• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

آرزو

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
آرزو



اللہ کی رحمت سے سے سب دور بلائیں ہیں
بندہِ عاجز پہ اب تیری عطائیں ہیں

تُو نے مجھ کو ہر پل یاد رکھا ہے
تُجھ کو بُھولا تھا میں یہ میری خطائیں ہیں

تُو تو گناہگاروں کو بھی بخشنے والا ہے
بندہِ عاجز کی بخشش کی دُعائیں ہیں

مجھ کو غافل تو حآلات نے کر ڈالا تھا
برسا دے مجھ پہ جو رحمت کی گھٹائیں ہیں

اپنے گناہوں کی کرتا ہوں تلافی یا رَب
اُن پہ کرم کرنا جو میری سزائیں ہیں

ضرورت سے زیادہ بس میری ضرورت ہے
ہے بہتر تو وہ ہی جو تیری رضائیں ہیں

ہر حال میں ماضی سے شرمندہ فرازی ہے
وہ دینا سب مجھ کو جو تیری جزائیں ہیں

کتاب : حیاتِ بشر
شاعر اورنگ زیب فرازی​
 
Top