• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آئی پی ایڈریس مخفی رکھنے کا سافٹ ویئر درکار ہے

شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آج کل سوشل میڈیا کے آزادانہ استعمال پر پابندیاں لگنے کا رجحان نکل آیا ہے اور یہ پابندیاں اکثر جگہوں پر مسلمانوں پر ہی لگائی جاتی ہیں۔ ان پابندیوں کو لگانے کا آسان طریقہ یوزر کو آئی پی ایڈریس کی مدد سے ڈھونڈنا اور اسے گرفتار کرنا ہے۔

ایسے حالات میں انٹرنیٹ پر اپنی پہچان خفیہ رکھنے کی ضرورت بڑھ جاتی ہے۔ تکنیکی ساتھی اس بات سے آگاہ ہوں گے کہ ایک مدت سے آئی ٹی کے ماہرآئی پی ایڈریس چینج کرنے کے لئے مختلف سافٹ ویئر استعمال کرتے آ رہے ہیں جس کی مدد سے ان کو ٹریس کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

گوگل سرچ پر اس ضمن میں بہت سے سافٹ ویئر دستیاب ہیں لیکن یا تو وہ مکمل ورژن نہیں ہوتے یا انسٹالیشن کے بعد کوئی نہ کوئی ایرر دے دیتے ہیں۔
یہاں موجود تکنیکی ساتھیوں سے التماس ہے کہ کسی ایسے سافٹ ویئر سے ہماری آشنائی کروا دیں جو استعمال میں سہل ہو، انسٹالیشن کا طریقہ بھی آسان اور قابل عمل ہو اور ہو بھی مکمل فری ورژن۔
جزاک اللہ خیرا
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

جہاں تک مجھے علم ھے اس پر آپ کچھ بھی کر لیں کسی بھی ویب سائٹ میں جسطرح چاہے چھپ کر داخل ہوں مگر آپ کو ٹریس کرنا مشکل نہیں شائد آپ آئی۔ پی ایڈریس فیک لوکیشن پر سافٹویئر پر خود کو سیف سمجھنے سے غلطی پر ہیں۔

والسلام
 
شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
السلام علیکم

جہاں تک مجھے علم ھے اس پر آپ کچھ بھی کر لیں کسی بھی ویب سائٹ میں جسطرح چاہے چھپ کر داخل ہوں مگر آپ کو ٹریس کرنا مشکل نہیں شائد آپ آئی۔ پی ایڈریس فیک لوکیشن پر سافٹویئر پر خود کو سیف سمجھنے سے غلطی پر ہیں۔

والسلام
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!

اس اہم معاملے پر اپنی قیمتی رائے سے نوازنے کا شکریہ۔ مجھے آپ کی بات سے صد فی صد اتفاق ہوتا اگر مجھے ایک آئی ٹی کانفرنس میں شامل ہونے کا اتفاق نہ ہوا ہوتا جس میں اس معاملے پر نہایت اہم بحث کی گئی۔

کانفرنس میں موجود تمام مندوبین کا اس بات پر اتفاق تھا کہ آئی پی ایڈریس چینج کرنے والے حقیقی سافٹ ویئر انٹر نیٹ یوزر کو یہ سہولت فراہم کرتے ہیں کہ اس کا آئی پی ایڈریس خودکار طریقے سے اپنی لوکیشن تبدیل کرتا رہتا ہے جس سے ایسے یوزر کو ٹریس کرنا نہایت مشکل ہو جاتا ہے۔

تاہم اس ہی کانفرنس میں یہ بات بھی زیر بحث آئی تھی کہ امریکی سائبر ونگ نے اس مسئلے کے حل کے طور پر کچھ سافٹ ویئر مفت اور قیمت کے عوض انٹرنیٹ پر فراہم کر رکھے ہیں تاکہ ان کو استعمال کرنے والے دھوکے کا شکار ہو سکیں اور ان کی حقیقی معلومات تک رسائی آسان ہو سکے۔

اس معاملے میں مجھے اس کانفرنس پر بھی اعتبار نہ آتا لیکن مصدقہ ذرائع سے علم میں یہ بات آئی کہ سعودی وزارت داخلہ بھی اس مسئلے کا شکار ہے اور سنجیدگی سے اس کا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن میرے علم کے مطابق تا دم تحریر ان کے ماہرین اس معاملے میں کامیاب نہیں ہو پائے۔

اگر اس ضمن میں آپ کے پاس مصدقہ معلومات موجود ہیں تو یہاں شیئر کر دیں۔

مشکور رہوں گا۔
جزاک اللہ خیرا
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
بخاری سید بھائی ایسے سافٹ ویئرز واقعتاً موجود ہیں۔ کچھ وجوہات کی بنا پر اوپن فورم پر میں ان کا بتانا مناسب نہیں سمجھتا۔ آپ کو ذاتی گفتگو میں لنک بھیج رہا ہوں۔
 
شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
بخاری سید بھائی ایسے سافٹ ویئرز واقعتاً موجود ہیں۔ کچھ وجوہات کی بنا پر اوپن فورم پر میں ان کا بتانا مناسب نہیں سمجھتا۔ آپ کو ذاتی گفتگو میں لنک بھیج رہا ہوں۔
جی بہت مناسب بات کی ہے آپ نے اللہ آپ کو اجر عظیم عطاء فرمائے آمین
 

خالد حبیب

مبتدی
شمولیت
مئی 12، 2013
پیغامات
38
ری ایکشن اسکور
91
پوائنٹ
15
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
بخاری سید بھائی ایسے سافٹ ویئرز واقعتاً موجود ہیں۔ کچھ وجوہات کی بنا پر اوپن فورم پر میں ان کا بتانا مناسب نہیں سمجھتا۔ آپ کو ذاتی گفتگو میں لنک بھیج رہا ہوں۔
شاکر بھائی مجھے بھی لنک بھیج دیں مہروبانی ہوگی۔
 
Top