• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آؤ دوستی کر لیں۔۔۔۔

شمولیت
مئی 01، 2011
پیغامات
47
ری ایکشن اسکور
151
پوائنٹ
58
آؤ دوستی کر لیں

مستقل اس جہاں میں تم بھی نہیں
مستقل اس جہاں میں ہم بھی نہیں
نہ مسرت ہی مستقل ہے یہاں
مستقل اس جہاں میں غم بھی نہیں
تو پھر عداوت ہی مستقل کیوں ہو
آؤ کچھ اس طرح نہ کر دیکھیں
ان اندھیروں میں روشنی کر لیں
دشمنو ! آؤ دوستی کر لیں
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
مولانا عبد الرحمٰن عاجزؔ
ترے آگے کسی کی فردِ عصیاں کون دیکھے گا​
جگر شق، زرد چہرہ، چاک داماں کون د یکھے گا۔۔۔پریشاں ہوں مرا حالِ پریشاں کون دیکھے گا
جہاں پڑتی نہیں نظریں کسی کی آتشِ گُل پر۔۔۔وہاں اے دل ترا یہ سوز پنہاں کون دیکھے گا
اگر وہ نور برساتے ہوئے محفل میں آجائیں۔۔۔تری صورت پھر اے شمعِ فروزاں کون دیکھے گا
کلی افسردہ، غنچے دم بخود اور پھول یژ مردہ۔۔۔یہ صورت ہے تو پھر شکلِ گلستاں کون دیکھے گا
تمہاری تیغ کے کُشتے تڑپتے ہیں مزاروں میں۔۔۔یہ نظارہِ سرِ گورِ غریباں کون دیکھے گا
غنیمت ہیں یہ دو دن زندگی کے آؤ مل بیٹھیں۔۔۔بچھڑنے پر یہ پھر رنگ بہاراں کوئی دیکھے گا
اگر جاں جارہی ہے شوق سے سو مرتبہ جائے۔۔۔ترا جانا مگر اے جانِ جاناں کون دیکھے گا
قیامت پر مرا ایمان مگر اے داورِ محشر۔۔۔ترے آگے کسی کی فردِ عصیاں کون دیکھے گا
تو اس دار العمل سے گر تہی دامن چلا عاجزؔ
تری جانب پھر اے بے ساز و ساماں کون دیکھے گا
ماہنامہ محدث 1975
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
آؤ دوستی کر لیں

مستقل اس جہاں میں تم بھی نہیں
مستقل اس جہاں میں ہم بھی نہیں
نہ مسرت ہی مستقل ہے یہاں
مستقل اس جہاں میں غم بھی نہیں
تو پھر عداوت ہی مستقل کیوں ہو
آؤ کچھ اس طرح نہ کر دیکھیں
ان اندھیروں میں روشنی کر لیں
دشمنو ! آؤ دوستی کر لیں
بہت خوب! جزاك الله خيرا
 
Top