• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گزارش برائےمعزز علمائےکرام و اہل علم

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
معزز محترم علماء کرام اور خالص دین اسلام کی سمجھ بوجھ رکھنے والوں

میرے محترم مسلمان بھائیوں اسلام علیکم

گزارش عرض یہ کہ دین اسلام پر ہر طرف سے جتنے وار آج کے دور میں ہورہے ہیں شاید ہی کسی دور میں ہوئے ہوں۔۔ نعوز باللہ کہیں پر اس دین کی پہچان ایک شدت پسند دین،،کہیں پر اس دین کی پہچان ایک دہشتگرد دین،، تو کہیں پر اس دین کو نعوزباللہ 1500 سو سال پرانی ایک تہذیب قرار دے کر اس سے جان چھوڑانے کی بات کی جاتی ہے دین اسلام کے خلاف شدت سے جو گروہ خلاف ہے وہ یہودی گروہ ہے ۔۔ صلیبی جنگیں اور دوسری جنگیں لڑھ کر یہودی اور عیسائیوں نے دیکھ لیا کہ ہم مسلمانوں کو طاقت کے زور پر ختم نہیں کر سکتے ۔ پھر ان ظالموں نے پے در پےسازشوں کے جال بچھائے ۔ پہلے مسلمانوں کو رفتہ رفتہ انکے دین اسلام سے دور کیا عریانی وفحاشی پھلا کر جدید تہذیب کے نام پر ، ماڈرن ازم کے نام پر-رفتہ رفتہ جب مسلمان دین اسلام سے دور ہوتا گیا اور صرف اسلامی نام ، اسلامی نکاح ، اسلامی جنازہ اورمسجد کو صرف اللہ کا گھر تصور کرنے کی حد تک ہی رہ گیا تو ان ظالموں نے نام نہاد مسلمانوں کی نسل سے ہی ایسے جاہل ملا،مفکر،اسکالر،اور دین سے بے بہرہ مولویوں کی ایک ایسی فصل تیار کی جو لوگوں کو اصل دین اسلام کی بجائے قبر پرستی ، بدعت اور ایسے اعمال کی طرف لے گئے کہ لوگ جسکو نیک اعمال سمجھ کر ادا کررہے ہیں حقیقت میں وہ ہی سب سے بڑا گناہ اور شرک ہے
آج کل نیٹ پر انہی نام نہاد اسلام کے ٹھیکداروں نے ایک اودھم مچا رکھا ہے ۔۔ اور نئی نسل کو ایک ایسے دین اسلام سے روشناس کروایا جارہا ہے جسمیں نعوزبااللہ حد درجہ گستاخیاں کی جارہی ہے اور دین اسلام کا حلیہ ایسا بگاڑ کے پیش کیا جارہا ہے کہ ایک عام مسلمان جو تھوڑی بھت بھی توحید اور حق کی سمجھ رکھتا ہو گا انکے باطل نظریات پڑھ کراسکا دل خون کے آنسو روتا ہے

کتنی ڈھٹائی اور حوصلے سے اسلام کی نفی اسلام کے ٹھیکدار کے روپ میں ہی کر رہے ہیں کس طرح یہ لوگ قرآن کی اپنی ہی خودساختہ تشریح کرکے عام لوگوں کو اصل دین اسلام سے دور اور احادیث مبارکہ کو 200/300 سال بعد لکھی ہوئی ایک عام تاریخ کی کتاب کہہ کر رد کررہے ہیں

اور تواور ان لوگوں نے کلمہ توحید کا بھی انکار کردیا

2:62 إِنَّ الَّذِينَ آمَنُواْ وَالَّذِينَ هَادُواْ وَالنَّصَارَى وَالصَّابِئِينَ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحاً فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَلاَ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلاَ هُمْ يَحْزَنُونَ

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور جو یہودی ہوئے اور نصاریٰ اور صابی جو اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لایا اور اس نے اچھے عمل کئے، تو ان کے لئے ان کے رب کے ہاں ان کا اجر ہے، ان پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ رنجیدہ ہوں گے

اوپرقرآن کی ایک آیات کا اپنی طرف سے خود ساختہ ترجمہ وتشریح کر کے یہودی، عیسائی ،صابی وغیرہ کو مسلمانوں کی ہی صف میں شامل کردیا

نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کے بارے میں بھی انکے اتنے باطل نظریات ہے کہ مجھھ جیسا کم علم اپنی زباں سے انکے نظریات بیان کرنے سے قاصر ہے کہیں کوئی گستاخی سرزد نہ ہو جائے

میری علماء کرام سے اور اہل علم سے ایک گزارش ہے کہ مجھے بھی 100 فیصد یقین ہے یہ حدیث کے منکر لوگ انکوقرآن سے بھی دلیل دے تو شاید پھر بھی یہ حق کو نہ مانے مگر ایک عام سادہ لو مسلمان جب صرف انکی ہی پوسٹیں پڑھے گا اور اسکے رد میں کوئی علماء حق کا تبصرہ یا تحریر نہ ہو گی تو ایسے عام لوگوں کا یہ کتنی آسانی سے برین واش کرنے میں مصروف ہے

ایک مشورہ اور ایک رائے ہے کیوں نہ ہم ان منکروں کا وہاں وہاں تک پیچھا اور رد کریں جہاں جہاں تک ہماری پہنچ اور ہمت ہے اگر یہ کوئی باطل نظریا نیٹ پر پیش کریں تو اسکی رپلائی میں حق اور سچ بھی تو اسی جگہ پر تحریر ہوتاکہ کوئی قاری صرف انہی کے باطل نظریات پڑھ کر برین واش ہونے سے بچ جائے
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
بالکل ان لوگوں کے باطل نظریات کا رد کرنا چاہیئے، اور ان کے منفی پروپیگنڈے کا جو یہ دین اسلام کی تعلیمات کو مسخ کرنے کی صورت میں کر رہے ہیں، ان کو بے نقاب کرنا چاہیئے، دین کی سمجھ بوجھ رکھنے والے خواتین و حضرات بالعموم اور علماء کرام بالخصوص اس پر توجہ کریں۔ جزاک اللہ خیرا

لولی آل ٹائم بھائی! آپ یہاں محدث فورم کے تمام علماء کرام اور سینئیرز خواتین و حضرات کو مدعو کریں تاکہ کوئی لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔ جزاکم اللہ خیرا
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
میرے کچھ ساتھیوں نے بھی یہ کہا ہے کہ میں ان کا تعاقب کروں لیکن وقت کی کمی اور فیس بک پر غیر موجودگی کے باعث میں یہ نہیں کر سکتا۔
ساتھی تھوڑا بہت کرتے ہیں لیکن کتابوں سے حوالہ جات کی مشکل ہوتی ہے۔
لولی بھائی آپ علماء کرام کو ٹیگ کریں۔ میرے خیال میں اس کے لیے مکمل اس انداز میں کام ہونا چاہیے کہ کبھی بھی اس کام میں ساتھی کم نہ ہوں۔
ان لوگوں کا رد میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ عقلی دلائل اور انگریز فلاسفرز کے انداز میں بآسانی کیا جا سکتا ہے۔ ورنہ بعض تو قرآن کو تسلیم ہی نہیں کرتے اور بعض تاویلات کرتے ہیں۔ اگر کوئی بھائی اس موضوع پر دسترس رکھتا ہو تو ہماری رہنمائی کر سکتا ہے۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
پہلے ہی کئی مرتبہ محدث فورم پر اس موضوع پر بات ہو چکی ہے۔ ایسے لوگوں کے اعتراضات ایک جیسے ہوتے ہیں اور ان اعتراضات کے جوابات بھی بہت دفعہ دئیے جا چکے ہیں جو فورم پر موجود بھی ہیں۔ ان جوابات کو وہ بھائی جو فیس بک پر ڈسکشن کرتے ہیں پیش کر سکتے ہیں۔ اور اگر ان کے کسی اعتراض کا جواب نہیں ملتا یا کوئی نیا اعتراض ہے تو وہ یہاں اوپن فورم پر پیش کیا جا سکتا ہے۔ ان کے جوابات ہمیشہ اول فرصت میں دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔

http://forum.mohaddis.com/threads/قرآن-عظیم-الشان-کے-عربی-پر-اعتراضات.10350/
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
مختلف اعتراضات کے جوابات پر مبنی جو تھریڈز ہیں ان کا ایک انسائیکلوپیڈیا تیار ہونا چاہئے، ان تمام تھریڈز کے لنکس کو اکٹھا کرنا چاہئے، جیسے رد شرک اور توحید کی دعوت، کفار کی حقیقت اور ان سے دوستی کی ممانعت، عقیدہ الولاء والبراء کی اہمیت اور وضاحت، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع، کے اہم موضوعات پر میں نے اپنے تھریڈز کے لنکس جمع کر رکھے ہیں۔ الحمدللہ
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
پہلے ہی کئی مرتبہ محدث فورم پر اس موضوع پر بات ہو چکی ہے۔ ایسے لوگوں کے اعتراضات ایک جیسے ہوتے ہیں اور ان اعتراضات کے جوابات بھی بہت دفعہ دئیے جا چکے ہیں جو فورم پر موجود بھی ہیں۔ ان جوابات کو وہ بھائی جو فیس بک پر ڈسکشن کرتے ہیں پیش کر سکتے ہیں۔ اور اگر ان کے کسی اعتراض کا جواب نہیں ملتا یا کوئی نیا اعتراض ہے تو وہ یہاں اوپن فورم پر پیش کیا جا سکتا ہے۔ ان کے جوابات ہمیشہ اول فرصت میں دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔

http://forum.mohaddis.com/threads/قرآن-عظیم-الشان-کے-عربی-پر-اعتراضات.10350/
جزاک اللہ خیرا انس بھائی۔
اچھے انداز سے جوابات دیے ہیں۔ لیکن دو تین کے علاوہ باقی میں تھوڑی سی تشنگی رہ جاتی ہے۔ مثال کے طور پر قرآن کی گرائمر کو قرآن سے ثابت کیا گیا ہے حالاں کہ اعتراض ہے ہی اسی پر۔ شیخ کفایت اللہ نے ایک جواب دیا ہے جو واقعی بہت عمدہ ہے۔
اس کے علاوہ یہ صرف عربی عبارات پر اشکال کے جوابات ہیں۔ جبکہ سائنس اور قرآن کے تعلق سے بہت سے اشکالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ پھر بھی جو ہیں بہت خوب ہیں۔
اگر کچھ ساتھی آپ حضرات کی رہنمائی میں ان کا باقاعدہ تعاقب کریں تو کیا مناسب نہیں رہے گا؟
 
Top