الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
٪١٠٠ متفق، مگر جس معاشرے میں ہم رہ رہے ہیں وہاں عملی طور پر ایسا کرنا مناسب نہیں۔ یعنی اپنی اولاد کا "یزید" نام رکھنا۔ سازش کی بدولت ہی سہی مگر جو نفرت عوام الناس میں سرایت کر چکی ہے اس کو ختم کرنا اب ناممکن ہے۔
ویسے تو میں زیادہ تر پڑھنے کو ترجیح دیتا ہوں اور بے مقصد بحث "جس کا حاصل وصول کچھ نہیں" میں نہیں الجھتا۔ مگر کچھ موضوع ایسے ہوتے ہیں کہ جس میں مداخلت کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔ اور میری کوشش ہوتی ہے کہ مخاطب کی دلآزاری نہ ہو۔
موضوع ہے : اہل حدیث کب سے ہیں اور دیو بندی و بریلویہ کا آغاز کب ہوا؟ اس...
تصدیق کردیں کہ اسی کا ذکر کر رہے ہیں؟
ضرور، کیوں نہیں۔ ہر شخص اچھی چیز چاہتا ہے اور یہ تو دین کا معاملہ ہے لیکن کسی بھی چیز کو اپنانےسے پہلے اپنی پوری تسلی کرنا بھی تو شرط اول ہے۔
غیر مقلد پڑھ کر یا سن کر جو پہلا تاثر قائم ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ "وہ شخص جو کسی امام کی تقلید نہیں کرتا اسے غیر...
السلام و علیکم!
گڈ مسلم بھائی! ماشاء اللہ، بہت اچھی تحقیق ہے اورخوشی ہوئی یہ پڑھ کر کہ یہ وہی ناجیہ فرقہ ہے جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔
اللہ تعالیٰ آپ کو جزاء دے۔
ایک بات کی وضاحت کردیں۔ یہ معروف اقوال سعودی عرب کے اہل حدیث فرقہ جو امام احمد بن حنبل کے مقلد کے بارے...
علماء کا استدلال ہی تحقیق ہے، مگر ایسے علماء بھی ہیں جو قرآن سے لفظ "اہل" کہیں سے اور "حدیث" کسی اور جگہ سے لے کر جماعت "اہل حدیث" کا ثبوت پیش کرتے ہیں۔ ایسے ہی جماعت "حنیفہ" کے علماء بھی قرآن سے اور "اہل تشیع" شیعہ کا لفظ قرآن میں ہے سے ثابت کرتے ہیں۔
جب کوئی شخص دین کی طرف مائل ہوتا ہے تو...
قرآن میں اللہ پاک فرمارہے ہیں کہ "يا أيها الذين آمنوا لا ترفعوا أصواتكم فوق صوت النبي ولا تجهروا له بالقول كجهر بعضكم لبعض أن تحبط أعمالكم وأنتم لا تشعرون"
ترجمہ: اے ایمان والو! اپنی آوازیں نبی کی آواز سے بلند نہ کرو۔ اور نہ زور سے ان سے بات کیا کرو جیسا کہ تم آپس میں ایک دوسرے سے بات کرتے ہو۔...
ھارون صاحب! بات ہے صرف نکتہ نظر کو سمجھنے کی۔ میں نے عیسی علیہ السلام والی دلیل ملاد النبی کی دلیل میں نہیں دی بلکہ عید کیلئے استعمال ہونے والے لفظ پر دی ہے۔ عید کیلئے مزید جو آپ نے وضاحت کی ہے بعض باتیں صر ف سمجھنے کیلئے بھی ہوتی ہے، وضاحت کیلئے تفصیل بہت لمبی ہوجاتی ہے۔
(( فلیفرحوا)) کا مطلب...
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش کو (چاہے وہ جو بھی ہے) عید کا دن کہنے کا مفہوم وہ نہیں ہے جو آپ سمجھتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دو عیدوں کے بارے میں فرمایا ہے جن میں باقاعدہ عید نماز پڑھی جاتی ہے۔ عید کا مفہوم سمجھے بغیر اس لفظ "عید" کو ان عیدوں سے مشابہت کیسے دی جاسکتی...
تحریر پڑھتے وقت میرا بھی یہی خیال تھا کہ چونکہ اس میں سوال کرنے والا عیسیٰ علیہ السلام کے مقابل نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کمی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو واضح طور پر عیسائیت کا پیروکار ہے۔
پھر بھی میں یہی کہونگا کہ عیسیٰ علیہ السلام بھی ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔ جواب وہی دیتا ہے جو خود...
عبداللہ روپڑی کی یہ انفرادی غلطی ہے۔ اس سے پوری جماعت کو قصور وار ٹھہرانا ٹھیک نہیں۔ جنگ آزادی ١٨٥٧ میں بھی تو انہوں نے انگریزوں کی حمایت کی تھی اس کا مطلب یہ تو نہیں لیا جا سکتا کہ ان کی پوری جماعت انگریزوں کے ساتھ تھی۔
مجھے اس بات پر کوئی اعتراض نہیں کہ میں ایک کم فہم انسان ہوں۔ مجھ سے کم فہم انسان بھی اس بات کو سمجھتا ہے کہ اردو میں استعمال ہونے والا لفظ "پوجا" (جو کہ ہندی زبان سے لیا گیا ہے) بتوں کی عبادت کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ ہر زبان کا اپنا اسلوب ہے، اور اہل زبان سے بہتر اس زبان کو کوئی نہیں سمجھ سکتا۔...
جی بلکل، آپ کا کہا درست ہے۔ اس بارے میں میں نے اس لئے کوئی بات نہیں کی کہ کوئی متفق ہوتا تو کوئی نہ ہوتا۔ کسی حدیث میں بھی اس کا ذکر ہے کہ "قرآن کے ایک لفظ پر دس نیکیاں ہیں، اور میں یہ نہیں کہتا کہ"الم"( الف لام میم) ایک لفظ ہے۔ بلکہ تین لفظ ہیں" الفاظ کی ترتیب شاید آگے پیچھے ہوگئی ہو تو معذرت۔
میں یہاں پر واضح کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ میرا کسی بھی مسلک یا گروہ سے کوئی واسطہ نہیں۔اور نہ ہی احمد رضا بریلوی سے میری کوئی رشتہ داری ہے۔ ہر نظریہ کو غیر جانبدارانہ طور پر دیکھتا ہوں۔ "اور کہی گئی کسی بھی بات کا پس منظر جاننا اہمیت کا حامل ہے"
ہم اگر حق کی متلاشی ہیں تو تعصبانہ خیالات کی...
قرآن پاک کو سمجھ کر پڑھنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ ترجمہ والا قرآن اٹھا لیں، قرآن کی ایک آیت پڑھیں اور پھر اس کا ترجمہ پڑھیں، پھر دوسری اور پھر تیسری آیت۔۔۔۔۔۔ ثواب تو مل گیا اب اس کو بند کرکے رکھ دیں اور پھر جو چاہے کرتے رہیں۔
مقصد یہ ہے کہ اس میں ہمیں جو صحیح راستہ بتایا گیا ہے اس کو سمجھیں،...
اس بیچاری کو بھی شادی کرنے کا پورا حق ہے، مگر اکثر دیکھا یہی گیا ہے اگر مرد میں یا لڑکی میں کوئی جسمانی نقص ہو تو مرد کیلئے کسی لڑکی کا رشتہ یا تو غریب لوگ ہونگے جو جہیز وغیرہ دینے کی سکت نہ رکھتے ہوں یا لڑکی کی عمر زیادہ ہورہی ہو اور اس کیلئے کوئی رشتہ نہ آرہا ہو یہ سوچ کر رشتہ دیتے ہیں کہ مرد...
اکثر سننے میں بھی آتا ہے کہ فلاں کی بیوی فلاں کے ساتھ بھاگ گئی۔ بیوی کا لنگڑا ہونا بھی ایک فائدہ ہے کہ وہ کسی کے ساتھ بھاگ نہیں سکے گی۔
ویسے شادی سے پہلے کسی بھی خامی کا چھپانا چاہے مردکی طرف سے ہے ہویا عورت کی طرف سے، غلط سمجھا جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے بعد میں ازدواجی زندگی میں بہت خرابیاں پیدا...
آپ کی یہ پوسٹ اس بات کی طرف اشارہ کر رہی ہے کہ جو بدعات میں پڑے ہوئے ہیں وہ عبادات کی طرف دھیان نہیں دیتے۔ جبکہ میں نے ان کو بھی دیکھا ہے جو بدعات کے رد پر مبنی کتب لوگوں میں تقسیم کرتے پھرتے ہیں مگر مسجد کا رخ نہیں کرتے۔
نصیحت غیر جانبدارانہ انداز میں کی جائے تو زیادہ اچھی لگتی ہے۔ ورنہ طنز...