• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

‘‘ ب ’’ سے ‘‘ بے بے ’’

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
محترم منتظمین حضرات توجہ فرمائیں
کافی دن ہوگئے ہیں کہ یہ‘‘ ب ’’ کی بچی کافی سر پر چڑھنے کی کوشش کر رہی ہے ، وہ تو خیر سے میں نے حلق(ٹِنڈ) کروایا ہوا ہے اس وجہ سے پھسل جاتی ہے ورنہ اگر بال ہوتے تو اوپر بیٹھے بیٹھے دماغ چاٹ لیتی ۔
گزارش یہ ہے کہ اس کا کوئی حل نکالیں اور اس کو‘‘ ب’’ سے چوڑا ہوکر ‘‘بے بے ’’ نہ بننے دیں کیونکہ جب بھی اس کی ضرورت پڑتی ہے اس کو کسی جگہ (‘‘فوری جواب ، ‘‘محدث ویب سائٹ ، ‘‘فورم قواعد و ضوابط ، حتی کہ انگریزوں کی ‘‘ فیس بک ’’کو اردو کپڑے پہناکر) سے ادھار لینا پڑتا ہے ، لفظ چاہے جیسا مرضی ہو مثلا‘‘ بھائی ’’ ‘‘ بہن ’’ ، ‘‘ بیوی ’’ ‘‘ بیٹا’’ جیسے قریبی عزیز و اقارب ہوں یا‘‘ بڑے میاں’’ ،‘‘ بڑی بی’’ جیسی محترم شخصیات یا ‘‘ثواب و عقاب’’ ، اور‘‘ برا بھلا’’ جیسے عام استعمال کے الفاظ ،اس کے بغیر کوہ کاف کے باشندوں کے اورادو وظائف بن کے رہ جاتے ہیں ۔ امید ہے کہ ہماری اس ‘‘بے بسی’’ (کم بخت یہاں بھی خودبخود نہیں آئی اور تو اور ‘‘خود’’بھی ‘‘بخود’’ ہونے کے لیے اس کے علاوہ اپنا سا منہ لے کے رہ جاتا ہے ) کا کوئی معقول ‘‘بندوبست ’’کیا جائے گا ۔

برائے مہر بانی جلدی ۔۔۔کہیں یہ نہ ہوکہ گھر والے اسکو کندھوں پر اٹھائے ہوئے دیکھ کر پوچھ گچھ شروع کردیں کہ کون ہے ؟اور اتنے نخرے اٹھانے میں کیا راز ہے ؟
 
تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191

گوگل کروم میں "ب" کے کوئی نخرے نہیں
 
شمولیت
اپریل 23، 2011
پیغامات
79
ری ایکشن اسکور
329
پوائنٹ
79
خضر حیات صاحب کی ’باں باں‘ سن کر ہم بھی اپنا دکھڑا بتا دیں کہ ہمیں تو اپنے نام کے لیے بھی ’ب‘ مستعار لینا پڑتی ہے۔ فائر فوکس میں اس سے نمٹنے کے لیے کوئی حل بتائیے پلیز
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
اب ایسے لطیف پیرائے میں ہم خشک مزاج لوگوں سے حل مانگیں گے تو ہم جواب کیسے دیں گے کہ اس بے بے کی تکرار میں اصل مسئلہ ہمیں تو ابوالقاسم بھائی کی پوسٹ سے ہی سمجھ میں آیا کہ غالباً حرف ب لکھنے میں کوئی دقت ہے۔خیر، دو تین حل ہیں :

1۔ پہلا تو وہی جو تلمیذ بھائی بتا چکے کہ براؤزر بدل لیں۔ اس وقت کروم سے زیادہ تیز رفتار اور محفوظ براؤزر کوئی نہیں۔ لہٰذا گوگل کروم یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کیجئے۔اور مستقل استعمال کیجئے تو میری طرح آپ بھی فائر فاکس کے عادی نہیں رہیں گے۔ اس وقت فائر فاکس اردو سپورٹ میں سب سے پیچھے ہے۔
2 ۔ دوسرا ممکنہ حل یہ ہے کہ فورم ایڈیٹر میں اوپر دائیں کونے پر AA والے بٹن کو دبائیں اور پھر ٹائپ کر کے چیک کریں ۔
3۔ تیسرا ممکنہ حل یہ ہے کہ آپ اس لنک سے پاک اردو انسٹالر ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کیجئے۔ اور پھر اردو لینگویج کا آپشن سلیکٹ کر کے استعمال کریں۔ دیکھیں شاید اس سے فرق پڑے۔
4۔ آخری حل یہ ہے کہ ب کو استعمال ہی نہ کریں!!! مذاق سمجھ رہے ہیں۔۔۔۔ نہیں! آپ ب کی جگہ ژ استعمال کریں اور جب سب ٹائپ کر لیں تو آخر میں ایک ہی دفعہ Replace All سے ژ کو ب سے بدل دیں۔ مسئلہ تو حل نہیں ہوگا لیکن شاید مشکل کم ہو جائے گی۔ کیا خیال ہے۔۔! سیریس لے رہے ہیں۔۔۔ غلط کر رہے ہیں۔ اتنی محنت کے بجائے ورڈ میں ہی ٹائپ کر لیں۔ ابتسامہ۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155

شاکر بھائی،خضر بھائی نے تو اپنی پوسٹ میں "ب" بالکل ٹھیک لکھا ہوا ہے۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
1۔ پہلا تو وہی جو تلمیذ بھائی بتا چکے کہ براؤزر بدل لیں۔ اس وقت کروم سے زیادہ تیز رفتار اور محفوظ براؤزر کوئی نہیں۔ لہٰذا گوگل کروم یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کیجئے۔اور مستقل استعمال کیجئے تو میری طرح آپ بھی فائر فاکس کے عادی نہیں رہیں گے۔ اس وقت فائر فاکس اردو سپورٹ میں سب سے پیچھے ہے۔
اس کیپسول کا تو مجھے پتہ تھا کہ آپ ہر مرض کیلیے دیگر دوائیوں کے ساتھ اس کا ضرور مشورہ دیتے ہیں ۔ اس وجہ سے تقریبا 10 ، 15 دن سے اس کو نیچے اتارنے کی کوشش کرتا رہاہوں لیکن ہر دفعہ بغیر عذر بتائے ضد کرجاتا ہے
البتہ آپ کے بتائے ہوئے فارمیسی سٹور (لنک) سے ایک دفعہ پھر کوشش کی کہ شاید ڈاکٹر صاحب کی تجویز کی شرم کرجائے لیکن پھر کوئی ایرر آگیا ہے البتہ پہلے سے کچھ فرق یوں ہوا ہے کہ پہلے کچھ بتاتا نہیں تھا اب ساتھ ایک خط( اعتذارنامہ) بھی بھیج دیا ہے ۔۔۔ مجھے تو کچھ سمجھ نہیں آئی ہو سکتا ہے آپ اس کی زبان سمجھ جائیں ۔ لکھتے ہیں :
PLATFORM VERSION INFO
Windows : 6.1.7600.0 (Win32NT)
Common Language Runtime : 2.0.50727.4927
System.Deployment.dll : 2.0.50727.4927 (NetFXspW7.050727-4900)
mscorwks.dll : 2.0.50727.4927 (NetFXspW7.050727-4900)
dfdll.dll : 2.0.50727.4927 (NetFXspW7.050727-4900)
dfshim.dll : 4.0.31106.0 (Main.031106-0000)

SOURCES
Deployment url : https://dl.google.com/update2/1.3.21.111/GoogleInstaller_ar.application?appguid%3D{8A69D345-D564-463C-AFF1-A69D9E530F96}%26iid%3D{F9B1F478-32F3-880B-21C6-C0532815799D}%26lang%3Dar%26browser%3D2%26usagestats%3D0%26appname%3DGoogle%20Chrome%26needsadmin%3Dprefers%26installdataindex%3Ddefaultbrowser

ERROR SUMMARY
Below is a summary of the errors, details of these errors are listed later in the log.
* Activation of https://dl.google.com/update2/1.3.21.111/GoogleInstaller_ar.application?appguid%3D{8A69D345-D564-463C-AFF1-A69D9E530F96}%26iid%3D{F9B1F478-32F3-880B-21C6-C0532815799D}%26lang%3Dar%26browser%3D2%26usagestats%3D0%26appname%3DGoogle%20Chrome%26needsadmin%3Dprefers%26installdataindex%3Ddefaultbrowser resulted in exception. Following failure messages were detected:
+ Downloading https://dl.google.com/update2/1.3.21.111/GoogleInstaller_ar.application?appguid={8A69D345-D564-463C-AFF1-A69D9E530F96}&iid={F9B1F478-32F3-880B-21C6-C0532815799D}&lang=ar&browser=2&usagestats=0&appname=Google%20Chrome&needsadmin=prefers&installdataindex=defaultbrowser did not succeed.
+ The remote server returned an error: (407) Proxy Authentication Required.

COMPONENT STORE TRANSACTION FAILURE SUMMARY
No transaction error was detected.

WARNINGS
There were no warnings during this operation.

OPERATION PROGRESS STATUS
* [10/10/2012 10:37:40 PM] : Activation of https://dl.google.com/update2/1.3.21.111/GoogleInstaller_ar.application?appguid%3D{8A69D345-D564-463C-AFF1-A69D9E530F96}%26iid%3D{F9B1F478-32F3-880B-21C6-C0532815799D}%26lang%3Dar%26browser%3D2%26usagestats%3D0%26appname%3DGoogle%20Chrome%26needsadmin%3Dprefers%26installdataindex%3Ddefaultbrowser has started.

ERROR DETAILS
Following errors were detected during this operation.
* [10/10/2012 10:37:43 PM] System.Deployment.Application.DeploymentDownloadException (Unknown subtype)
- Downloading https://dl.google.com/update2/1.3.21.111/GoogleInstaller_ar.application?appguid={8A69D345-D564-463C-AFF1-A69D9E530F96}&iid={F9B1F478-32F3-880B-21C6-C0532815799D}&lang=ar&browser=2&usagestats=0&appname=Google%20Chrome&needsadmin=prefers&installdataindex=defaultbrowser did not succeed.
- Source: System.Deployment
- Stack trace:
at System.Deployment.Application.SystemNetDownloader.DownloadSingleFile(DownloadQueueItem next)
at System.Deployment.Application.SystemNetDownloader.DownloadAllFiles()
at System.Deployment.Application.FileDownloader.Download(SubscriptionState subState)
at System.Deployment.Application.DownloadManager.DownloadManifestAsRawFile(Uri& sourceUri, String targetPath, IDownloadNotification notification, DownloadOptions options, ServerInformation& serverInformation)
at System.Deployment.Application.DownloadManager.DownloadDeploymentManifestDirectBypass(SubscriptionStore subStore, Uri& sourceUri, TempFile& tempFile, SubscriptionState& subState, IDownloadNotification notification, DownloadOptions options, ServerInformation& serverInformation)
at System.Deployment.Application.DownloadManager.DownloadDeploymentManifestBypass(SubscriptionStore subStore, Uri& sourceUri, TempFile& tempFile, SubscriptionState& subState, IDownloadNotification notification, DownloadOptions options)
at System.Deployment.Application.ApplicationActivator.PerformDeploymentActivation(Uri activationUri, Boolean isShortcut, String textualSubId, String deploymentProviderUrlFromExtension, BrowserSettings browserSettings, String& errorPageUrl)
at System.Deployment.Application.ApplicationActivator.ActivateDeploymentWorker(Object state)
--- Inner Exception ---
System.Net.WebException
- The remote server returned an error: (407) Proxy Authentication Required.
- Source: System
- Stack trace:
at System.Net.HttpWebRequest.GetResponse()
at System.Deployment.Application.SystemNetDownloader.DownloadSingleFile(DownloadQueueItem next)

COMPONENT STORE TRANSACTION DETAILS
No transaction information is available.

شاکر بھائی ایک بات احتیاطا بتادیتا ہوں اس وقت میں جو نیٹ استعمال کررہا ہوں وہ جامعہ کیطرف سے مہیا کردہ ہے اس لیے اس پر شاید کوئی خاص پروگرام ڈاؤن لوڈ کرنے کی پابندی نہ ہو ۔۔۔۔ البتہ گوگل ، یوٹیوب ، سکائپ وغیرہ سب کچھ صحیح چلتا ہے ۔

آخری حل یہ ہے کہ ب کو استعمال ہی نہ کریں!!! مذاق سمجھ رہے ہیں۔۔۔۔ نہیں! آپ ب کی جگہ ژ استعمال کریں اور جب سب ٹائپ کر لیں تو آخر میں ایک ہی دفعہ Replace All سے ژ کو ب سے بدل دیں۔ مسئلہ تو حل نہیں ہوگا لیکن شاید مشکل کم ہو جائے گی۔ کیا خیال ہے۔۔! سیریس لے رہے ہیں۔۔۔ غلط کر رہے ہیں۔ اتنی محنت کے بجائے ورڈ میں ہی ٹائپ کر لیں۔ ابتسامہ۔
آپ کی تجویز سن کر پرانے شعراء اور أدباء یاد آنے لگے ہیں ۔۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اس طرح کے کام کرنے میں بڑی مہارت رکھتے تھے مثال کے طور پر پورا قصیدہ کسی خاص حرف مثلا ’’ ش ‘‘ کے بغیر لکھ دیا دوسرا اٹھا اس نے پورے کے پورے قصیدے کے ہر ہر حرف میں ’’ ش ‘‘ رکھ دیا ۔ باقی إہمال و إعجام تو ماضی قریب تک ایک پسندیدہ مشغلہ رہا ہے چنانچہ ایک پوری تفسیر جس کا نام (جب شغب ) ہے میں کوئی بھی حرف نقطے کے بغیر نہیں اسی طرح ایک اور تفسیر (سواطع الإلہام ) میں کوئی بھی نقطہ نہیں ہے ۔
اگر ہم ان جیسے ہوتےتو آپ کی بات واقعتا ایک سنجیدہ مشورہ تھا بہر صورت آج کے دور میں شاید ترقی شدہ حل یہی ہے کہ پورے قصیدے میں جو مرضی لکھتے جائیں اور آخر میں اس سب کو ایک ہی حرف کی مانند جو مرضی بنالیں ۔
ابو القاسم بھائی اگر آپ کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو شاکر بھائی نے زبردست طریقہ بتایا ہے کیونکہ میری بھی اس مشارکت سے پہلے والی سب مشارکتیں ورڈ کی مرہون منت ہی ہیں ۔
اور اب بھی اگر شاکر بھائی یہ نسخہ تجویز نہ کرتے کہ
2 ۔ دوسرا ممکنہ حل یہ ہے کہ فورم ایڈیٹر میں اوپر دائیں کونے پر AA والے بٹن کو دبائیں اور پھر ٹائپ کر کے چیک کریں ۔
تو شاید ورڈ میں ہی لکھ رہے ہوتے ۔ اللہ ان کو جزائے خیر سے نوازے ۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
میں تو فائر فوکس میں لکھ رہا ہوں اور مجھ سے "ب" ٹھیک لکھا جا رہا ہے۔
اور میرے پاس انٹرنیٹ( اکسپلورل یا اکسپلورر ، جو مصیبت بہی ہے سمجھ گئے ہوں گے ) ہے ۔ لیکن تقریبا ایک سال سے زائد عرصہ ہوچکا ہے کبھی مسئلہ نہیں بنا ۔ لیکن ان دنوں پتہ نہیں کیا ہوا ہے ۔ بہر صورت شاکر بھائی نے حل بتادیا ہے ۔ اب جب بھی مسئلہ ہوتا ہے اے ( A) کو ( O) أوئے کرتے ہیں تو مسئلہ حل ہوجاتا ہے ۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
خضر حیات بھائی،
اب تو ان شاء اللہ آپ کو کروم انسٹال کروا کر ہی دم لیں گے۔ آپ کی بات درست ہے ۔ عموماً جامعات وغیرہ میں نئے پروگرام انسٹال کرنے کی پابندی ہوتی ہے۔ لہٰذا آپ درج ذیل لنک سے کروم ڈاؤن لوڈ کیجئے۔ اور پھر اس کو اپنے کسی بھی ذاتی فولڈر میں انسٹال کر لیں۔ بس یہ ہوگا کہ آپ کو ہر دفعہ اس فولڈر میں جا کر کروم کو کھولنا پڑے گا۔ یا پھر اس کا شارٹ کٹ ڈیسکٹاپ پر بنانا ہوگا۔ اگر جامعہ کا یہ کمپیوٹر آپ کے علاوہ دیگر حضرات بھی استعما ل کرتے ہیں تب بہتر ہے کہ ڈیسک ٹاپ پر نہ رکھیں اور اپنے ڈاکومنٹس والے کسی فولڈر میں چھپا رکھیں۔

https://dl.dropbox.com/u/3911778/GoogleChromePortable_22.0.1229.94_online.paf.exe
۔

اگر درج بالا لنک سے بھی انسٹال نہ ہو تو بتائیے گا پھر کوئی اور نسخہ تجویز کرتے ہیں۔

نیز اگر آپ کا مسئلہ AA والے بٹن کو دبانے سے حل ہوتا ہے۔ تو پھر آپ کو بار بار یہ بٹن دبانے کی ضرورت نہیں۔ ایک ہی مرتبہ درج ذیل لنک پر جایئے۔
http://www.kitabosunnat.com/forum/profile.php?do=editoptions

اور پھر صفحے کے بالکل نیچے موجود درج ذیل تین آپشن کو ملاحظہ کریں:

متفرق اختیارت

پیغامات مدون کرنے والے ایڈیٹر کا انٹرفیس:
  • بہتر انٹرفیس - مکمل وزی وگ سپورٹ
  • بنیادی ایڈیٹر - ایک سادہ ٹیکسٹ باکس
  • سٹینڈرڈ ایڈیٹر - مزید فارمیٹنگ کے کنٹرول

اگر یہاں پر بہتر انٹرفیس کا آپشن فعال ہے تو اس کی جگہ سٹینڈرڈ ایڈیٹر کو منتخب کریں یا الٹ کر لیں۔ اس سے آپ کو بار بار زحمت نہیں ہوگی۔ ان شاء اللہ۔
 
Top