• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

Khurram Nadeem

اپنے مُلک کی ترقی و خوشحالی کے لئے کوشاں رہتے ہوئے
اُن ناخواندہ ، نیم خواندہ یا کم پڑھے لکھے لڑکے اور لڑکیوں کو جو کسی بھی وجہ سےسکول نہ گئے ہوں یا اپنی تعلیم ادھوری چھوڑے بیٹھے ہوں انھیں دو سال کی مختصر مدت میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سے میٹرک کروانے کے منصوبہ پر بطور ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائیریکٹر خدمات سر انجام دے رہا ہوں۔ میٹرک پاس کروانے کے بعد ایسے طلبہ و طالبات کو مختلف اداروں میں داخلہ دلواتے ہیں جہاں وہ فنی تعلیم یا کوئی ہنر سیکھ کر معاشی طور پر اپنے پاوٗں پر کھڑے ہو کر مُلکی اور خاندانی ترقی میں اپنا کردار بخوبی ادا کر سکیں۔
ہمارا ادارہ (سسٹم فأونڈیشن) مختلف علاقوں میں صاحبِ ثروت و خلوص حضرات کے مالی تعاون سے (نان فارمل) سکول چلاتا ہے جہاں خواہشمند لڑکے اور لڑکیوں کو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ کتابیں، یونیفارم، بورڈ کی فیسیں،ماہانہ وظیفہ اور دیگر اخراجات ادارہ خود ادا کرتا ہے۔
اگر کوئی بھی شخص جذبہ خدمت کے ساتھ اس کارِ خیر میں شریک ہوکر اپنے علاقے میں ایسا سکول قائم کرنا چاہے تو ہمارا فنی تعاون و خدمات بلکل فری حاضر ہے۔
Top