• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

*دین تو بازیچہ اطفال بن جائے گا۔۔!!!*

شمولیت
مارچ 17، 2015
پیغامات
19
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
36
*تحریر: فضیل احمد ظفر*
*متعلم: جامعہ سلفیہ، بنارس*

آج ہر صاحب بصیرت پر یہ بات کاشکارا ہے کہ سوشل میڈیا و ذرائع ابلاغ جہاں ایک طرف مفید ہے تو دوسری طرف مضر ہے اور تیسری طرف جو سب سے بڑی خرابی ہے وہ یہ کہ یہ عوام الناس اور علماء دین کے مابین حد فاصل بنا ہوا ہے
عوام الناس میں سے عموما جو شخص مستعمل انٹرنیٹ ہوتا ہے وہ جب کوئی آیت یا حدیث سوشل میڈیا پر پڑھتا ہے تو اس کو اپنی ناقص عقل سے سمجھتا ہے اور عمل پیرا ہو جاتا ہے اور اس کے مطابق فتوے بھی دینے لگتا ہے (اس کی مثال آگے آرہی ہے )
وہ "ﻳَﺎ ﺃَﻳُّﻬَﺎ ﺍﻟَّﺬِﻳﻦَ ﺁﻣَﻨُﻮﺍ ﺇِﻥْ ﺟَﺎﺀَﻛُﻢْ ﻓَﺎﺳِﻖٌ ﺑِﻨَﺒَﺄٍ ﻓَﺘَﺒَﻴَّﻨُﻮﺍ" (الحجرات: 6) کے حکم سے صم بکم عمی ہوتا ہیں
اور کچھ اس حکم سے عہدہ برآ ہوجاتے ہیں تو کسی ایپ سے حدیث کو سرچ کر لینے کی زحمت گوارا کرلیتے ہیں اگر حدیث صحیح نکل جاتی ہے تو بس اس کی صحت پر عمل کرتے ہوئے متعہ وغیرہ کو جائز گرداننے لگتے ہیں اور جواز کے فتوے کا نشتر چلانے لگتے ہیں ان کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ناسخ و منسوخ بھی کسی چڑیے کا نام ہے اس لیے کہ ان کی عقل مغالطات و اوہام کا شاخسانہ ہوتی ہے
جب کہ علماء دین جن کو ورثة الأنبياء کا خطاب دیا گیا ہے جو دین کو "لو كان الدين بالرأي" کی نظر سے دیکھتے ہیں جن کا فہم سلف صالحین کے فہم کا شاخسانہ ہوتا ہے جن کا استدلال سلف صالحین کے استدلال کا شاخسانہ ہوتا ہے
جو دین کو دین سمجھتے ہیں بازیچہ اطفال نہیں سمجھتے ہیں
جن کی مثال صحراء کی تاریک رات میں بھٹکے ہوئے مسافروں کے لیے "النجوم لتهتدوا بها" کی سی ہے
ہمیں اور عوام الناس کو چاہیے کہ ان سے جڑے رہیں ان کی قدر کریں ان سے احترام کے ساتھ فتوے پوچھیں
یاد رکھیں ۔۔۔!!
اگر کتابیں ہی علم حاصل کرنے کے لیے کافی ہوتیں تو پھر ان مکتب، معہد، مدرسے، جامعات کی کیا ضرورت تھی ؟
علماء کرام سے دوری در حقیقت صراط مستقیم سے دوری ہے
اس کی ایک مثال یہ ہے کہ
ایک مرتبہ میں کچھ لوگوں کے ساتھ تھا نماز میں حدث ہو جانے کے متعلق بات چل رہی تھی ایک صاحب نے جھٹ سے فتوے کی تیر چلائی اور کہا کہ وضو ٹوٹ جانے پر وضو بنائے گا اور جتنی رکعتیں چھوٹ گئیں وہ پڑھے گا
میں نے کہا کہ صاحب یہ بات درست نہیں ہے اس لیے کہ اگر کوئی شخص وضو بنا رہا ہے اور درمیان میں حدث ہو جائے تو سرے سے وضو بنائے گا نہ کہ درمیان سے
بہر کیف میں نے ان کو استطاعت بھر سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ صاحب میری بات سے متفق نہ ہوئے اور کہا کہ میں نے حدیث میں پڑھا ہے جبکہ عائشہ والی روایت سخت ضعیف ہے
اسی طرح ہوی پرست بلکہ ہوس پرست "ﻭَﺍﻟْﻤُﺆْﻣِﻨُﻮﻥَ ﻭَﺍﻟْﻤُﺆْﻣِﻨَﺎﺕُ ﺑَﻌْﻀُﻬُﻢْ ﺃَﻭْﻟِﻴَﺎﺀُ ﺑَﻌْﺾٍ ۚ " (التوبة :71) سے عورت اور مرد کے مابین دوستی کے جواز کے فتوے جاری کر رہے ہیں
اور "الدين بالعقل" والے انکار حدیث کا ایک بہت بڑا فتنہ برپا کرتے چلے آرہے ہیں
کوئی عذاب قبر کا منکر ہے تو کوئی واقعہ افک کا منکر ہے
کوئی تدوین حدیث میں خامیاں نکال رہا ہے تو کوئی صحابہ کرام جیسی مقدس جماعت پر جرح کر رہا ہے
حتی کہ شیعہ حضرات "ﻭَﻋَﺪَ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﺍﻟَّﺬِﻳﻦَ ﺁﻣَﻨُﻮﺍ ﻭَﻋَﻤِﻠُﻮﺍ ﺍﻟﺼَّﺎﻟِﺤَﺎﺕِ ﻣِﻨْﻬُﻢ ﻣَّﻐْﻔِﺮَﺓً ﻭَﺃَﺟْﺮًﺍ ﻋَﻈِﻴﻤًﺎ ‏( الفتح: 29 ‏)
سے استدلال کرتے ہیں کہ صحابہ میں سے بعض کافر ہو گئے تھے (أعوذ بالله من ذلك) اور کہتے ہیں کہ یہاں "من" تبعیض کے لیے ہے
ایسے ہوی پرست مولویوں سے شیخ جلال الدین قاسمی صاحب کا ایک سوال ہے کہ اگر ہر جگہ "من" تبعیص کے لیے ہوتا ہے؟ تو پھر اس آیت "ﻓﺎﺟْﺘَﻨِﺒُﻮﺍ ﺍﻟﺮّﺟْﺲَ ﻣِﻦَ ﺍﻷﻭْﺛﺎﻥِ" (الحج: 30)
کا مطلب بتانے کی زحمت فرمائیں
یعنی بت میں سے جو پاک ہے اس کی عبادت کرو اور جو نجس ہے اس سے دور ہو جاؤ؟؟؟؟؟۔۔!!!!!!

اگر ہر جگہ "من" تبعیض کے لیے مان لیا جائے اور قرآن و حدیث کو اپنی ناقص عقل سے سمجھا جائے تو
*دین بازیچہ اطفال بن جائے گا*
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
بہت عمدہ محترم!
لیکن اگر اسکو عامی انداز میں ڈھالا جاتا تو اور بھی اچھا رہتا. لوگ اسکو سمجھتے. کیونکہ اسمیں کئی باتیں اہل علم کےسمجھنے کے ہی لائق ہیں.

یہ نقص نہیں نکال رہا. بس ایک ناقص مشورہ دے رہا ہوں. ورنہ میں اس قابل نہیں کہ غلطیاں نکالوں.
بارک اللہ فیکم.
جزاکم اللہ خیرا.

آپ کس جماعت کے طالب علم ہیں؟؟؟
 
شمولیت
مارچ 17، 2015
پیغامات
19
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
36
بہت بہت شکریہ مشورہ دینے کے لیے
میں اس کو عامی انداز میں ڈھالنے کی کوشش کروں گا

آمین وإياك وفيك

میں كلية الشرعية کا ایک ادنی سا طالب علم ہوں
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
بہت بہت شکریہ مشورہ دینے کے لیے
میں اس کو عامی انداز میں ڈھالنے کی کوشش کروں گا

آمین وإياك وفيك
عفوا
میں كلية الشرعية کا ایک ادنی سا طالب علم ہوں
آپ جامعہ سلفیہ میں ہیں نا؟؟؟
میرے کچھ دوست وہاں پر موجود ہیں. اس لۓ پوچھا تھا.
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
میں اس کو عامی انداز میں ڈھالنے کی کوشش کروں گا
جزاکم اللہ خیرا محترم.
ان شاء اللہ اسکے بعد اس تحریر کو رومن میں ٹرانسلیٹ کر کے میں عام لوگوں تک پہنچاؤں گا. جو اردو سے نابلد ہیں.
بارک اللہ فی علمک
 
شمولیت
مارچ 17، 2015
پیغامات
19
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
36
آمين
وإياك وفيك

جی جامعہ سلفیہ بنارس میں ہی ہوں
اس سال تین کلیے کھولے گئے ہیں
 
Top