دونوں بھائیوں سے گزارش ہے کہ اختلاف اپنی جگہ لیکن وہ اچھے طریقے سے ہونا چاہیے.
مرشد بھائی نے قصہ بیان کرنے میں غلطی کی تو میں نے انہیں غلطی بتا دی, لیکن انہیں میں نے جھوٹا نہیں کہا نہ سمجھتا ہوں. مجھے ان کی کسی بات سے اتفاق نہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ بات میرے نزدیک درست نہیں ہے. لیکن ان کی ذات سے مجھے کوئی پرخاش نہیں.
اسی طرح محمد طارق عبد اللہ بھائی سے مجھے بے شمار مقامات پر اختلاف ہو سکتا ہے لیکن اس اختلاف رائے سے ہٹ کر وہ میرے بھائی ہیں اور جہاں میں انہیں درست سمجھتا ہوں گا وہاں مجھے ان سے اتفاق بھی ہوگا.
اب اگر دونوں احباب مجھے ٹیگ نہ کریں یا میری پوسٹس کا اقتباس نہ لیں تو میں بہت شکرگزار ہوں گا.
و السلام
ٹھیک ھے ، آپکا نام اور مراسلہ شامل نہیں ھوگا - پرخاش تو مجھےبھی ان صاحب سے نہیں ، میں تو "تجویز" سے پرخاش رکھتا ھوں اور ان تمام باتوں سے بھی جن پر جاری تمام دھاگوں میں خود آپ اتفاق نہیں کرپائے ! جو مجھے کہنا ھے وہ یہ کہ ان صاحب کو آپکے مراسلات کے حوالے اس لیئے دیئے جارھا تھا کہ ایک دیوبندی مسلک پسند کرنے والا کسی دیوبندی اھل علم کے جوابات کو سمجھنے کی کوشش کریگا اور یہ سوچ یونہی پیدا نہیں ھوئی دلیل ان صاحب کا
فارمولہ ھے، بھلےکوئی نا مانے :
بھائی معذرت کے ساتھ یہ جو لا علم اہل حدیث ہیں ان کو کوئی حنفی جتنی بھی احادیث پیش کرے یہ مان کے نہیں دیتے یہ میرا تجربہ ہے۔ ہاں اہل حدیث عالم جو کچھ بھی کہہ دے اسے بلاچوں چرا مان لیتے ہیں۔ اس لئے اس فورم کا انتخاب کیا کہ جب ان کے علماء انہیں کہیں گے تو یہ مان جائیں گے اور ’’اتحاد‘‘ کی راہ ہموار ہوجائے گی۔
اسی لیئے آپکے مراسلات پیش کیئے کی یہ صاحب مان جائیں گے اور مزید انتشار و افتراق سے احتراز فرمایئنگے - پتہ چلا کہ یہ صاحب اپنے پسندیدہ مسلک کے اہل علم کی علمی باتیں بھی نہیں سنتے !! ماننا دور کی بات ھے - اب بتائیے ، یا تو فارمولہ انکا غلط یا تو میری سمجھ غلط ؟ کوئی ایک ہی بات صحیح ھو سکتی ھے ۔
تجربہ انکے قریہ میں میں صرف 2 صاحبان سے انکا ھے ، بقول خود انکے قول کے ۔۔۔ اب 2 کے تجربہ کی بنیاد پر جو عمارت (ملٹی اسٹوری ٹاور) کھڑی کردی وہ اب گری کے تب گری ۔
آپ سے خصوصی معذرت ، میں آپکا احترام کرتا ھوں اور محبت بھی کرتا ھوں ، بس ۔۔۔۔! ناراض نا ھو جائیے گا ۔ ابتسامہ