• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اربعین فضائل عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,569
ری ایکشن اسکور
9,998
پوائنٹ
667
نام کتاب
اربعین فضائل عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ
مصنف
ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی
ناشر
انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
Title Page --- Arbaeen-Fazail-Usman-bin-Affan-R.A-103.jpg
تبصرہ

تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی ﷺ سے ہوا صحابہ و تابعین کے دور میں پروان چڑھا اور ائمہ محدثین کے دور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے اور پھر بعد میں اہل علم نے ان مجموعات کے اختصار اور شروح ،تحقیق و تخریج اور حواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہے جس میں کسی ایک باب سے متعلق احادیث یا مختلف ابواب سے یا مختلف اسانید سے چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب یہی احایث ہیں جن میں چالیس احادیث جمع کرنے والے کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے ۔ عبد اللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں اربعین کے سینکڑوں مجموعے مرتب ہوتے رہے ۔ اربعین میں سب سے زیادہ متد اول اربعین نووی ہے اس پر بہت سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زوائد موجود ہیں ۔ ’’سلسلہ اربعینات حدیث نبوی ﷺ‘‘ادارہ انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہور کے رئیس مولانا ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی،اور حافظ حامد محمود الخضری حفظہما اللہ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین کے مطابق مختلف 115؍اہم موضوعات پر اربعین مرتب کیں ہیں ہر موضوع سے متعلق 40 ؍احادیث مع تخریج و ترجمہ جمع کر کے ان کی ابواب بندی کی ہے ۔ادارہ انصار السنہ ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النبوی‘‘ کے تقریباً 110 سلسلے شائع کر چکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام جاری ہے۔ (آمین) (م۔ا)
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,569
ری ایکشن اسکور
9,998
پوائنٹ
667
عناوین صفحہ نمبر
تقریظ 5
صحابہ کرام﷢ کے فضائل کا بیان 14
سیدنا ابوبکر اور عثمان رضی اللہ عنہما کی مشترکہ فضیلت 21
سیدنا عثمان﷜ کی خلافت و بیعت کا بیان 26
نبی کریم ﷺ کا سیدنا عثمان ﷜ کی خلافت کی طرف اشارہ 27
سیدنا عثمان﷜ کی آزمائش اور ان کا حق پر ہونا 28
رسول اللہ ﷺ کی سیدنا عثمان﷜ سے راز کی باتیں کرنا 33
سیدنا عثمان﷜ کی صفات اور خطبات 37
سیدنا عثمان﷜ پر لوگوں کے اعتراضات اور دفاع 39
سیدنا عثمان﷜ کے خلاف سیدنا علی﷜ کے الزام کی براءت 42
محاصرہ کے دنوں میں صحابہ کا عثمان﷜ کی طرف میلان 45
سیدنا عثمان﷜ کا کتاب اللہ کی اطاعت کرنا 47
سیدنا عثمان﷜ کا اپنی شہادت کے متعلق مطلع کرنا 53
سیدنا عثمان﷜ کی شہادت جنازہ اور مدت خلافت 54
 
Top