اونٹ کی قربانی میں دس افراد شریک ہو سکتے ہیں
سیدنا ابنِ عباسؓ نے فرمایا:ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھے کہ اضحیٰ(عید قربان) آگئی تو ہم نے(ایک) گائے میں سات(آدمی) اور (ایک)اونٹ میں
دس(آدمی) شریک کئے۔(سنن الترمذی:۱۵۰۱، و قال حسن غریب، قال حافظ زبیر علی زئی وسندہ حسن)
حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کہتے ہیں:کہ اونٹ میں سات یا دس آدمی شریک ہو سکتے ہیں۔
تحقیقی،اصلاحی اور علمی مقالات ج۲ص۲۱۵