• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نبی صلی اللہ وسلم اور ازواج مطہرات (رض) کی شان میں بد ترین گستاخی

بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
ہر زبان میں کچھ الفاظ اور محاورے ایسے ہوتے ہیں ،جن کا مفہوم اور مراد ’‘ محل استعمال ’‘ کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے ،
(( رَغِمَ أَنْفُہٗ )) کا معاملہ بھی ایسا ہی ہے ،یہ کبھی ناپسندیدہ افراد کیلئے استعمال ہوتا ہے ،اور کبھی اپنے پیاروں کے لئے اپنائیت و محبت کی بنیاد پر استعمال کیا جاتا ہے ؛
حدیث میں دونوں معنوں میں اس کا استعمال موجود ہے ،ناپسندیدہ کی حدیث توآپ نے پیش کردی کہ والدین کی خدمت سے محروم کیلئے حدیث میں وارد ہے:
حضرت عمر کا اس محاورے کو استعمال کرنا ناپسنددگی کے لئے تھا یا اپنائیت ، لاڈ اور محبت کی بناء پر تھا ؟؟
 

بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو فرمایا::
”اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اگر شیطان بھی کہیں راستے میں تمہارے سامنے آ جائے، تو جھٹ وہ راستہ چھوڑ کر دوسرا راستہ اختیار کر لیتا ہے۔“

سبحان اللہ ۔۔شیطان اور اس حواریوں پر اللہ تعالی نے امیر المومنین کا کتنا رعب رکھا ہے ۔
سبحان اللہ الحمدللہ اللہ اکبر ۔۔۔۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,785
پوائنٹ
1,069
سوال کرنا سوال کرنے والے کی صوابدید پر منحصر ہے آپ اس کے منہ میں اپنی زبان ڈال کر اپنی مرضی کا سوال نہیں کرواسکتے
سوال یہ نہیں کیا گیا کہ کتنی جنگوں میں حضرت عمر شریک ہوئے بلکہ سوال یہ تھا کہ حضرت عمر نے جنگوں میں کتنے کفار قریش کو قتل کیا ؟؟ وہ بھی صحیح السند روایت کے مطابق اگرآپ کو نہیں معلوم تو بہتر ہے آپ خاموشی اختیا ر فرمالیں شکریہ
میرا بھی آپ سے ایک سوال ہے کہ تمام غزوات میں کتنے مشرکین قتل ہوئے ؟؟؟؟؟؟؟؟
 

بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
میرا بھی آپ سے ایک سوال ہے کہ تمام غزوات میں کتنے مشرکین قتل ہوئے ؟؟؟؟؟؟؟؟
اصول یہ ہے کہ "پہلے آئیں پہلے پائیں " اور چونکہ سوال میں کیا ہے تو جواب بھی مجھے ملنا چاہئے اگر آپ کے پاس میرے سوال کا جواب ہے تو بسم اللہ کریں اور ارشاد فرمادیں اگر نہیں ہے تو برائے مہربانی خاموشی اختیار فرمالیں شکریہ

لیکن پھر بھی میں آپ کے سوال کے جواب کاعرض کئے دیتا ہوں کہ اس بارے میں مجھے نہیں معلوم
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
سوال یہ نہیں کیا گیا کہ کتنی جنگوں میں حضرت عمر شریک ہوئے بلکہ سوال یہ تھا کہ حضرت عمر نے جنگوں میں کتنے کفار قریش کو قتل کیا ؟
یہ اہم نہیں کہ کتنے کفار قتل کئے ۔۔۔۔۔بلکہ بہت ہی اہم بات تو یہ ہے کہ :

بدر و احد سے لیکر ہر غزوہ میں شامل رہے ۔۔۔ہجرت نبوی سے لیکر وفات النبی ﷺ تک دس گیارہ سال ،باقاعدہ ہر غزوہ میں جان و مال لیکر شریک ہوئے
جبکہ جہاد میں گزارا جانے والا ایک پہر دنیا و ما فیہا سے کہیں بہتر ہے
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،‏‏‏‏ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ "لَغَدْوَةٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَوْ رَوْحَةٌ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا". (صحیح بخاری كتاب الجهاد والسير )
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اللہ کے راستے میں گزرنے والی ایک صبح یا ایک شام دنیا سے اور جو کچھ دنیا میں ہے سب سے بہتر ہے۔“

اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تو ان خوش نصیب اور بلند بخت حضرات میں شامل جنہیں جناب رسول اکرم ﷺ کی معیت میں جہاد فی سبیل اللہ کا شرف حاصل ہوا
آپ ﷺ کے ساتھ بھی اور اور آپ کے حکم سے آپ بغیر بھی ۔۔۔
ان غزوات میں غزوہ بدر بھی ہے ،،،جس میں شرکت ہی اتنی عظیم ہے جس میں امت کا دوسرا برابری نہیں کرسکتا

قال ابن الجوزي: "اتفق العلماء على أن عمر رضي الله عنه شهد بدراً، وأحداً، والمشاهد كلها مع رسول الله صلى الله عليه وسلم، لم يغب عن غزوة غزاها رسول الله صلى الله عليه وسلم"( ابن الجوزي: مناقب ص 89.)
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
بہرام نے کہا ہے:
رغم انف حفصة وعائشة
حضرت عمر کا اس محاورے کو استعمال کرنا ناپسنددگی کے لئے تھا یا اپنائیت ، لاڈ اور محبت کی بناء پر تھا ؟؟
آپ پہلے یہ بتائیں کہ :
ام المومنین سیدہ حفصہ اور ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہما کا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کیا رشتہ تھا ؟
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,785
پوائنٹ
1,069
نقل کفر کفر نا باشد
میں نے اپنی طرف سے کچھ نہیں لکھا صحیح بخاری کا عربی متن اور اس کا اردو ترجمہ ہی پیش کیا تھا اور یہ اردو ترجمہ بھی داؤد راز صاحب نے کیا ہے
اس پر برا ماننے کی وجہ میری سمجھ میں نہیں آئی
جنکے دلوں پر اللہ سبحان و تعالیٰ نے مہر لگا دی ہو ان کو کیا پتا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہماء کا کیا مقام ہے -

٭٭٭ اُن کا ایک لمحہ ٭٭٭


ابن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ

رسول اللہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو گالیاں نہ دو ، ان کا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں ایک لمحہ رہنا تمہارے ساری زندگی کے عمل سے بہتر ہے


-------------------------------
(سنن ابن ماجه : 162 ، ،
تخريج كتاب السنة : 1006)
 
Top