• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. اشماریہ

    آیت خاتم النبیینْ کا لغوی پہلو۔

    پہلی فرصت میں اس کا جواب شراح حدیث سے دیتا ہوں۔ فی الحال ذرا سا مصروف ہوں۔ محترمی! اگر آپ کی عبارت کی نقل درست ہے تو پھر آپ کا ترجمہ شاید غلط ہے۔ ’’باید دانس کہ مدلول ِ ایں آیت نیست الاستخلاف ِ علیؓ بر مدینہ در غزوۂ تبوک و تشبیہ دا دن این استخلاف با استخلاف موسیٰ ہارون را در وقتِ سفرِِ خود...
  2. اشماریہ

    آیت خاتم النبیینْ کا لغوی پہلو۔

    محترمی نجیب اللہ صاحب! ان شاء اللہ آپ کی پوسٹ کے ہر جزو پر بات کریں گے۔ امام راغب کی تشریحات پر بھی، دیگر مفسرین کے اقوال پر بھی اور ہر چیز پر۔ تعریفات تمہید اور بنیاد کی حیثیت رکھتی ہیں اس لیے پہلے ان پر بات کرنا چاہتا ہوں تاکہ جب ہم آگے بات کریں تو آسانی ہو۔ اسی لیے تشریعی و غیر تشریعی کی بات...
  3. اشماریہ

    ہاتھ چھوڑ کر نماز

    جو توجیہات اس تھریڈ میں بیان کی گئیں وہ علماء کرام نے ذکر کی ہیں لیکن جس کی بھی شروح حدیث اور فقہ کی کتب پر نظر ہے وہ جانتا ہے کہ اپنے مسلک کے اثبات کے بعد مخالف دلائل کو تطبیق دینے میں اس طرح کی توجیہات تمام علماء کرتے ہیں۔ ان کا حقیقت میں ہونا یقینی نہیں ہوتا۔ یہ تو ممکن ہے کہ سلف کے بعض بزرگ...
  4. اشماریہ

    ہاتھ چھوڑ کر نماز

    لیکن اس فعل کی کیا توجیہ بیان کی جائے گی؟ یہ فعل امام مالکؒ کا مسلک ہے یعنی اہل مدینہ کا عمل ہے اس پر اور مدینہ کے تابعین اور تبع تابعین جب یہ کرتے تھے تو اس کا مطلب یہی ہوا کہ انہوں نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے یہ سیکھا تھا (امام مالکؒ کے اہل مدینہ کے تعامل کے مسلک کی بنیاد اسی پر ہے)۔
  5. اشماریہ

    امام سفیان الثوری اور ترك رفع الیدین كا جواب مطلوب ہے

    خضر بھائی پھر میرا خیال ہے کہ اگر ہم اس مسئلے میں ہی دیگر فقہاء میں سے کسی کی تقلید کر لیں تو بھی درست ہے کہ آپ نے امام ابو حاتمؒ کی "وہم" کی بات بلا دلیل مان کر اس مسئلے کو اپنے لحاظ سے سمجھنا ہے اور ہم نے ائمہ احناف کی بات کو مان کر۔ ورنہ سچی بات ہے کہ دونوں روایات میں "نماز شروع کرنے اور ہاتھ...
  6. اشماریہ

    النصر الربانی فی ترجمہ محمد بن الحسن الشیبانی

    میں تو یہ عرض کر رہا تھا کہ "شیخ زبیر علی زئیؒ" والا معنی اخذ کرنے والے "ایک اور" آ گئے۔ میں نے کسی کی تعریف تو نہیں کی تھی لیکن جنہیں اتنی سی بات بھی سمجھ نہ آئے تو پھر ظاہر ہے وہ ایسا ہی"ترجمہ" کریں گے اور کر کے آگے سے اسے "عربیت" اور "اردو" ادب کے مطابق بھی قرار دیں گے۔ ابتسامہ
  7. اشماریہ

    کیا احناف کی نماز عند اللہ مقبول نہیں؟

    یہ مسائل جہاں سے بھی اخذ کیے گئے ہیں، امام سیوطیؒ نے ان کے حوالے سے اپنے مسلک کو بیان کیا ہے۔ باقی عربی عبارت جتنی منقول ہے اس میں تو "حنفیوں" کا ذکر نہیں ہے (اگرچہ مترجم نے اپنی سمجھ کے مطابق بریکٹ میں حنفیوں کا ذکر کیا ہے)۔ یہ مسائل اکثر احناف سے متعلق ہیں لیکن دیگر مسالک میں بھی کئی پائے جاتے...
  8. اشماریہ

    النصر الربانی فی ترجمہ محمد بن الحسن الشیبانی

    لیں جی @رحمانی بھائی! ایک اور آ گئے.
  9. اشماریہ

    امام سفیان الثوری اور ترك رفع الیدین كا جواب مطلوب ہے

    کس کی مانیں؟ ذاتی خیال یہ ہے کہ خضر بھائی کی بات زیادہ قابل اعتبار ہے.
  10. اشماریہ

    سفیان الثوری رح کا عن

    یہ مدلس کی روایت کے بارے میں نہیں ہے بلکہ ان رواۃ کی روایت کے بارے میں ہے جو یا تو مدلس نہ ہوں اور یا مدلس ہوں تو طبقہ اولی یا ثانیہ کے ہوں. ان کی معنعن روایت قبول ہوتی ہے. سفیان ثوری رح بھی طبقہ ثانیہ کے مدلس ہیں. ان کی تدلیس امام بخاری رح کے بقول بہت کم ہے اور علامہ ذہبی رح ان کی تدلیس کے...
  11. اشماریہ

    النصر الربانی فی ترجمہ محمد بن الحسن الشیبانی

    واقعی..... ہنسی بھی آئی اور حیرت بھی ہوئی اس ترجمے پر. امام مالک کے دروازے پر تین سال "کھڑا رہا ہوں" یہ ترجمہ تو میرا خیال ہے عام عقل سے سوچنے پر بھی عجیب لگتا ہے. کوئی شخص تین سال کیسے کھڑا ہو سکتا ہے؟ اس کا مطلب تو قیام کیا اور حاضر ہوا یا رہا کرنا ہی صحیح لگتا ہے.
  12. اشماریہ

    ہاتھ چھوڑ کر نماز

    یہ تو ٹھیک ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے مقابلے میں اور کسی کی بات کی کوئی حیثیت نہیں ہو سکتی..... لیکن یہ بھی تو سوچیں کہ جن کی طرح ایمان لانے کو قرآن میں ایمان کی قبولیت کی شرط قرار دیا گیا, جب وہ کوئی ایسا کام کریں جسے وہ دن میں پانچ بار نبی ص کو کرتے دیکھ رہے ہوں اور آپ کو دیکھ کر...
  13. اشماریہ

    ہاتھ چھوڑ کر نماز

    تو پھر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعین رحمہم اللہ سے مختلف طریقے کیوں مروی ہیں؟
  14. اشماریہ

    ہاتھ چھوڑ کر نماز

    بندے کے قول کی غلط تشریح کرنے پر بندہ آپ کو کیا کہے؟ جو بات میں نے ایک مسئلے میں مسئلے کا نام لے کر کہی تھے اسے آپ نے میری جانب مطلقا منسوب کر دیا. آخر کیوں؟؟؟
  15. اشماریہ

    کیا احناف کی نماز عند اللہ مقبول نہیں؟

    علامہ سیوطی رح شافعی ہیں اور یہاں انہوں نے شوافع کے لیے دوسرے مسالک والوں کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم تحریر کیا ہے. اس طرح کے اقوال احناف میں بھی موجود ہیں. دونوں طرف کے معتدل عماء کے فتاوی ان اقوال پر نہیں ہیں. بہر صورت یہ مسئلہ شوافع کے سوچنے کا ہے کہ وہ ہمارے پیچھے نماز پڑھیں یا نہ پڑھیں...
  16. اشماریہ

    آیت خاتم النبیینْ کا لغوی پہلو۔

    آپ نے "بعد" کا معنی "مخالف" کیا ہے: اس پر آپ نے آیت سے دلیل پیش کرنے کی کوشش بھی فرمائی ہے: لیکن کیا آپ اس معنی یعنی "مخالفت" کو کسی لغت کی کتاب یا تفسیر سے ثابت کر سکتے ہیں؟؟؟ اگر نہیں ثابت کر سکتے تو پھر میں قرآن کریم کی کئی آیتیں دکھا سکتا ہوں جہاں "بعد" کا معنی کسی چیز کا دوسرے کے مخالف...
  17. اشماریہ

    آیت خاتم النبیینْ کا لغوی پہلو۔

    میں ان دونوں جوابات پر آپ کا شکرگزار ہوں۔ آپ نے پہلی بات تشریعی و غیر تشریعی نبی کی حیثیت کے بارے میں فرمائی۔ اور اس پر جو اعتراض ہے، مجھے امید واثق ہے کہ آپ کو اس کا بھی اندازہ ہوگا۔ آپ کی تشریح یہ ہے: اس میں پہلا مسئلہ یہ ہے کہ آپ نے عیسیؑ کو غیر تشریعی نبی قرار دیا ہے: جب کہ حضرت عیسیؑ نے...
  18. اشماریہ

    آیت خاتم النبیینْ کا لغوی پہلو۔

    جناب نجیب صاحب سب سے پہلا سوال تو یہ ہے کہ "تشریعی" اور "غیر تشریعی" نبی میں کیا فرق ہے؟ یعنی وہ کون سا کام ہے جو ایک کر سکتا ہے اور دوسرا نہیں کر سکتا؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ اسود عنسی اور مسیلمہ تشریعی نبی تھے یا غیر تشریعی؟ سر دست ان دو سوالوں کے جواب مطلوب ہیں.
  19. اشماریہ

    تجویز فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے اچھا پلیٹ فارم

    اور اب آپ نے بھینس پر یہ مضمون کیوں لکھ دیا؟ کاش کہ ایک ریٹنگ قہقہے کی بھی ہوتی. بہرحال آپ کے جواب کے طور پر سگنیچر میں موجود شعر کو پڑھنے کی درخواست کرتا ہوں.
  20. اشماریہ

    النصر الربانی فی ترجمہ محمد بن الحسن الشیبانی

    جی ان کا یہی مسلک راجح ہے۔ لیکن کیا اس کا اطلاق ان لوگوں کے بارے میں جرح پر بھی کیا جا سکتا ہے جو حسد اور بغض کا خصوصی نشانہ تھے؟ یا جن پر مخالفت حدیث کا الزام ان کے فقہ کی وجہ سے لگتا تھا؟ ان پر تو ظاہر ہے جرح مبہم کثیر تعداد میں ہونی تھی۔ بہرحال میرا اس بارے میں خیال یہ ہے کہ ہمارے پاس ان کی...
Top