الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے اپنے خالق ومالک وپروردگار اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا ذکر کریں!
اللہ تعالیٰ ہی وہ خوب پیدا کرنے والا، بہت زیادہ علم والا ہے جس نے سخت آندھیوں، ہلاکت خیز کڑکنے والی بجلیوں، تباہ کن زلزلوں، خطرناک آتش فشاں پہاڑوں اور ایسے خسوف (زمین میں دھنسنا) کو پیدا کیا ہے کہ جو درختوں، گھروں اور انسانوں کو نگل جاتے ہیں۔جسے چاہتا ہے ان سے نقصان پہنچاتا ہے اور جسے چاہتا ہے ان سے بچا لیتا ہے۔ان میں مؤمن بھی ہوتے ہیں اور کافر بھی، نیکوکار بھی ہوتے ہیں اور ظالم بھی۔
ان میں سے ہر ایک کو ہم نے اس کے گناہ کی پاداش میں دھر لیا۔ پھر ان ہلاک ہونے والوں میں کچھ ایسے بھی ہیں جن پر ہم نے پتھراؤ کیا اور کچھ ایسے جنہیں زبردست چیخ نے آ لیا اور کچھ ایسے جنہیں ہم نے زمین میں دھنسا دیا اور کچھ ایسے جنہیں ہم نے غرق کردیا۔ اللہ ان پر ظلم کرنے والا نہیں تھا بلکہ یہ لوگ خود ہی اپنے آپ پر ظلم کر رہے تھے۔