الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
"اگر نصیحت کا حق صرف اُسی کو ہوتا جو لغزشوں سے معصوم ہو تو رسول اللہﷺ کے بعد کوئی بھی لوگوں کو نصیحت نہ کرتا!"
امام ابن رجب رحمہ اللہ
(لطائف المعارف : ١٩)
جناب فُضِيلُ بنْ عِياض - رَحِمَهُ الله سبحانه وتعالى کہتے ہیں :
اللہ تعالٰی کا محبوب بندہ مشکلات میں گھرا رہتا ہے
اور جس پر اللہ مالک الملک ناراض ہو اُس پر دنیا فراخ کر دیتا ہے .
إذَا أحَبَّ الله عَبْدًا أكْثَر غَمَّه، وإذَا أبْغَضَ عَبْدًا وسَّعَ عَلَيهِ دُنْياه .
| سَير...
"زیادہ افضل کیا ہے؟؟ تلاوتِ قرآن یا دوسرا کوئی ذکر"
افاداتِ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
"اس بارے میں ظاہر یہی معلوم ہوتا ہے کہ ہر شخص کے لحاظ سے مختلف کیفیت ہوتی ہے، اگر تو کوئی شخص قرآن کے مفاہیم و معانی جانتا ہو، اس کے احکام و حکمتوں پر تدبر کی صلاحیت رکھتا ہو تو اس کے لیے تلاوتِ قرآن...
علامہ سعدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
((عزفو القلوب عن الشواغل کلھا قد فرغوھا من سوی الرحمٰن))
"مخلص مسلمانوں" نے اللہ کے علاوہ تمام چیزوں سے اپنا دل فارغ اور خالی کر لیا۔
((حرڪاتھم وھمومھم وعزومھم للہ لاللخلق والشیطان))
ان کے حرکات، افکار اور ارادے اللہ عزوجل کے لئے ہیں نہ کہ مخلوق اور شیطان کے لئے...
ابن معتز رحمہ اللہ کہتے ہیں
لَا تَحْقِرَنّ صَغِیْرَۃً__اِنَّ الْجِبَالَ مِنَ الْحَصَی،
چھوٹے چھوٹے گناہوں کو حقیر مت سمجھ، بلاشبہ کنکریوں سے مل کر ہی پہاڑ بنتے ہیں۔
(تذڪيرالانسان بعداوۃ الشیطان:37)
1- اپنے دن کی شروعات نماز فجر اور صبح کے اذکار سے کیجئے تاکہ آپ فلاح و کامرانی سے سرفراز ہو سکیں۔
2- برابر استغفار کرتے رہیں تاکہ شیطان آپ سے مکمل مایوس ہو جائے۔
3- دعا کرنا کبھی نہ چھوڑیں کیونکہ یہی نجات رات کا راستہ ہے۔
4- یاد رکھئے آپ کی زبان سے نکلنے والے ہر ہر لفظ کو فرشتے لکھ رہے ہیں۔
5-...
واقعہ افک کے موقعہ پر انصار کی ایک عورت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئی، اور کچھ کہے بغیر ان کے ساتھ مل کر ان کے غم میں بہت روئیں.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: "میں اس عورت کا اپنے غم میں یوں شریک ہونا کبھی نہیں بھول سکتی!"
(صحیح بخاری 4141)
جب اللہ نے تبوک سے پیچھے رہ جانے کے...
گستاخِ صحابہؓ کے تئیں مجاز اتھارٹی کی ذمہ داری
کسی کے لیے یہ روا نہیں کہ وہ صحابہؓ کے معایب کا تذکرہ کرے یا کسی نقص و عیب سے متہم کر کے ان پر زبان طعن دراز کرے ۔جو اس حرکت کا مرتکب ہو ، مجاز اتھارٹی پر لازم ہے کہ اس کی تادیب کرے اور اسے سزا دے ۔ حاکم کو یہ اختیار نہیں کہ وہ اس مجرم سے درگزر...
صحابۂ کرام ؓ کے مقام و منزلت کو گرانے کے درپے رہنا ، نہ صرف اس فعلِ شنیع کے مرتکب کی محرومی کی علامت ہے بل کہ یہ بدعت اور گم رہی ہے !
(امام ابو المظفر السمعانیؒ، بہ حوالہ فتح الباری)
________________________________
التعرض إلى جانب الصحابة علامة على خذلان فاعله بل هو بدعة وضلالة ...
فضائل سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور اہل سنت
امام احمد ابن حنبلؒ اور امام اسماعیل بن اسحاق القاضیؒ ، دونو کا قول ہے کہ سیدنا علی بن ابی طالبؓ کے اچھی سندوں کے ساتھ جس قدر فضائل بیان ہوئے ہیں ؛ صحابہؓ میں سے کسی کے اتنے فضائل منقول نہیں ہیں ! یہی بات امام نسائیؒ نے بھی کہی ہے ۔ (محدث ابن عبدالبرؒ،...
جرح و تعدیل کے جلیل القدر امام ابو العرب صقلی رحمہ اللہ کی موجودگی میں کسی بدبخت نے کہا : مجھے علی بن ابی طالبؓ سے محبت نہیں ۔ امام ؒ نے فرمایا : جو صحابہؓ سے محبت نہیں رکھتا ؛ وہ ثقہ ہے ، نہ قابلِ عزت ! ( بہ حوالہ تھذیب التھذیب ، ابن حجرؒ )
#رضی_اللہ_عنھم_اجمعین
امام حسن بصری علیہ الرحمۃ سے سوال ہوا : کیا ابوبکر و عمر رضی اللہ عنھما سے محبت رکھنا مستحب ہے ؟ ارشاد کیا : نہیں ؛ یہ فرض ہے ! ( شرح اصول اعتقاد اھل السنۃ ، لالکائیؒ )
#حب_صحابہؓ
اللّٰہ عزوجل کا تقویٰ اختیار کرو؛ تنہائی کا التزام کرو؛ اپنے آپ میں مشغول ہو جاؤ اور کتاب اللّٰہ سے مانوسیت پاؤ!
سفیان ثوریؒ
عَليْكَ بِتقوَى اللهِ عزَّ وجل والْزَمِ العُزْلَةَ ، واشْتَغِل بنَفسِك واسْتَأْنِس بِكتابِ الله
سفيان الثوري/الجرح والتعديل - (١/٨٧)