عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,516
- ری ایکشن اسکور
- 9,996
- پوائنٹ
- 667
نام کتاب
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ ان کے تجدیدی کارنامے
نام مصنف
حافظ شاہد رفیق
نام ناشر
دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ ان کے تجدیدی کارنامے
نام مصنف
حافظ شاہد رفیق
نام ناشر
دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
تبصرہ
شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ(661۔728ھ) کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں۔ آپ ایک عبقری اور اپنے دور کے مجدد تھے جن کی دینی و علمی خدمات سے آج تک لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔آپ بہ یک وقت مفکر بھی تھے اور مجاہد بھی ، آپ نے جس طرح اپنے قلم سے باطل کی سرکوبی کی۔ اسی طرح اپنی تلوار کو بھی ان کے خلاف خوب استعمال کیا ۔ اور باطل افکار و خیالات کے خلاف ہر دم سرگرم عمل اور مستعد رہے جن کے علمی کارہائے نمایاں کے اثرات آج بھی پوری آب و تاب سے موجود ہیں۔امام صاحب علوم اسلامیہ کا بحر ذخار تھے اور تمام علوم و فنون پر مکمل دسترس اور مجتہدانہ بصیرت رکھتے تھے۔ آپ نے ہر علم کا مطالعہ کیا اور اسے قرآن و حدیث کے معیار پر جانچ کر اس کی قدر و قیمت کا صحیح تعین کیا اور متکلمین، فلاسفہ اور منطقیین کا خوب ردّ کیا ۔ زیر نظر کتاب ’’ امام ابن تیمیہ ان کے تجدیدی کارنامے‘‘ حافظ شاہد رفیق حفظہ اللہ کا مرتب شدہ ہے۔فاضل مرتب نے امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے متعلق تحریر کیے گئے پانچ مقالات کو یکجا کر دیا ہے۔پانچواں مقالہ بعنوان ’’ آخر ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے کایا پلٹ دی ‘‘مرتب موصوف کا ہے جس میں انہوں نے چند ایسی شخصیات کا تذکرہ کیا گیا ہے جن کے ذہنی و فکری انقلاب میں امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے علوم و معارف کا حصہ رہا ہے۔ اللہ تعالی ٰ مرتب و ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)
لنک کتاب