• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میران شاہ میں نماز پڑھتے فوجیوں پر خودکش حملہ 5 شہید 33 زخمی !!!

متلاشی

رکن
شمولیت
جون 22، 2012
پیغامات
336
ری ایکشن اسکور
412
پوائنٹ
92
تو محترم! میں بھی یہ ہی کہہ رہا ہوں۔۔۔
کہ کوئی وڈیو یا تصاویر ہیں تو شیئر کیجئے۔۔۔
تاکہ سرخیوں سے نکلے اور جو اشکالات پیدا ہورہے ہیں۔۔۔ وہ بھی رفع ہوں۔۔۔
ادھر آپ کو ویڈیو کی ضرورت پڑ رہی ہے جہاں ویڈیو ہے وہاں آپ کیا کر رہے ہیں؟
اگر ویڈیو ہو بھی ہو وہی بے تُکے سوالات شروع کر دیں گے کہ سوچنے کی بات ہے جب حکومت امن مزاکرات کی بات کر رہی ہے تو یہ حملہ کیوں ہوا؟؟؟؟ وغیرہ وغیرہ
کہیں آپ خوارجی میڈیا کو بھی دجالی سمجھتے ہیں؟ اگر ایسا نہیں ہے تو آپ کے لیے اشکال کی گنجاءش نہیں۔
 
متلاشی

رکن
شمولیت
جون 22، 2012
پیغامات
336
ری ایکشن اسکور
412
پوائنٹ
92
محترم بھائی انتہائی معذرت کے ساتھ کہوں گا کہ ہمارے لینے کی بجائے پڑھنے والے لوگوں کے سمجھنے کو دیکھنا ہو گا
اسی طرح میرا دیوبندی تلمیذ بھائی سے امداد اللہ مکی کے شرکیہ واقعے پر بحث چل رہی ہے جہاں میں بار بار انکو یہی باور کرانا چاہتا ہوں کہ ہمارے دیکھنے کی بجائے لوگوں کا مطلب اخذ کرنا لیا جائے گا

محترم بھائی جملہ کو اس طرح سمجھنے سے بھی میرے اور آپ کے درمیان محل نزاع ختم نہیں ہو گا کیوں جس چیز کی قید آپ نے لگائی ہے اسکی تو میں بات ہی نہیں کر رہا
دیکھیں محترم بھائی میں کسی بھی مسلمان پر حملے کرنے والے پر حکم لگانے کی صورتیں ترتیب سے لکھتا ہوں نمازیوں پر حملہ تو اسی کے تحت آ جائے گا اس میں مندرجہ ذیل ترتیب سے چلیں گے
1-نمازیوں پر حملہ کرنے کے پیچھے وجوہات دیکھیں گے کہ اس نے نمازیوں پر حملہ کس وجہ سے کیا
2-ان وجوہات کو دیکھ کر نمازیوں پر حملہ کرنے والے پر حکم لگایا جائے گا
3-اگر ٹھوس شرعی دلائل (وجوہات) ہوں گے تو اس حملے پر کوئی حکم نہیں لگے گا جیسے آپ کے نزدیک پاکستان کی فوج جامعہ حفصہ کے نمازیوں پر حملہ میں ٹھوس شرعی دلائل رکھتی تھی پس پاکستان کی فوج پر کوئی حکم نہیں لگے گا
4-اگر ٹھوس شرعی دلائل (وجوہات) تو نہیں ہوں گی مگر اس حملہ کی جائز تاویل ممکن ہو گی تو پھر حکم تو لگے گا مگر اجتہادی غلطی کا لگے گا تکفیر یا گمراہی کا حکم نہیں لگے گا جیسے کچھ صحابہ کی لڑائیاں کیوں کہ ان میں کوئی ایک گروہ اگر ٹھوس دلیل رکھتا تھا تو لازمی دوسرا اجتہادی خطا پر تھا اسی طرح کچھ لوگ آج کے حکمرانوں کو اجتہادی خطا پر سمجھتے ہیں کہ وہ امریکہ کا ساتھ دینے میں اجتہادی خطا پر ہیں یہاں پر میں صرف مثالوں کے لئے لکھ رہا ہوں میرا کسی قسم کا موقف یہاں نہیں لکھا ہوا
5-اگر جائز تاویل بھی نہیں ہو سکے گی تو پھر حکم تکفیر یا گمراہی یا بغاوت کا لگے گا جیسے آپ نے بیان کیا ہوا ہے یعنی خوارج والا حکم
اب آپ بتائیں کہ میں تو ان وجوہات کی قید لگوانا چاہتا تھا جو کسی جگہ بھی مجھے نظر نہیں آرہی

کیا کوئی اور بھائی مجھے اور متلاشی بھائی کو سمجھانے والا ہے

شاکر بھائی
یوسف ثانی بھائی
وجہ تو کوءی بھی ہو سوال پڑھنے والے کے ذہن میں یہ وجہ بھی تو ہوسکتی ہے کہ ان لوگوں نے حرام فعل کو حلال کر لیا ہے اس لیے کہ اب مسلمان نہیں رہے۔
امریکہ بھی افغانستان پر حملے کی ایک وجہ بتاتا ہے اس طرح امریکہ کی جنگ بلکل درست ہوگی اور اُس کا ساتھ دینا بھی درست ہوگا
تیسری بات یہ کہ اجتہاد اور الحاد میں فرق ہونا چاہیے، خوارجی جو کچھ کریں وہ اجتہاد میں داخل کردیں اور جو کچھ حکمران کریں اُن کو آپ الحاد میں داخل کردیں یہ طریقہ منصفانہ نہیں ہے۔
ٓ
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
وجہ تو کوءی بھی ہو سوال پڑھنے والے کے ذہن میں یہ وجہ بھی تو ہوسکتی ہے کہ ان لوگوں نے حرام فعل کو حلال کر لیا ہے اس لیے کہ اب مسلمان نہیں رہے۔
ٓ
محترم بھائی آپ ذہن میں وجہ کا احتمال بتا رہے ہیں حالانکہ محل نزاع یہ نہیں ہے کہ کافر ہونے کی وجہ(علت) کیا ہو سکتی ہے بلکہ اختلاف یہ ہے کہ وجہ (علت) کی قید ساتھ لکی ہو ورنہ حدیث کے مصداق کچھ نیک لوگ بھی ہو جائیں گے
پس جیسے اوپر آپ نے وجہ (علت) بیان کر کے قید کر دیا ہے اسی طرح حدیث لکھنے کے بعد علت کی قید لازمی بیان کرنی چاہئے ورنہ صحیح لوگ بھی رگڑے جائیں گے جیسے کچھ عرب علماء نے کچھ عرصہ پہلے ہماری جماعۃ الدعوہ کو بھی اسی طرح کی احادیث (جو مسلمان پر ہتھیار اٹھائے -----) مطلقا لکھ کر خارجی ثابت کیا ہوا ہے پھر اس طرح تو شریعت اور حد نافذ کرنے والے سعودی عرب کے حکمران بھی شریعت نافذ کرنے کی وجہ سے جب کسی مسلمان کو قتل کریں گے تو کافر ہوں جائیں گے

امریکہ بھی افغانستان پر حملے کی ایک وجہ بتاتا ہے اس طرح امریکہ کی جنگ بلکل درست ہوگی اور اُس کا ساتھ دینا بھی درست ہوگا
ٓ
یعنی آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ چونکہ ہر کوئی دوسرے کو قتل کرنے کی کوئی نہ کوئی وجہ (دلیل) بتا رہا ہے تو اگر ہم وجوہات (دلائل) کو دیکھنے لگ گئے تو پھر سارے جائز ہوں جائیں گے
تو محترم بھائی یہی تو سارے باطل عقیدے والے کہتے ہیں کہ اپنی چھوڑو نہ اور دوسرے کو چھیڑو نہ پھر آپ دوسروں کو کیسے قائل کریں گے اللہ نے عقلمند لوگوں کی مثال اس طرح بیان کی ہے
الذین یستمعون القول فیتبعون احسنہ اولئک الذین ھداھم اللہ واولئک ھم اولو الالباب (یعنی عقل والے دلیل سب کی سنتے ہیں مگر بہترین بات یا دلیل کی پیروی کرتے ہیں)
محترم بھائی انتہائی معذرت کے ساتھ کہ کیا ہمارے پاس ان تکفیریوں کے اس طرح حملوں کو غلط ثابت کرنے کے لئے دلائل نہیں جو ہم مطلق الفاظ کا سہارا لے رہے ہیں اور دلیل ذکر نہیں کرنا چاہ رہے محترم بھائی میں نے تو یہاں بھی اس عمل کو غلط لکھا ہے مگر میرے پاس اپنے دلائل ہیں میں ایسے جذباتی باتوں سے مدد لینے کے خلاف ہوں کہ جو گڑھا دوسروں کے لئے کھودوں اس میں بعد میں خود گر جاؤں

تیسری بات یہ کہ اجتہاد اور الحاد میں فرق ہونا چاہیے، خوارجی جو کچھ کریں وہ اجتہاد میں داخل کردیں اور جو کچھ حکمران کریں اُن کو آپ الحاد میں داخل کردیں یہ طریقہ منصفانہ نہیں ہے۔
ٓ
محترم بھائی میں کہتا ہوں کہ آپ کی نیت ماشاء اللہ اچھی ہے مگر دعوت کے لئے دلائل ٹوس ہونے چاہئے اور بغیر دلیل کسی کا رد نہ کریں
آپ نے میرے اوپر ایک الزام لگایا ہے جو اوپر پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں خارجیوں کے عمل کو اجتہاد میں داخل کرتا ہوں اور حکمرانوں کے عمل کو الحاد میں سمجھتا ہوں
آپ سے گزارش ہے کہ اس پر گواہی کے لئے میری کوئی پوسٹ یہاں پیسٹ کر دیں تاکہ اگر ضرورت ہو تو میں اصلاح کر دوں
اللہ آپ کی دعوت کی حرص کو قبول کرنے کے ساتھ ساتھ فائدہ مند بھی بنائے امین
متلاشی
یوسف ثانی
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
ہمارے ہاں اکثریت نے امریکا اور یہودی لابی کی بربریت کی ہسٹری نہیں پڑھی - اگروہ پڑھ لیں اور اس کے بعد تبصرہ کریں تو زیادہ بہتر ہو گا -دوسری جنگ عظیم میں پرل ہاربر اٹیک سے لے کر١١/9 پھرعراق و افغانستان اور پھر پاکستان پر خود کش حملوں کی سازش اور پھر یہودیوں کے مفاد میں عالمی ذرا یع ابلاغ کا کردار اس بات کا واضح ثبوت پیش کرتے ہیں کہ اس دہشت گردی کو جنم دینے والے اور کوئی نہیں بلکہ یہی یہودی لابی اور امریکا ہیں جن کی اپنی ملی بھگت کے ذریے مختلف ریاستوں میں انارکی پھیلائی جاتی ہے -

کسی بھی ریاست کو کمزور کرنے کے لئے امریکا اور یہودی لابی اس ریاست پر براہ راست حملہ کرنے کا بجاے اپنی خونی تنظیموں کے ذریے ملک میں ایک نہ ختم ہونے والی گوریلا وار کا آغاز کرتے ہیں - اور پھر سارا الزام اپنے دشمنوں پر تھوپ دیتے ہیں کہ یہ خود ہی اس دہشت گردی میں ملوث ہیں - یہ سلوک صرف مسلمانوں کے ساتھ ہی روا نہیں بلکہ ماضی میں بہت سے ایسے دہشت گردی کے واقعیات ہیں جن میں یہی یہودی لابی پس پردہ اپنی خونی تنظیموں کے ذریے ملکوں میں انارکی پھیلانے میں مصروف رہی ہے - اب چاہے وہ پرل ہاربر اٹیک ہو یا کولمبیا کے خلاف 'نارتھ ووڈز آپریشن ہو ، یا ویت نام کے خلاف گوریلا وار ہو یا ١١/٩ کا واقعہ ہو یا پھر عراق و افغانستان میں خود کش حملے ہوں یا پاکستان میں لال مسجد جیسے واقعا ت ہوں یا ڈرون حملے ہوں وغیرہ - ان سب کے پیچھے یہی غلیظ حکمت عملی ہوتی ہے -سب سے پہلے جس ریاست کو نشانہ بنانا ہوتا ہے اس ریاست کے پسندیدہ حکومتی شخصیات کو اپنا ہمنوا بنایا جاتا ہے پھر ان کی ملی بھگت سے وہاں پر اپنی خونی تنظیمیں تعینات کی جاتی ہیں (جیسے جے سوک ، بلیک واٹر، یا ہندو تنظیم را وغیرہ) اور پھر ملک کی سالمیت سے متعلق مختلف جھوٹے جواز فراہم کر کے دہشت گردی کا آغاز کردیا جاتا یے- اور دوسری طرف ذرا یع ابلاغ کو ڈالروں کے ذریے خرید کر عام لوگوں کی برین واشنگ شروع کر دی جاتی ہے اور ریاست کے لوگوں کو یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ ان کے اپنے ہم وطن اور ہم مذہب ان کو مار رہے ہیں - تا کہ براہ راست یہودیوں پر یا امریکہ پر یا اس کے حواریوں پر کوئی الزام نہ آے- یہ تحریک اور اس کی منصوبہ بندی آج سے نہیں بلکہ دوسری جنگ عظیم کے آغاز سے پہلے جرمن نازیوں یعنی ہٹلر کی فوج کے یہودیوں پر ظلم و ستم کو روکنے کے لئے شروع کی گئی تھی - اور اب اس کا استمعال وہ بڑی کامیابی کے ساتھ مسلمانوں پر کر رہے ہیں -(واللہ اعلم)-
 
farhan548

مبتدی
شمولیت
نومبر 16، 2013
پیغامات
11
ری ایکشن اسکور
9
پوائنٹ
7
محترم بھائی ایسے لوگوں کی ہی غلطیوں سے جہاد بدنام ہو رہا ہے اللہ ہمیں صحیح جہاد کرنے کی توفیق عطا فرمائے
البتہ آپکی ایک بات میرے خیال میں ٹھیک نہیں ہے کہ نماز پڑھنے والوں پر حملہ کیا کوئی مسلمان کر سکتا ہے
محترم بھائی دلیل میں جذبات کو استعمال کرنا ٹھیک نہیں ہوتا کیونکہ وقتی طور پر لوگ آپ کے ساتھ ہوں گے مگر جب دوسرے انکو بتائیں گے تو پھر آپ کے دعوے کی حقیقت کھل جائے گی
اب آپ جب اس طرح کہیں گے تو اسی کو دلیل بنا کر وہ کہیں گے کہ پھر ہماری ائیر فورس کے لوگ جو وزیرستان میں بمباری کرتے رہے ہیں ان میں کھبی مساجد بھی آتی رہی ہیں اور لال مسجد کا واقعہ تو بالکل واضح ہے تو پھر یہ سارے تو آپ کی نظر میں کافر پہلے ہو گئے تھے اور اگر آپ یہ اصول صرف تکفیریوں کے لئے لاگو کرنا چاہیں گے تو پھر آپ کی دلیل کون سنے گا
پس محترم بھائی ایسی باتیں جزبات میں کچھ دیر تو فائدہ دیتی ہیں مگر ہمیشہ فائدہ نہیں دے سکتی
میں نے راولپنڈی والے واقعے میں بھی فورم کے ساتھیوں کو جذبات میں دیکھا تھا کہ شیعہ کو تہس نہس کر دو وغیرہ مگر وہاں بھی میں یہ لتقین کرتا رہا کہ جذبات کا آپ کب تک سہارا لے سکتے ہیں بالاخر آپکو دلیل کا سہارا لینا پڑے گا
محترم بھائی آپ کی دعوت کے لئے ہی یہ لکھا ہے اگر برا لگے تو معاف کر دینا
اللہ آپ کو جزا دے امین
بلکل درست کہا آپ نے مگر جناب ایرفورس مسجد جان بوجھ کر تباہ نہیں کرتی جبکہ وہ ظالم اور ناسمجھ لوگ جنازہ کو بھی نہیں چھوڈتے .
اسلام تو ایک قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے .تو 50ہزار پاکستانیوں کے قاتل کے بارے میں کیاکہیں گے

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
بلکل درست کہا آپ نے مگر جناب ایرفورس مسجد جان بوجھ کر تباہ نہیں کرتی جبکہ وہ ظالم اور ناسمجھ لوگ جنازہ کو بھی نہیں چھوڈتے .
‎‎
محترم بھائی اللہ آپ کا بھلا کرے آپ نے بھی وہی بات کر دی جو میں چاہتا تھا کہ جب بھی اس طرح کا جملہ لگائے تو مطلق نہ لگائے بلکہ ساتھ دلائل سے قید لگائے آپ میں اور میرے میں کوئی اختلاف نہیں ہے کیونکہ آپ تو ساتھ دلائل لکھ رہے ہیں کہ جو جان بوجھ کر کسی مسلمان کو قتل کرے گا یا نمازیوں کو مارے گا تو پھر کافر ہو گا تو میرے بھائی میں نے بھی یہی کہا ہوا ہے پھر بحث تو نہیں بنتی

اسلام تو ایک قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے .تو 50ہزار پاکستانیوں کے قاتل کے بارے میں کیاکہیں گے
‎‎
محترم بھائی آپ ہی انصاف سے فیصلہ کر دیں کہ میں اوپر والا جملہ مطلق لکھ دوں گا تو آپ کی ائیر فورس بھی پھر نہیں بچے گی میں ائیر فورس کو بچا رہا ہوں کہ اسکو ڈبو رہا ہوں
اگر میں اس جملہ پر اعتراض نہ کرتا کہ کیا کوئی مسلمان نمازی کو مار سکتا ہے تو پھر یہی آپ کے مخالف عام جاہل لوگوں کو یہ آپ کی محدث فورم کی پوسٹ دکھاتے اور پھر دوسری طرف ائیر فورس کے جہاز یا پھر جامعہ حفصہ کی وڈیو دکھاتے اور کچھ خود کش تیار ہو جاتے- میں اصل میں اپنی جماعت الدعوہ کو اس بغیر دلیل کے الزام سے بچانا چاہتا ہوں تو اس سے اگر طالبان بھی بغیر دلیل کے الزام سے بچ جاتے ہیں تو میرا مقصد تو انکو بچانا نہیں- مثلا میں شریعت کے نفاذ کی بات کرتا ہوں تو اسلام کے نفاذ کی بات تو عبد الستار نیازی بھی کرتا تھا اور یہ تو طالبان بھی کرتے ہیں تو کیا میں شریعت کی بات ہی نہ کروں
پس میرے اس اعتراض سے ساتھ ائیر فورس بھی اس الزام سے بچ جائے گی
کیا میں طالبان کی دشمنی میں ایسا جملہ مطلقا بول سکتا ہوں کہ جس کی زد میں میری جماعت یا ائیر فورس بھی آ سکتی ہو

کیا کوئی اور بھائی اس سے متفق ہے

آپ نے وہ سنا ہو گا کہ
ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے

اس کو میں تھوڑا سا تبدیل کر دوں
تم کو تو ڈبونا ہے طالبان خود کو بھی ساتھ ڈبو دیں گے
یوسف ثانی بھائی
خضر حیات بھائی
 
متلاشی

رکن
شمولیت
جون 22، 2012
پیغامات
336
ری ایکشن اسکور
412
پوائنٹ
92
عبدہ بھائی قبیح فعل کے بارے میں اس طرح بھی بولا جاسکتا ہے، جیسے ہم یہ بول سکتے ہیں کہ شراب پینا کسی مسلمان کا کام نہیں ہے لیکن اگر کوئی مسلمان شراب پی لے تو وہ کافر نہیں ہوتا۔ حدیث مبارکہ میں ابھی ایسے افعال جن کے کرنے سے مسلمان کافر نہیں ہوتا کفر کہا گیا ہے۔ اس کا مقصد گناہ کی شدت بتانا ہوتا ہے کسی کو دائرہ اسلام سے خارج کرنا نہیں ہوتا۔
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
عبدہ بھائی قبیح فعل کے بارے میں اس طرح بھی بولا جاسکتا ہے، جیسے ہم یہ بول سکتے ہیں کہ شراب پینا کسی مسلمان کا کام نہیں ہے لیکن اگر کوئی مسلمان شراب پی لے تو وہ کافر نہیں ہوتا۔ حدیث مبارکہ میں ابھی ایسے افعال جن کے کرنے سے مسلمان کافر نہیں ہوتا کفر کہا گیا ہے۔ اس کا مقصد گناہ کی شدت بتانا ہوتا ہے کسی کو دائرہ اسلام سے خارج کرنا نہیں ہوتا۔
میرے انتہائی محترم بھائی اللہ مجھے معاف کرے کہ میں آپ کو ابھی تک محل نزاع ہی نہیں سمجھا سکا شاہد محترم شاکر بھائی مجھ سے بہتر سمجھاسکیں ویسےمیں ایک دفعہ پھر کوشش کرتا ہوں
محترم بھائی میرا اعتراض محکوم علیہ پر تھا یعنی آپ جس پر حکم لگا رہے ہیں انکو آپ نے عام کر دیا ہے کہ ہر وہ آدمی جو نمازیوں پر حملہ کرے گا وہ اس حکم میں داخل ہو گا جس سے ہمارے بھائی بھی اسکی زد میں آ جاتے ہیں
آپ نے سمجھا کہ اعتراض حکم پر تھا کہ مسلمان کو مارنے پر تکفیر کا حکم لگے گا یا شدید گناہ کا حکم- حالانکہ ایسی کوئی بات میں نے اوپر نہیں کی
اللہ آپکا اور میرا حامی و ناصر ہو امین
 
farhan548

مبتدی
شمولیت
نومبر 16، 2013
پیغامات
11
ری ایکشن اسکور
9
پوائنٹ
7
محترم بھائی اللہ آپ کا بھلا کرے آپ نے بھی وہی بات کر دی جو میں چاہتا تھا کہ جب بھی اس طرح کا جملہ لگائے تو مطلق نہ لگائے بلکہ ساتھ دلائل سے قید لگائے آپ میں اور میرے میں کوئی اختلاف نہیں ہے کیونکہ آپ تو ساتھ دلائل لکھ رہے ہیں کہ جو جان بوجھ کر کسی مسلمان کو قتل کرے گا یا نمازیوں کو مارے گا تو پھر کافر ہو گا تو میرے بھائی میں نے بھی یہی کہا ہوا ہے پھر بحث تو نہیں بنتی

محترم بھائی آپ ہی انصاف سے فیصلہ کر دیں کہ میں اوپر والا جملہ مطلق لکھ دوں گا تو آپ کی ائیر فورس بھی پھر نہیں بچے گی میں ائیر فورس کو بچا رہا ہوں کہ اسکو ڈبو رہا ہوں
اگر میں اس جملہ پر اعتراض نہ کرتا کہ کیا کوئی مسلمان نمازی کو مار سکتا ہے تو پھر یہی آپ کے مخالف عام جاہل لوگوں کو یہ آپ کی محدث فورم کی پوسٹ دکھاتے اور پھر دوسری طرف ائیر فورس کے جہاز یا پھر جامعہ حفصہ کی وڈیو دکھاتے اور کچھ خود کش تیار ہو جاتے- میں اصل میں اپنی جماعت الدعوہ کو اس بغیر دلیل کے الزام سے بچانا چاہتا ہوں تو اس سے اگر طالبان بھی بغیر دلیل کے الزام سے بچ جاتے ہیں تو میرا مقصد تو انکو بچانا نہیں- مثلا میں شریعت کے نفاذ کی بات کرتا ہوں تو اسلام کے نفاذ کی بات تو عبد الستار نیازی بھی کرتا تھا اور یہ تو طالبان بھی کرتے ہیں تو کیا میں شریعت کی بات ہی نہ کروں
پس میرے اس اعتراض سے ساتھ ائیر فورس بھی اس الزام سے بچ جائے گی
کیا میں طالبان کی دشمنی میں ایسا جملہ مطلقا بول سکتا ہوں کہ جس کی زد میں میری جماعت یا ائیر فورس بھی آ سکتی ہو
‏‎

کیا کوئی اور بھائی اس سے متفق ہے

آپ نے وہ سنا ہو گا کہ
ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے

اس کو میں تھوڑا سا تبدیل کر دوں
تم کو تو ڈبونا ہے طالبان خود کو بھی ساتھ ڈبو دیں گے
یوسف ثانی بھائی
خضر حیات بھائی
بہت شکریہ.

ویسے داد دینی پڑے گی آپ کے فقرے پر‎
 
allah ke bande

مبتدی
شمولیت
مارچ 20، 2012
پیغامات
30
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
25
نمازیوں پر حملے کرنے والے سچے مسلمان نہیں ہوسکتے
 
Top