کہ مکہ میں کتنے دن قیام کیا؟ انہوں نے کہا کہ دس روز۔ ایک دوسری روایت میں ہے کہ ہم مدینہ سے حج کے لئے (مکہ کو) نکلے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : منیٰ میں نماز کا قصر کرنا۔
437: سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے منیٰ میں مسافر کی نماز پڑھی اور سیدنا ابو بکرؓ و سیدنا عمرؓ نے بھی اور سیدنا عثمانؓ نے بھی آٹھ برس تک (یا کہا کہ چھ برس تک) مسافر کی نماز ہی پڑھی۔ حفص (یعنی ابن عاصم) نے کہا کہ سیدنا ابن عمرؓ منیٰ میں دو رکعتیں پڑھتے اور اپنے بچھونے پر آ جاتے تو میں نے کہا کہ اے میرے چچا! کاش آپ فرض کے بعد دو رکعت اور پڑھتے ؟ (یعنی سنت) تو انہوں نے کہا کہ اگر مجھے ایسا کرنا ہوتا تو میں اپنے فرض پورے کرتا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : سفر میں دو نمازیں اکٹھی پڑھنا۔
438: سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ جب نبیﷺ کو سفر میں جلدی ہوتی تو ظہر میں اتنی دیر کرتے کہ عصر کا اوّل وقت آ جاتا، پھر دونوں کو جمع کرتے۔ اور مغرب میں دیر کرتے یہاں تک کہ جب شفق ڈوب جاتی تو اس کو عشاء کے ساتھ جمع کرتے۔
 
Top