• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مفلس کا نکاح کرانا درست ہے۔

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
لقوله تعالى ‏ {‏ إن يكونوا فقراء يغنهم الله من فضله‏}‏
سورۃ نساء میں فرمایا ہے کہ اگر وہ (دولہا دولہن) نا دار ہیں تو اللہ اپنے فضل سے انہیں مالدار کر دے گا۔


حدیث نمبر: 5087
حدثنا قتيبة،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ حدثنا عبد العزيز بن أبي حازم،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن أبيه،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن سهل بن سعد الساعدي،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ قال جاءت امرأة إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقالت يا رسول الله جئت أهب لك نفسي قال فنظر إليها رسول الله صلى الله عليه وسلم فصعد النظر فيها وصوبه ثم طأطأ رسول الله صلى الله عليه وسلم رأسه فلما رأت المرأة أنه لم يقض فيها شيئا جلست فقام رجل من أصحابه فقال يا رسول الله إن لم يكن لك بها حاجة فزوجنيها‏.‏ فقال ‏"‏ وهل عندك من شىء ‏"‏‏.‏ قال لا والله يا رسول الله‏.‏ فقال ‏"‏ اذهب إلى أهلك فانظر هل تجد شيئا ‏"‏‏.‏ فذهب ثم رجع فقال لا والله ما وجدت شيئا‏.‏ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم ‏"‏ انظر ولو خاتما من حديد ‏"‏‏.‏ فذهب ثم رجع فقال لا والله يا رسول الله ولا خاتما من حديد ولكن هذا إزاري ـ قال سهل ما له رداء فلها نصفه ـ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم ‏"‏ ما تصنع بإزارك إن لبسته لم يكن عليها منه شىء وإن لبسته لم يكن عليك شىء ‏"‏‏.‏ فجلس الرجل حتى إذا طال مجلسه قام فرآه رسول الله صلى الله عليه وسلم موليا فأمر به فدعي فلما جاء قال ‏"‏ ماذا معك من القرآن ‏"‏‏.‏ قال معي سورة كذا وسورة كذا عددها‏.‏ فقال ‏"‏ تقرؤهن عن ظهر قلبك ‏"‏‏.‏ قال نعم‏.‏ قال ‏"‏ اذهب فقد ملكتكها بما معك من القرآن ‏"‏‏.‏

ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے عبد العزیز بن ابی حازم نے بیان کیا، ان سے ان کے والد نے اور ان سے سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئی اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ! میں آپ کی خدمت میں اپنے آپ کو آپ کے لئے وقف کرنے حاضر ہوئی ہوں۔ راوی نے بیان کیا کہ پھر انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نظر اٹھا کر اسے دیکھا۔ پھر آپ نے نظر کو نیچی کر لیا اور پھر اپنا سر جھکا لیا۔ جب اس عورت نے دیکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں فرمایا تو وہ بیٹھ گئی۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کھڑے ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ! اگر آپ کو ان سے نکاح کی ضرورت نہیں ہے تو ان سے میرا نکاح کر دیجئیے۔ آپ نے دریافت فرمایا تمہارے پاس (مہر کے لئے) کوئی چیز ہے؟ انہوں نے عرض کیا کہ نہیں اللہ کی قسم یا رسول اللہ! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ اپنے گھر جا اور دیکھو ممکن ہے تمہیں کوئی چیز مل جائے۔ وہ گئے اور واپس آ گئے اور عرض کیا اللہ کی قسم میں نے کچھ نہیں پایا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا اگر لوہے کی ایک انگوٹھی بھی مل جائے تو لے آؤ۔ وہ گئے اور واپس آ گئے اور عرض کیا۔ اللہ کی قسم، یا رسول اللہ! میرے پاس لوہے کی ایک انگوٹھی بھی نہیں البتہ میرے پاس ایک تہمد ہے۔ انہیں (خاتون کو) اس میں سے آدھا دے دیجئیے۔ حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ا ن کے پاس چادر بھی نہیں تھی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ تمہارے اس تہمد کا کیا کرے گی۔ اگر تم اسے پہنو گے تو ان کے لئے اس میں سے کچھ نہیں بچے گا اور اگر وہ پہن لے تو تمہارے لئے کچھ نہیں رہے گا۔ اس کے بعد وہ صحابی بیٹھ گئے۔ کافی دیر تک بیٹھے رہنے کے بعد جب وہ کھڑے ہوئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا کہ وہ واپس جا رہے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلوایا جب وہ آئے تو آپ نے دریافت فرمایا کہ تمہیں قرآن مجید کتنا یاد ہے؟ انہوں نے عرض کیا کہ فلاں فلاں سورتیں یاد ہیں۔ انہوں نے گن کر بتا ئیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پو چھا کیا تم انہیں بغیر دیکھے پڑھ سکتے ہو؟ انہوں نے عرض کیا کہ جی ہاں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر جاؤ۔ میں نے انہیں تمہارے نکاح میں دیا۔ ان سورتوں کے بدلے جو تمہیں یاد ہیں۔


کتاب النکاح صحیح بخاری
 
شمولیت
جولائی 04، 2013
پیغامات
38
ری ایکشن اسکور
68
پوائنٹ
31
آپ کی اردو کمزور ہے، آپ میرا یہ تھریڈ چیک کریں۔
اردو یونی کوڈ کی بورڈ
مجھے اردو لکھبا آتا ہے مگر جب میں ریفلائی کرتی ہوں تو ریفلائی والی جگہ کچھ بھی لکھائی نہیں ہوتی میں کریٹ تھریڈ میں جا کہ عنوان کی جگہ لکھ کہ کاپی کرتی ہوں اور پہاں پیسٹ کرتی ہوں،یعنی جہان ریفلائی میں کوئی کچھ لکھنا ہوتا ہے تو وہاں لکھائی نہیں ہوتی۔ مدد کرو
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اللہ تعالی اس تھریڈ کی تمام ایمان والوں کو عطا فرمائے۔ آج بہت بڑا معاشرتی مسئلہ یہی ہے کہ لڑکا بھی پیسے والا ہو اور لڑکی بھی پیسے والی ہو۔ ورنہ رشتہ؟؟؟؟؟؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
مجھے اردو لکھبا آتا ہے مگر جب میں ریفلائی کرتی ہوں تو ریفلائی والی جگہ کچھ بھی لکھائی نہیں ہوتی میں کریٹ تھریڈ میں جا کہ عنوان کی جگہ لکھ کہ کاپی کرتی ہوں اور پہاں پیسٹ کرتی ہوں،یعنی جہان ریفلائی میں کوئی کچھ لکھنا ہوتا ہے تو وہاں لکھائی نہیں ہوتی۔ مدد کرو
لکھنا
ریپلائی
یہاں
جہاں

دیر سے جواب دینے کی معذرت۔۔۔۔میں آف لائن تھا مجھے پتہ نہیں آپ نے کب پوچھا
نزرانہ جی! آپ دو طرح کے مسائل کا شکار ہیں، پہلا مسئلہ تو یہ ہے کہ آپ کو اردو کے حروف کی اردو کی بورڈ سے پہچان نہیں ہے، جیسے آپ نے "ن" کی جگہ "ب" لکھ دیا، اس کے لیے میں نے آپ کو اپنے تھریڈ کا لنک دیا، اس میں آپ کو تمام ورڈز سمجھ آ جائیں گے۔ ان شاءاللہ

اور آپ کا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ آپ کے کمپیوٹر میں اردو لینگویج انسٹال نہیں ہے، اس کے لیے آپ یہ سافٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کریں۔
پاک اردو انسٹالر
اس کو ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر دیں آپ آسانی سے محدث فورم کے جوابی خانے میں لکھ نے کے قابل ہو جائیں گی۔ ان شاءاللہ
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
اللہ تعالی اس تھریڈ کی تمام ایمان والوں کو عطا فرمائے۔ آج بہت بڑا معاشرتی مسئلہ یہی ہے کہ لڑکا بھی پیسے والا ہو اور لڑکی بھی پیسے والی ہو۔ ورنہ رشتہ؟؟؟؟؟؟
آمین
بالکل ایسا ہی ہے، اگر لڑکا یا لڑکی پیسے والے نہیں ہیں تو کئی قسم کی باتیں اور اعتراضات نکل آتے ہیں، کبھی فلاں کبھی فلاں، اور اگر دولت یا پیسہ ہو تو سب اعتراضات گئے بھاڑ میں ، بس دولت کو دیکھ کر رشتہ کر لیا،اگر آپ امیر ہیں تو بے فکر رہیں گھر بیٹھے رشتے آ جائیں گے اور اگر معاملہ تھوڑا کمزور ہے تو لاکھ وفادار اور شریف بن لیں، کچھ نہیں ہونے والا۔۔۔ الا ماشاءاللہ
اور یقین کریں بہت سارے "دیندار" لوگ بھی اس میں ملوث دیکھے ہیں میں نے، الا ماشاءاللہ۔۔۔ بس فتنوں سے تو وہی بچ سکتا ہے جسے اللہ بچا لے ۔
 
Top