السلام علیکم ! محترم فاروق صاحب آپکی کاوش اچھی ہے ۔جزاک اللہ خیرا ۔ اس حوالہ سے کچھ تجاویز ہیں ۔ قرآن کی گرائمر کا خاکہ مع انگریزی گرائمر ایک ویب سائٹ سے دیا گیا ہے ۔ اگر ساتھ اسکا حوالہ ہو تو اچھا ہے ۔ اسی طرح اعراب اور صرف جہاں سے لیئے گئے ہیں انکا حوالہ بھی ۔ اعراب اور صرف کو آپ نے عربی میں ہی رہنے دیا ہے ۔چند مقامات پر اردو میں اضافہ کیا ہے ۔ اور ترکیب کا حوالہ بھی موجود نہیں ہے ۔ اگر چہ آخر میں اپنے ماخذ کا ذکر کیا ہے ۔ سورۃ بقرۃ کے ایک مقام میں الصلوۃ کے معنی کسی جگہ سے سکین شدۃ لگائے ہیں ۔ جس لغت سے معنی لکھے گئے ہیں حوالہ مذکور نہیں ۔
ترکیب(نحوی تشریح) کے حوالہ سے اگر آپ "" حافظ احمد یارصاحب "" کی تشریح ٢٠٠ آڈیو کیسٹ کی صورت میں موجود ہے اور ""حکمت القرآن ""میں قسط وار شائع ہو رہی ہے ۔ آپ اسے ملاحظہ کر سکتے ہیں ۔
ایک کتاب عرصہ قبل مصر سے "" اعراب القرآن "" از ابو عبیہ "" انہوں نے بہت مفید کام کیا تھا ۔اس کتاب کو دیکھے گا ۔ اس کتاب میں ہر آیت کے کے نیچے مخفف انداز میں نحوی تششریح کی گئی ہے ۔ جیسے لفظی تراجم ہوتے ہیں اس انداز میں ۔ و السلام