• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : حج قران کرنے والے کو حج اور عمرہ (دونوں) کے لئے ایک ہی طواف کافی ہے۔
745: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ (مقامِ) سرف میں حائضہ ہو گئیں اور عرفہ میں پاک ہوئیں (یعنی وقوف کے لئے غسل کیا) اور رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تمہیں صفا اور مروہ کا طواف، حج اور عمرہ دونوں کے لئے کافی ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : حج اور عمرہ کا احرام باندھنے والا احرام کب کھولے گا؟۔
746: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ہم ٍحجۃ الوداع کے سال رسول اللہﷺ کے ساتھ (مدینہ سے ) نکلے۔ ہم میں سے کچھ لوگوں نے صرف عمرے کا احرام باندھا، کچھ نے حج اور عمرہ دونوں کا احرام باندھا اور کچھ نے صرف حج کا احرام باندھا تھا۔ اور خود رسول اللہﷺ نے صرف حج کا احرام باندھا تھا۔ (چنانچہ) جس نے صرف عمرہ کا احرام باندھا تھا وہ تو (طواف کرتے ہی) حلال ہو گیا لیکن جس نے حج کا یا حج اور عمرہ (دونوں) کا احرام باندھا تھا وہ یوم النحر (قربانی کے دن) تک حلال نہیں ہوئے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : یوم النفر (بارھویں ذوالحجہ) کو وادی محصب میں اترنا اور اس میں نماز ادا کرنا۔
747: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ اور سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما ابطح میں اترا کرتے تھے۔

748: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ابطح (محصب) میں اترنا کوئی سنت (مؤکدہ) نہیں اور رسول اللہﷺ تو صرف اس لئے وہاں اترے تھے کہ وہاں سے نکلنا اسان تھا جب آپﷺ (منیٰ سے مکہ کی طرف) نکلے۔

749: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ ہم منیٰ میں تھے رسول اللہﷺ نے ہم سے فرمایا: کل ہم خیف بنی کنانہ میں اترنے والے ہیں، جہاں کافروں نے کفر پر قسم کھائی تھی۔ اور یہ کہ قریش اور بنی کنانہ نے قسم کھائی کہ بنی ہاشم اور بنی عبد المطلب سے (یعنی ان کے قبیلوں سے ) اس وقت تک نکاح نہ کریں گے ، نہ خرید و فروخت کریں جب تک یہ رسول اللہﷺ کو اُن کے سپرد نہ کر دیں اور مراد خیف بنی کنانہ سے محصب ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : زمزم پلانے والوں کے لئے منیٰ کی راتوں میں مکہ میں رہنے کی اجازت کا بیان۔
750: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ سیدنا عباس بن عبدالمطلبؓ نے رسول اللہﷺ سے اجازت مانگی کہ منیٰ کی راتوں میں مکہ میں رہیں اس لئے کہ ان کو زمزم پلانے کی خدمت تھی، تو آپﷺ نے انہیں اجازت دے دی۔

751: بکر بن عبد اللہ مزنی کہتے ہیں کہ میں سیدنا ابن عباسؓ کے پاس کعبہ کے نزدیک بیٹھا ہوا تھا کہ ایک گاؤں کا آدمی آیا اور اس نے کہا کہ کیا سبب ہے کہ میں تمہارے چچا کی اولاد کو دیکھتا ہوں کہ وہ شہد کا شربت اور دودھ پلاتے ہیں اور تم کھجور کا شربت پلاتے ہو، تم نے محتاجی کے سبب سے اسے اختیار کیا ہے یا بخیلی کی وجہ سے ؟ تو سیدنا ابن عباسؓ نے کہا کہ الحمدللہ! نہ ہمیں محتاجی ہے نہ بخیلی۔ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ نبیﷺ اپنی اونٹنی پر تشریف لائے اور ان کے پیچھے اسامہؓ تھے۔ اور آپﷺ نے پانی مانگا تو ہم ایک پیالہ میں کھجور کا شربت لائے۔ اور آپﷺ نے پیا اور اس میں سے جو بچا وہ سیدنا اسامہؓ کو پلایا اور آپﷺ نے فرمایا کہ تم نے خوب اچھا کام کیا اور ایسا ہی کیا کرو۔ پس جس کا حکم رسول اللہﷺ دے چکے ہیں ہم اس کو بدلنا نہیں چاہتے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : حج اور عمرہ مکمل کرنے کے بعد "مہاجر" کا مکہ میں رہنا۔
752: عبدالرحمن بن حمید کہتے ہیں کہ میں نے عمر بن عبدالعزیز سے سنا وہ اپنی مجلس میں بیٹھے ہوئے لوگوں سے کہہ رہے تھے کہ تم نے مکہ میں رہائش کے بارے میں کیا سنا ہے ؟ تو سائب بن یزید نے کہا کہ میں نے علاءؓ (یا کہا کہ علاء بن حضرمی ص) سے سنا ہے وہ کہتے تھے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: مہاجر حج کے مناسک ادا کرنے کے بعد تین روز تک مکہ میں ٹھہرے (مراد یہ تھی کہ اس سے زیادہ نہ رہے )۔ﷺ مکہ سے ہجرت کرنے والوں کے لئے ہجرت کرنے کے بعد مکہ میں اقامت کرنا یا مکہ کو وطن بنانا ممنوع کر دیا گیا تھا۔ البتہ حج اور عمرہ کے بعد تین دن کی اجازت اس حدیث میں ہے [۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : طوافِ وداع کرنے سے پہلے کوئی (واپس) نہ چلے۔
753: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ لوگ ادھر اُدھر چل پھر رہے تھے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ کوئی شخص کوچ نہ کرے جب تک کہ چلتے وقت بیت اللہ کا طواف نہ کر لے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : طوافِ وداع سے پہلے جو عورت حیض والی ہو گئی۔
754: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اُمّ المؤمنین صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا طواف افاضہ کے بعد حیض سے ہو گئیں۔ تو میں نے اس کا تذکرہ رسول اللہﷺ سے کیا۔ آپﷺ نے فرمایا کہ کیا وہ (اُمّ المؤمنین صفیہ رضی اللہ عنہا) ہمیں مکہ میں روک دے گی؟ اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ اے اللہ کے رسولﷺ! انہوں نے طواف افاضہ کر لیا تھا پھر بعد میں حیض سے ہوئیں ہیں تو نبیﷺ نے فرمایا کہ پھر وہ (ہمارے ساتھ) واپس چلے۔

755: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ لوگوں کو حکم کیا گیا ہے کہ آخر میں بیت اللہ کے پاس سے ہو کر (یعنی طواف کر کے ) جائیں اور حائضہ پر تخفیف ہو گئی (یعنی طوافِ وداع کے لئے )۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : حج کے مہینوں میں عمرہ کے مباح ہونے کا بیان۔
756: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ لوگ جاہلیت میں (یعنی اسلام سے پہلے ) حج کے دنوں میں عمرہ کرنے کو زمین پر سب سے بڑا گناہ جانتے تھے اور محرم کے مہینہ کو صفر کر دیا کرتے تھے۔اس لئے کہ تین مہینے مسلسل ماہِ حرام آتے ہیں جو ذیقعدہ، ذی الحجہ اور محرم ہیں، تو وہ گھبرا جاتے اور لوٹ مار نہ کر سکتے کیونکہ مشرکین مکہ بھی حرمت والے مہینوں کا احترام کرتے تھے۔ (افسوس کی بات یہ ہے کہ آج مسلمانوں کو یہ بھی علم نہیں کہ حرمت والے مہینے کون کونسے ہیں، ان کا احترام تو دور کی بات ہے ) اس لئے یہ شرارت نکالی کہ محرم کی جگہ صفر کو لکھ دیا اور خوب لوٹ مار کی اور جب صفر کا مہینہ آیا تو محرم کی طرح اس کا ادب کیا اور یہی نسی تھی جس کو قرآن میں اللہ تعالیٰ مشرکوں کی عادت فرماتا ہے [ کہتے تھے کہ جب اونٹوں کی پیٹھیں اچھی ہو جائیں، (یعنی جو حج کے سفر کے سبب سے لگ گئی ہیں اور زخمی ہو گئی ہیں) اور راستوں سے حاجیوں کے اونٹوں کے نشان قدم مٹ جائیں اور صفر کا مہینہ تمام ہو جائے تب عمرہ کرنے والے کو عمرہ جائز ہے۔ پھر جب رسول اللہﷺ اور آپﷺ کے صحابہؓ چوتھی ذی الحجہ کو احرام باندھے ہوئے مکہ میں داخل ہوئے تو آپﷺ نے ان کو حکم فرمایا کہ اس حج کے احرام کو عمرہ بنا لیں (جیسے ابن قیم وغیرہ کا مذہب ہے ) پس لوگوں کو یہ بڑی انوکھی بات لگی اور انہوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسولﷺ ! ہم کیسے حلال ہوں؟ (یعنی پورے یا ادھورے کہ بعض چیز سے بچتے رہیں) تو آپﷺ نے فرمایا کہ پورے حلال ہو (یعنی کسی چیز سے پرہیز کی ضرورت نہیں)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : ماہ رمضان میں عمرہ کرنے کی فضیلت۔
757: سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے انصار میں سے ایک عورت سے ، جس کو اُمّ سنان کہا جاتا تھا، فرمایا کہ تم ہمارے ساتھ حج کو کیوں نہیں چلتی؟ تو اس نے کہا کہ ہمارے شوہر کے پاس دو ہی اونٹ تھے ایک پر وہ اور ان کا لڑکا حج کو گیا ہے اور دوسرے پر ہمارا غلام پانی لاتا ہے تو آپﷺ نے فرمایا کہ رمضان میں عمرہ حج کے برابر ہے (یا فرمایا کہ ہمارے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے )۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نبیﷺ نے کتنے حج کئے ؟
758: ابو اسحاق کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا زید بن ارقمؓ سے پوچھا کہ تم رسول اللہﷺ کے ساتھ کتنے غزوات میں شریک رہے ؟انہوں نے کہا کہ سترہ غزوات میں۔ اور انہوں نے مجھ سے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے انیس غزوات کئے اور ہجرت کے بعد ایک حج کیا جسے ٍحجۃ الوداع کہتے ہیں۔ (راوی حدیث) ابو اسحاق نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے دوسرا حج مکہ میں(ہجرت سے پہلے ) کیا تھا۔
 
Top