• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معصوم مسکراہٹیں

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
ایک دوپہر میں غبارہ بیچنے والا گزرا تو لائبہ نے اسے روک لیا۔
"انکل آپ کے پا س پانچ روپے والا غبارہ ہے؟
"جی بیٹاہے ۔۔"
اور انکل چار روپے والا غبارہ؟؟
چار والا بھی ہے۔۔
اور تین روپے والا؟؟
اب کی بار اس نے سر ہلانے پر اکتفا کیا۔۔
اور انکل دو روپے والا؟؟
وہ بھی ہے۔۔۔وہ جھنجھلا گیا۔۔
لائبہ پیچھے مڑی اور بولی ۔۔۔"انکل! میری امی کہہ رہی ہیں ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں آپ مجھے ایک روپے والا غبارہ دے دیں۔۔۔۔"ہاہہاہاہاہہا
 
شمولیت
مئی 23، 2013
پیغامات
213
ری ایکشن اسکور
381
پوائنٹ
90
جب ہانیہ روتی ہے تو میں کہتی ہوں"میں آپ کو لیپی دوں گی لیپی دوں گی ہاں لیپی دوں گی"عز نے بھی یہ الفاظ کچھ دن پہلے سیکھ لیے ہیں۔ایک دن ہانیہ رو رہی تھی تو عز نے کہنے لگا " میں آپ کو لیپی دوں گی"میں نے کہا" عز آپ تو لڑکے ہو " کچھ سوچنے کے بعد کہنے لگا" میں آپ کو لیپا دوں گا"
یہ لیپی کیا ہے سسٹر؟؟؟؟؟؟
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
یہ لیپی کیا ہے سسٹر؟؟؟؟؟؟
رات عز نے مجھ سے پوچھا"آلہ یہ لیپا کیا ہوتا ہے"؟؟
میں نے کہا "لیپا کو تو مجھے نہیں پتا لیکن لیپی لیپ ٹاپ کو کہتے ہیں"۔" اچھا میں آپ کو صبح اتنا بڑا لیپا دوں گا"۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
آپی میرے انگلی میں درد ہو رہی ہے۔
دکھانا ذرا۔۔اوہو خنساء ایسا کبھی کبھی ہوتا اسے نفسیاتی درد کہتے ہیں"وردۃ نے سنجیدگی سے کہا
نفسیاتی درد؟۔۔وہ کیسے؟
"ہوتا ہے کبھی کبھی نفسیاتی درد وہی ہورہا ہے"
اچھا۔خنساء نے سمجھنے والے انداز میں سر ہلا دیا۔
گھنٹے بعد "آپی میرے نفسیاتی درد ہو رہی ہے"
وردۃ کی ہنسی چھوٹ گئی "میں نے تو مذاق کیا تھا"
"آپ نے ہی کہا تھا کہ یہ نفسیاتی درد ہوتی ہے۔۔۔۔"
اس وقت توہم تینوں کے علاوہ کوئی گھر پر نہ تھا،اگلے دن سب کھانا کھا رہے تھے کہ"وردۃ آپی! وہ جو کل آپ کہہ رہی تھیں نا کچھ پتہ نہیں نفسیاتی دردکا وہ دوبارہ۔۔۔۔خنساء نے اپنی انگلیوں پر غور کرتے ہوئے کہا۔
نفسیاتی درد؟امی اور آپی کے دیکھنے پر وہ بولی۔
"یہی کہہ رہی تھیں انگلیوں میں درد ہو تو وہ نفسیاتی درد ہوتا ہے":)
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
میں اور وردہ آپی جھولے لے رہے تھے کہ عز نیچے سے شور مچاتا ہوا آیا اور اتنے پیا ر سے بولا
"شبا آلہ آپ کو پتا ہے نا میرے شیخ اسامہ بن لادن ہیں نا"
"جی ہیں لیکن وہ کہاں ہیں؟؟
"وہ اللہ کے پاس ہیں وہ مجھے بہت اچھے لگتے ہیں"
"کیوں"؟
"کیونکہ کے نا وہ مجھے کیک دیتے ہیں"
"وہ تو اللہ کے پاس ہیں وہ آپ کو کیسے دیتے ہیں؟"
"ہاں ہاں اچھا جی جب میں اللہ کے پاس جاؤں گا نا پھر وہ مجھے اتنے کیک دیں گے"
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
رات امی نے مجھے کہا" خنساء مجھے چائے بنا دو"
عز جو سو رہا تھا اونچی اونچی آواز میں رونے لگ گیا" ماما میں نے چائے نہیں پینی ماما میں نے چائے نہیں پینی"
اتنی مشکل سے عز کو سمجھایا کہ عز نانی چائے پی رہیں ہیں آپ کو نہیں دے رہے
ایک دن سوتے میں رونے لگ گیا" امی! ابو نے مجھے نہلا دیا ہے واں واں مجھے ابو نے کیوں نہلا یا ہے"؟
 

عبداللہ حیدر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
1,017
پوائنٹ
120
السلام علیکم،
رات میں زینب کو تین آدمیوں کا قصہ سنا رہا تھا جو غار میں پھنس جاتے ہیں اور اپنے اپنے نیک اعمال کا وسیلہ پیش کر کے چھٹکارے کی دعا کرتے ہیں۔ قصہ سننے کے بعد کہنے لگی’’ مجھے یہ سمجھ نہیں آئی جب بارش کی وجہ سے وہ غار میں گھس گئےتھے تو اپنا موٹر سائیکل کہاں کھڑا کیا ہو گا‘‘ ابتسامہ
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
ماعز صاحب، صاحب بہادر بننے چلے ہیں۔۔دو چار دن سکول جانے سے ہی انگریزی آ گئی ہے!!
"امی جی! کپڑے اتار لیں۔۔۔"بادلز"آ رہے ہیں"
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
رات ہی میں نے ہومیو دوا فیرم فاس بنا کہ رکھی تھی کہ صبح بھابی کی امی کو پہنچاؤ ں گی ان کے سر میں دردہے ،صبح کو دوا کی شیشی کو خالی پایا تو عبد اللہ سے پوچھا کہ کہاں ہے دوا،
عبداللہ " وہ چوزوں کی ٹانگ میں درد تھا انھیں کھلادی "
، میں غصے سے "آپ کو کیسے پتا کہ چوزوں کی ٹانگ میں درد ہے "
عبداللہ " وہ درد سے بار بار ٹانگ اوپر کر رہے تھے"۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بچوں کا جوش و خروش سننے لائق تھا!چار سالہ امل بھاگتی ہوئی اندر داخل ہوئی"سنو سنو۔۔۔وہ ناں۔۔وہ کمیرا کہہ رہی ہے کہ باہر جو ہمارا پھولوں والا پودا ہے ناں ۔۔گملے میں۔۔اس میں تربوز لگا ہے":)
 
Top