• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جمرہ عقبہ کی رمی تک حاجی کا تلبیہ کہنا۔
721: سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے سیدنا فضل (بن عباس)ؓ کو مزدلفہ سے اپنے پیچھے اونٹنی پر بٹھا لیا تھا۔ (راوی نے ) کہا کہ مجھے سیدنا ابن عباسؓ نے خبر دی اور انہیں سیدنا فضلؓ نے کہ نبیﷺ جمرہ عقبہ کی رمی تک لبیک پکارتے رہے۔

722: عبدالرحمن بن یزید سے روایت ہے کہ سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ جب مزدلفہ سے لوٹے تو لبیک پکاری، تو لوگوں نے کہا کہ شاید یہ گاؤں کا کوئی آدمی ہے ؟ (یعنی جو اب لبیک پکارتا ہے ) تو سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ نے کہا، کیا لوگ بھول گئے (یعنی سنتِ رسول اللہﷺ ) یا گمراہ ہو گئے ؟ میں نے خود ان سے سنا ہے جن پر سورۃ بقرہ نازل ہوئی (یعنی رسول اللہﷺ سے ) کہ وہ اس جگہ میں لبیک پکارتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : بطن الوادی سے جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارنے اور ہر کنکری کے ساتھ تکبیر کہنے کا بیان۔
723: اعمش سے روایت ہے کہتے ہیں کہ میں نے حجاج بن یوسف سے خطبہ میں کہتے ہوئے سنا: قرآن شریف کی وہی ترتیب رکھو کہ جو جبریلؑ نے رکھی ہے۔ وہ سورت پہلے ہو جس میں بقرہ کا ذکر ہے پھر وہ سورت جس میں نساء کا ذکر ہے۔ پھر وہ سورت جس میں آل عمران کا ذکر ہے۔ اعمش نے کہا کہ پھر میں ابراہیم سے ملا تو ان کو اس بات کی خبر دی تو انہوں نے اس کو برا بھلا کہا اور پھر کہا کہ مجھ سے عبدالرحمن بن یزید نے روایت کی کہ وہ سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ کے ساتھ تھے اور وہ جمرہ عقبہ پر آئے اور بطن الوادی میں، جمرہ کو سامنے رکھتے ہوئے کھڑے ہوئے اور اس کو سات کنکریاں نالہ کے پیچھے سے ماریں اور ہر کنکری پر اللہ اکبر کہتے تھے۔ (راوی نے ) کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ اے ابو عبدالرحمن! (یہ کنیت ہے سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ کی) لوگ تو اوپر سے کھڑے ہو کر کنکریاں مارتے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ اس معبود کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ، یہ جگہ اس کی ہے جس پر سورۂ بقرہ اتری ہے (یعنی رسول اللہﷺ نے یہیں سے کنکریاں ماری تھیں)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : قربانی کے دن سواری پر سوار ہو کر جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارنا۔
724: سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کو دیکھا کہ وہ جمرہ عقبہ کو قربانی کے دن اپنی اونٹنی پر سے کنکر مارتے تھے اور فرماتے تھے کہ مجھ سے اپنے حج کے مناسک سیکھ لو، اس لئے کہ میں نہیں جانتا کہ اس کے بعد حج کروں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جمرہ کے لئے کنکریوں کا حجم (یعنی کنکری کتنی بڑی ہو)؟
725: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کو دیکھا ہے کہ آپﷺ نے جمرہ کو وہ کنکریاں ماریں جو چٹکی سے پھینکی جاتی ہیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : رمی کا وقت۔
726: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے نحر کے دن چاشت کے وقت جمرہ کو کنکریاں ماریں اور بعد کے دنوں میں جب آفتاب ڈھل گیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جمروں کو کنکریاں مارنے کی تعداد طاق ہونی چاہیئے۔
727: سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ استنجا کے لئے ڈھیلے لینا طاق ہیں اور جمرہ کی کنکریاں طاق ہیں اور صفا اور مروہ کی سعی طاق ہے اور کعبہ کا طواف طاق ہے (یعنی آخری تینوں سات سات ہیں) اور ضرور ہے کہ جو استنجے کے لئے پتھر لے تو طاق لے (یعنی تین یا پانچ جس میں طہارت خوب ہو جائے۔ یعنی اگر طہارت چار میں ہو جائے تو بھی ایک اور لے تا کہ طاق ہو جائیں اور بعض بے وقوف فقہاء نے جو یہ لکھا ہے کہ ڈھیلے کے تئیں طہارت کے وقت تین بار ٹھونک لے کہ تسبیح سے باز رہے ، یہ بدعت، بے اصل اور لغو حرکت ہے اور طاق ڈھیلے لینا جمہور علماء کے نزدیک مستحب ہے )۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : حج میں نبیﷺ کا بال منڈوانا۔
728: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ٍحجۃ الوداع میں اپنا سر منڈوایا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : سر منڈوانے اور (بال) کتروانے کے بیان میں۔
729: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ "اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو بخش دے "۔ لوگوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسولﷺ! بال کتروانے والوں کو بھی؟ پھر فرمایا کہ "اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو بخش دے "۔ لوگوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسولﷺ! کتروانے والوں کو بھی (یعنی ان کی مغفرت کی بھی دعا کیجئے ) آپﷺ نے فرمایا کہ "اے اللہ! سر منڈوانے والوں کو بخش دے "۔ پھر لوگوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسولﷺ! کتروانے والوں کی (مغفرت کی بھی دعا کیجئے ) پھر آپﷺ نے فرمایا کہ کتروانے والوں کی (بھی مغفرت فرما)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : (پہلے ) کنکریاں مارنا، پھر قربانی کرنا ، پھر بال منڈوا لے اور بال منڈواتے وقت ابتداء داہنی طرف سے کرنا۔
730: سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے جمرہ عقبہ کی رمی کی پھر قربانی کے اونٹوں کے پاس آئے ، نحر کیا۔ اور حجام بیٹھا ہوا تھا، آپﷺ نے اپنے ہاتھ سے سر کی طرف اشارہ فرمایا۔ پس حجام نے داہنی طرف مونڈ دی تو آپﷺ نے وہ بال ان لوگوں میں تقسیم کر دیئے جو آپﷺ کے نزدیک تھے پھر فرمایا کہ اب دوسری جانب مونڈو! پس پوچھا کہ ابو طلحہؓ کہاں ہیں؟ پھر وہ بال ان کو عنایت فرمائے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جس نے قربانی سے پہلے بال منڈوا لئے یا کنکریاں مارنے سے پہلے قربانی کر لی ، اس کے متعلق۔
731: سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاصؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ اپنی اونٹنی پر سوار ہو کر کھڑے تھے اور لوگ آپﷺ سے مسائل پوچھنے لگے۔ پس ایک نے کہا کہ اے اللہ کے رسولﷺ ! میں نے نہ جانا کہ رمی نحر سے پہلے ضروری ہے اور میں نے رمی سے پہلے نحر کر لیا ہے تو آپﷺ نے فرمایا: کوئی حرج نہیں اب رمی کر لو اور دوسرے نے کہا کہ میں نے نہ جانا کہ قربانی سر منڈوانے سے پہلے کرنی چاہئیے اور میں نے قربانی سے پہلے سر منڈوا لیا ہے تو آپﷺ نے فرمایا کہ اب نحر کر لو اور کچھ حرج نہیں۔ (راوی) نے کہا کہ میں نے سنا کہ اس دن جس نے بھی آپﷺ سے کوئی ایسا کام کہ جسے انسان بھول جاتا ہے اور آگے پیچھے کر لیتا ہے ، اس کے متعلق پوچھا تو آپﷺ نے یہی فرمایا کہ اب کر لو اور کچھ حرج نہیں۔

732: سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاصؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا اور آپﷺ جمرہ عقبہ کے پاس کھڑے ہوئے تھے کہ شخص آپﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسولﷺ ! میں نے کنکریاں مارنے سے پہلے سر منڈوا لیا ہے تو آپﷺ نے فرمایا کہ اب کنکریاں مار لو اور کچھ حرج نہیں اور دوسرا شخص آیا اور عرض کیا کہ میں نے رمی سے پہلے ذبح کر لیا؟ تو آپﷺ نے فرمایا کہ اب رمی کر لو اور کچھ حرج نہیں۔ اور تیسرا شخص آیا اور عرض کیا کہ میں نے رمی سے پہلے بیت اللہ کا طوافِ افاضہ کر لیا؟ تو آپﷺ نے فرمایا کہ اب رمی کر لو اور کچھ حرج نہیں۔ راوی نے کہا کہ اس دن نبیﷺ سے جو چیز پوچھی گئی کہ آگے پیچھے ہو گئی ہے تو آپﷺ نے فرمایا کہ اب کر لو اور کچھ حرج نہیں ہے۔
 
Top