عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,539
- ری ایکشن اسکور
- 9,997
- پوائنٹ
- 667
نام کتاب
سیرت خیر الانام صلی اللہ علیہ وسلم
نام مصنف
ڈاکٹر اسرار احمد
نام ناشر
مکتبہ مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور
سیرت خیر الانام صلی اللہ علیہ وسلم
نام مصنف
ڈاکٹر اسرار احمد
نام ناشر
مکتبہ مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور
تبصرہ
اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ کے بعد حضرت محمد ﷺ ہی ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پورا سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ کی شخصیت قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت و صورت پر ہزاروں کتابیں اور لاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اور کئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کے لیے معرض وجود میں آئے ۔ اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری و ساری ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’سیرت خیر الانامﷺ‘‘ ڈاکٹر اسرار احمد رحمہ اللہ کے سیرت نبویﷺ پر دئیے گئے پانچ خطبات کی کتابی صورت ہے۔ یہ کتاب سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہے۔ اور آنحضرت ﷺ کی سیرت، کردار اور مشن کا احاطہ کرتی ہے اور جدید مسلمانوں کے لیے عملی اسباق پیش کرتی ہے۔(م۔ا)
لنک کتاب