• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معصوم مسکراہٹیں

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
اختِ حنظلہ اپنے’’ چھوٹے ہونے‘‘ کی داستان کچھ یوں سناتی تھیں:۔
’’پہلے میں بہت بڑی ہوتی تھی۔۔اتنی بڑی ساری۔۔۔میری ایک چھوٹی بہن بھی ہوتی تھی (حالانکہ بہن بڑی تھی)
ایک دن میں اپنی بہن کو نہلانے کے لئے لے کر گئی ۔۔۔میں تولیہ لینے باہر آئی تو میری بہن گٹر میں گِر گئی اور میں اسی وقت چھوٹی سی ہوگئی۔۔۔):
 

عبداللہ حیدر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
1,017
پوائنٹ
120
السلام علیکم،
میں زینب کے لیے کھلونا ٹرین لے کر آیا تو پوچھنے لگی’’ بابا یہ وہی ٹرین ہے نا جو سٹیفن نے بنائی تھی ؟‘‘
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
محترم عز صاحب اپنی فیملی کے ساتھ کانفرنس سے واپس لوٹے تو اپنی امی کے پاس آ کر کہنے لگے۔
‘‘ماما! آپ کو پتا ہے دادا ابا نے تقریر میں کیا کہا تھا؟‘‘
’’بتاؤکیا کہا تھا؟‘‘
فورا جذبے میں آ کر فرمانے لگے’’دادا ابا کہہ رہے تھے’’اے لو گو۔۔۔۔۔۔۔۔! میری بات سنو!،جو لوگ نماز نہیں پڑھتے انہیں طلاق دے دو۔‘‘
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
فُلاں خوبصورت ہے ۔۔فُلاں ایسی شکل کا ہے ۔۔۔فُلاں ویسی شکل کا ہے ۔۔۔خواتین کی لا یعنی گفتگو۔۔گفتگو بلکہ دوسروں کا پوسٹ مارٹم ۔
کسی ایسے ہی بڑوں کی ’’ستائی‘‘ ایک بچی پُرشوق انداز میں فرمانے لگیں:
’’وہ جو فُلاں باجی ہیں ناں ،اتنی خوبصورت ہیں اتنی وائٹ ہیں کہ جھاڑوکو ہاتھ لگائیں تو جھاڑو ہی میلا ہو جائے‘‘):
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بابا جانی اوردادی امی کے طویل سفر سے واپسی کی اطلاع سن کر:
"جب بابا آئیں گے ناں۔۔تو میں انہیں جھاڑوں گا"
(کیا؟؟مطلب جھاڑ پلاؤں گا؟؟پریشانی سے سوچتے ہوئے)"کیوں؟"
"اس لیے کہ۔۔۔وہ مٹی مٹی جو ہو کر آئیں گے":)
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
شدید غصے میں آپی جان جس لقب سے نوازتی ہیں وہ ہے "پاگل عورت" اب چاہے وہاں عورت ناں بھی ہو لیکن ہوتی وہ پاگل عورت ہی ہے ۔۔۔کہنے والے کہتے ہیں کہ یہ سراسر مردوں کی تو ہین ہے کہ اسے ایک تو عورت کہا جائے اور اوپر سے پاگل بھی کیونکہ عورت تو ہوتی ہی پاگل ہے اسے کیا فرق پڑتا ہے۔۔۔:)
اور کام کا پوچھا جائے تو وہ ہوتا ہے "کھوتے کا سر"

عز کو کافی دیر سے نہلانے کی کوششیں جاری تھیں لیکن صاحب تھے کہ سن کے نہیں دے رہے تھے ۔کام سارے بکھرے پڑے تھے اور یہ ہیں کہ اِدھر گھوم ،اُدھر گھوم۔اُدھر آ ،اِدھر آ۔
تنگ آکر آپی نے کہا:
"عز ! نہا نہیں رہے نا ں تو میں تمھیں لے کر نہیں جاؤں گی۔"
"کہاں نہیں لے کر جائیں گی" ؟فورا ہی پوچھا گیا۔
"کھوتے کا سر"
اگلے ہی دن عز صاحب فرمائش کرنے لگے " ماما مجھے نہلا دیں " نہا دھو کر فارغ ہوئے اور تیار ہو کر "ماما اب مجھے لے کر جائیں ناں کھوتے کا سر"):
 

عبداللہ حیدر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
1,017
پوائنٹ
120
السلام علیکم،
زینب بہت ضد کر رہی تھی کہ مجھے موٹر سائیکل پر سعودیہ لے چلیں۔ میں نے کہا بیٹا وہاں تو ہوائی جہاز پر ہی جا سکتے ہیں کیونکہ اس میں بڑے بڑے پنکھے لگے ہوتے ہیں جن سے زور کی ہوا چلتی ہے اور جہاز اڑتا ہے۔ اس نے فورًا بائیک کے نیچے دو چار زوردار پھونکیں ماریں اور کہنے لگی میں نے بھی تیز ہوا چلا دی ہے اب موٹر سائیکل کو اڑا لیں اور چلیں۔ ابتسامہ
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
"جنت میں سب لوگ بہت پیارے پیارے، گورے سفید ہوں گے"پانچ سالہ عبداللہ کو کالارنگ اور سفید بال برے لگتے تھے۔
وہ سوچ میں پڑ گیا۔
" کیا سوچ رہے ہو؟"
"دادی اماں! میں سوچ رہا ہوں کہ ماذیہ(ہم جماعت) ابھی اتنی وائٹ ہےتوجنت میں اورکتنی وائٹ ہو گی؟"
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
ملائکہ کے سکول میں اس کاABC ٹیسٹ تھا ملائکہ نے اپنا ٹیسٹ مکمل کیا اور چپ کر کے بیٹھ گئی اس کے ساتھ بیٹھی ہوئی لڑکی نے اس سے کہا "ملائکہ مجھے بھی ٹیسٹ لکھ دو" ملائکہ نے فٹا ٖفٹ حامی بھر لی اور اس کا ٹیسٹ مکمل کر دیا
جب چھٹی ہوئی تو گھر آکر اپنی ماما کو بتایا "وہ لڑکی مجھے کہہ رہی تھی مجھے بھی ٹیسٹ لکھ دو تو میں نے اسے سارا غلط لکھ کر دے دیا اگر میں اسے صحیح لکھ کر دے دیتی تو اس کے بھی میرے جتنے نمبر آجاتے۔۔۔
 

sadia

رکن
شمولیت
جون 18، 2013
پیغامات
283
ری ایکشن اسکور
548
پوائنٹ
98
میری آنٹی نے اپنے چھوٹے دونوں بیٹوں کو بتایا بیٹا کوئی بھی کام کرنے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتے ہیں۔۔۔۔
کچھ دنوں بعد دونوں کھیلتے ہوئے آپس میں لڑ پڑے تو چھوٹے بھائی نے پڑھا
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
اور بڑے بھائی کو ایک تھپڑ رسید کر دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :)
بڑا بھائی شاک چھوٹا روک:)
 
Top