ویسے معلومات کے لئے عرض ہے کہ مئو ناتھ بھنجن میں سب سے قدیم سلفی ادارہ جامعہ عالیہ عربیہ ہے پھر جامعہ اسلامیہ فیض عام پھر جامعہ اثریہ دارلحدیث ہے اس کے علاوہ جامعہ محمدیہ کھیدو پورہ اور جامعہ دار التعلیم کھیدو پورہ یہ پانچ ممتاز سلفی جامعات ہیں جو بڑے معروف و مشہور ہیں اور جن کی بڑی علمی خدمات ہیں۔
ناچیز جامعہ اسلامیہ فیض عام مئو ناتھ بھنجن کا فارغ التحصیل ہے میرا دلچسپ موضوع اور اختصاص اسلام کا نظام تقسیم میراث ہے اس سلسلہ کی تالیف کردہ لیکن غیر مطبوع میری بہت ساری کتابیں ہیں جن میں سے ایک فرائض الوارثین، اسلام کے نظام تقسیم ترکہ میں عورتوں کی حصہ داری، اسلام میں ترکہ و میراث کی شرعی تقسیم فرض عین، اسلام کے عادلانہ نظام تقسیم میراث و ترکہ میں یتیم پوتے کا حق و حصہ قرآن و سنت کی روشنی میں یتیم پوتا محجوب نہیں، وغیرہ وغیرہ اسی طریقہ سے دوسرا دلچسپ موضوع اور اختصاص اسلام یعنی مسلک اہل سنت و الجماعت اہل الحدیث کی توضیح و ترویج اور اشاعت اور رد حنفیت ہے اس سلسلہ کی بہت ساری کتابیں تالیف شدہ و غیر مطبوع ہیں۔ جن میں سے ایک اصلی اسلام اور جعلی اسلام یعنی مسلک اہل سنت و الجماعت اہل الحدیث اور حنفیت، اسلام کا فطری نظام طلاق اور ایک مجلس کی تین طلاقیں، امام اعظم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صلاۃ تراویح، امام اعظم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صلاۃ ، امام اعظم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حج و عمرہ، کیا ابو حنیفہ ائمہ اہل سنت و الجماعت میں سے ہیں ؟ بجواب کیا ابن تیمیہ ائمہ اہل سنت و الجماعت میں سے ہیں ابو بکر غازی پوری ، ابو حنیفہ ائمہ اہل سنت و الجماعت اہل الحدیث (محدثین) کی نظر میں، کیا حنفیہ اہل سنت و الجماعت میں سے ہیں ؟ ابو حنیفہ تاریخ بغداد کے آئینہ میں، ابو حنیفہ صحیح روایات کی روشنی میں، وغیرہ وغیرہ
فقط والسلام ناچیز مسرور احمد الفرائضی