• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آج کیا پکائیں

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
:
آج کیا پکائیں

ہم خواتین ہر روز اس مسئلہ سے دوچار ہوتی ہیں کہ آج کیا پکایا جائے جو بڑے اور بچے سب شوق سے کھالیں لیکن سب کے مشوروں سے بننے والی ڈش بھی کسی نہ کسی کو ناپسند ہوجاتی ہے یہ ایک تھریڈ بنایا گیا ہے جس میں سب خواتین اپنی اپنی بنائی ہوئی ڈشز شئیر کریں گی اور اس طرح دوپہر اور رات کے کھانوں کے انتخاب میں آسانی ہوجائیگی
آج میں جو ڈش بنارہی ہوں دوپہر کے کھانے میں اس کا نام ہے۔
ہرے مصالحے کا دھواں دار گوشت

اجزاء
گوشت بکری یا گائے کا ۔۔۔۔۔۔آدھا کلو
پیاز ۔۔۔۔دو عدد درمیانی سائز کی
ایک گٹھی پودینہ کی
ایک گھٹی ہرے دھنیے کی
دہی ۔۔۔۔۔۔ ایک پاؤ
پسی لال مرچ ۔۔۔۔۔ ایک چمچ
نمک۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
ادرک ۔۔۔۔۔ ایک چمچ پسا ہوا
لہسن ۔۔۔۔۔ ایک چمچ پسا ہوا
گرم مصالحہ ۔۔۔۔پسا ہو آدھا چمچہ
کوکنگ آئل ۔۔۔۔۔ ایک بڑا چمچہ
ترکیب
تمام مصالحوں کو دہی میں شامل کرکے گرائینڈ کر لیں اور پھر گوشت میں شامل کر کے دیگچی میں ڈال کر چولھے پہ چڑھا دیں درمیانی آنچ پہ پکائیں جب پانی خشک ہو جائے تو بھوں لیں اور پھر بھوننے کے بعد تھوڑا پانی شامل کردیں اب ہلکی آنچ پہ دم ہونے دیں ایک کوئلہ چولھے میں ہی سلگا لیں اور اس کوئلہ کو کسی جست کی چھوٹی سی کٹوری میں ڈال کر ایک قطرہ کوکنگ آئل ٹپکادیں اور فوری طور پہ دیگچی کے اندر اس کٹوری کو رکھ کہ اچھی طرح بند کردیں ۔اب چولھا بند کردیں اور تھوڑی دیربعد دیگچی سے اس کوئلہ والی کٹوری کو نکال دیں ۔مزیدار دھواں دار آج کے دوپہر کی ڈش تیار ہے میں نے تو تیار کرلی اب آپ کب بناتی ہیں مجھے
ضرور بتائیے گا ۔
 
Last edited by a moderator:

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماشاء اللہ۔۔کچن کارنر میں اچھا اضافہ ہے۔۔میں تو سوچ رہی تھی ہمارا کچن کارنر تو ویران پڑا ہے۔۔باورچی لمبی چھٹی پر چلے گئے ہیں!!)
فونٹ کا کمال ختم کرنے لیے۔۔تحریر سیلیکٹ کر کے ہائی لائیٹڈ بٹن دبائیں۔۔ان شاء اللہ ختم ہو جائے گا!!

Screenshot_2.jpg
 
محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
:
۔
آج کیا پکایا جائے جو بڑے اور بچے سب شوق سے کھالیں لیکن سب کے مشوروں سے بننے والی ڈش بھی کسی نہ کسی کو ناپسند ہوجاتی ہے
100 فیصد متفق بہناسبزی لینا بھی آج کل ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔
آپ کےبنائے ہوئےتھریڈسے اُمیدہےکہ انتخاب میں آسانی ہوجائےگی۔ان شاءاللہ
تھریڈ شروع کرنےکابہت بہت شکریہ
 
نسرین بہنا! اس دھاگے کا نام "آج کیا پکایا،کھایا؟" نہ رکھ لیں؟۔۔ترتیب لکھنے کی بھی جھنجھٹ لازم نہیں ہو گی۔ڈش کا نام سن کر ہی سمجھ آ جائے گی کہ آج یہ پکا لیتے ہیں۔۔جہاں نئی ڈش ہوئے وہاں ترکیب بھی لکھ دیں گے۔۔
میں کیا گھر میں قریبا سبھی عمومابقول شخصے"چٹکیوں اور مٹھیوں" سے پکاتے ہیں۔۔ناپے بغیر۔۔اندازے سے!!)لہذا میری تراکیب یونہی قبول فرمائیے گا۔۔یا صرف کھانے کی اچھی "سمجھ بوجھ "رکھنے والی بہنیں میری تراکیب کو قابل توجہ سمجھیں!!)
آج"کڑھی" پک رہی ہے۔۔(میں نہیں پکا رہی ،لیکن اب اتنی بھی سستی بھی اچھی نہیں ہوتی کہ موٹی موٹی ترکیب بھی نہ لکھوں)
پنجاب میں کڑھی بہت ذوق و شوق سے پکتی ہے۔۔بلکہ کہا جاتا ہے
کڑھی او جیڑھی کڑھ کڑھ کے کڑھے
تے پڑوسن سڑ سڑ کے مرے(انا للہ وانا الیہ راجعون)۔۔!!)
پکوڑوں والی کڑھی۔پوٹھوہار کے افراد سے ملن ملاپ ہوا تو "ساگ"،"پالک" کی کڑھی سننے میں اور کھانے میں ملی۔۔کہیں آلو کو کاٹ کر کڑھی میں ڈال دیا جاتا ہے۔لیکن ہمارے ہاں تو وہی پکوڑوںوالی کڑھی پکتی ہے!!)
مکھن نکلی لسی یا دہی کی لسی کو خوب پتلا کر کے اس میں بیسن گھولیں۔۔اور ہلدی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں۔خوب کڑھنے دیں۔دو ایک گھنٹے تو خوب کڑھنے دیں۔دوسری جانب پکوڑوں کا آمیزہ تیار کر لیں۔۔کڑھی حسب پسند گاڑھی ہو جائے تو پکوڑے تل کر شامل کرتی جائیں۔پیاز ٹماٹر،گرم مسالہ کا مسالہ(سالن کی طرح کامسالہ) تیا ر کریں اور بگھار دے دیں۔کٹھا دہی یا انار دانہ استعمال کریں تو ذائقہ بڑھ جائے گا۔۔باقی چھوٹی موٹی اشیاء کا خیال رکھ لیجیے گا!!)
 
اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
"چُوری" پنجاب کی ایک اور سوغات۔۔وہی "میاں مٹھو چوری کھاؤ گے ؟"والی!!)
حسب پسندمکھن یا دیسی گھی اور چینی برتن میں ڈال کر روٹی پکا کر گرم گرم روٹی کے ٹکڑے کر لیں۔۔اب مکھن یا گھی میں ہی اس کے مزید ٹکڑے کرتے جائیں اور مسلتے جائیں۔خوب مسلنے کے بعد چُوری تیار ہے۔۔چائے کے ساتھ پیش کریں ۔ناشتے کے لیے بہترین چیز ہے لیکن میں نے آج سہ پہر میں بنائی تھی!!)
 
نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماشاء اللہ۔۔کچن کارنر میں اچھا اضافہ ہے۔۔میں تو سوچ رہی تھی ہمارا کچن کارنر تو ویران پڑا ہے۔۔باورچی لمبی چھٹی پر چلے گئے ہیں!!)
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اف ۔۔۔دن کا زیادہ حصہ تو ویسے ہی کچن میں گزرتا ہے ۔۔۔۔۔کچن ویران کیسے ۔۔۔۔با ورچی کی چھٹی!!!!! باورچن کہیں بہنا جی
ہماری چھٹی تو جمعہ اتوار یا عید کی بھی نہیں ہوتی ۔۔بلکہ اوور ٹائم لگانا پڑتا ہے ۔۔
 
Top